Skip to main content
Surveillance
Self-Defense

Facebook گروپس: خدشات میں کمی

آخری تازہ کاری: October 29, 2018

This page was translated from English. The English version may be more up-to-date.

Facebook گروپسکا استعمال مختلف لوگوں کو ایک ہی مقصد کیلئے اکٹھا کرنا ہوتا ہے تاکہ رابطے قائم ہوں خبروں کی ایک دوسرے تک ترسیل ہو اور منصوبوں پر مل کر کام ہوسکے۔ مختلف اقسام کے کئی گروپس موجود ہیں اور فرضی کہانیوں کے چاہنے والوں سے لیکر سیاسی نظریات سے متعلق اپنے الفاظ بلند کرنے والوں تک لوگ ان کا استعمال کرتے ہیں ۔ Facebook گروپس کو محفوظ طور پر مل بیٹھنے کیلئے ترتیب نہیں دیا گیا بلکہ جیسے جیسے Facebook کی مقبولیت بڑھتی جارہی ہے ویسے ویسے اس کا استعمال دیگر افعال میں ایک دوسرے کو مربوط کرنے کیلئے کیا جارہا ہے جس سے دیگر Facebook کے نقصان پہنچانے والے صارفین یا حکومتوں کی جانب سے کڑی نگرانی کر کے اسے کمزور کیا جا رہا ہے۔

بعض دفعہ Facebook اچھے خاصے بڑے پیمانے پر سیاسی طور پر مستعد Facebook گروپس کو بغیر کسی تنبیہ کے ختم کردیتا ہے اور اس طرح پرائیویسی ترتیبات کو مبہم طریقوں سے تبدیل کرنے کے معاملے میں Facebook کی ساکھ کافی خراب ہوئی ہے۔ اگر آپ کسی حساس معاملے پہ گفتگو کر رہے ہیں تو دیگر ٹولز یا سائٹس کو استعمال کرنا زیادہ بہتر رہے گا جو دفاع اور پرائیویسی کو ہمیشہ مقدم سمجھتے ہوں۔ اگر آپ کو سننے والے Facebook سے ہٹنے پہ رضامند نہ ہوں تو یہ کوئی معقول بات نہ ہو گی۔ لہٰذا اگر آپ کو کسی حساس موضوع یا کمزور طبقے کیلئے کام کرنے یا Facebook کے کسی گروپ کا ایڈمن بننے کو کہا جائے یا اسی طرح کا کوئی گروپ بنانا پڑ جائے تو یہاں بتائی گئی چند باتیں قابلِ غور ہیں۔

اپنے گروپ کی پرائیویسی ترتیبات کو مرتب کریں anchor link

کسی بھی گروپ کو ترتیب دینے سے قبل اپنے اغراض و مقاصد کے متعلق غور کیجئے۔ مثلاً خود سے چند سوال کیجئے کہ کیا آپ ایسا گروپ استعمال کر رہے ہیں جہاں متنازع موضوع پر بحث ہوتی ہے؟ کیا گروپ ممبران اپنی ممبر شپ کو صیغہ راز میں رکھنا چاہتے ہیں؟ کس سے چھپانا چاہتے ہیں؟ اس طرح کے غور و فکر آپ کو اس بات کا تعین کرنے میں مدد دیتے ہیں کہ آپ کیلئے کس طرح کی پرائیویسی پالیسیاں اور پرائیویسی ترتیبات بہتر رہیں گی۔

Facebook pagesسے ہٹ کر گروپس، عوامی مقبولیت کے حامل افراد، ادارے، کاروبار، جو عوام میں جانے پہچانے جاتے ہیں وہ ہمیشہ Facebook پہ عوامی طرز پہ نہیں دیکھے جاتے۔ جب آپ کسی گروپ کو بناتے ہیں تو آپ Public, Closed, or Secret. میں سے ایک کا انتخابprivacy settingsمیں جا کے کر سکتے ہیں۔ یہ chartجو Facebook فراہم کرتا ہے اس بات کو ظاہر کرتا ہے جس طرح کی پرائیویسی ترتیبات کا انتخاب کیا ہے اس سے ان گروپس میں کون شامل ہوسکتا ہےاور کس طرح کے لوگ انہیں دیکھ سکتے ہیں

اگر آپ نے تہیہ کیا ہوا ہے کہ Facebook pageآپ کے مقصد پر پورا اترتا ہے تو یاد رکھئے کہ Pages عوامی دسترس رکھتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ جن لوگوں کا Facebook account نہیں ہے وہ بھی ان Pages کو دیکھ سکتے ہیں۔ Facebookکے مطابق ’’جو Pages آپ like کرتے ہیں وہ آپ کی پروفائل کے نیچے Likes کے About سیکشن میں داخل ہوجاتے ہیں۔ آپ جو کوئی پوسٹ like کرتے ہیں وہ News Feed میں ظاہر ہوسکتی ہے۔ آپ اس پسندیدہ Page سے تعلق رکھنے والی ads میں ظاہر بھی ہوسکتے ہیں‘‘۔

Facebook پر Public Facebook گروپس کسی کے سامنے آسکتے ہیں چاہے وہ نا پسندیدہ صارفین ہوں یا حکومتی عناصر۔ اس طرح Closed اور Public Facebook گروپس کو تلاش کر کے بھی ڈھونڈا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کے Facebook گروپ کا استعمال سیاسی مقصد کیلئے جارہا ہو تو یہ بات خصوصاً اہمیت کی حامل ہے۔

اگر آپ نے پہلے سے ہی کوئی گروپ ترتیب دے دیا ہے اور اس کی پرائیویسی ترتیبات کو مرتب کرنا چاہ رہے ہوں تو گروپ کے تمام منتظمین کے پاس یہ صلاحیت موجود ہوتی ہے کہ وہ settings تبدیل کرسکیں۔ تاہم 5000 یا اس سے زیادہ ممبران والے گروپس کی پرائیویسی کو زیادہ سخت settings (مثلاً Public سے Closed، یا Closed سے Secret) میں تبدیل کیا جا سکتا ہے تاکہ گروپس کے ممبران اپنی پوسٹس کو ان کی دسترس سے بچا لیں جنہیں وہ پسند نہیں کرتے۔ اگر آُ نے اپنے گروپ کی پرائیویسی سخت ترین ترتیبات میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے تو اس کے اپنی جگہ لاک ہونے سے پہلے آپ کے پاس صرف 24 گھنٹے ہیں کہ آپ ایسا کر لیں۔ پرائیویسی ترتیبات کے تبدیل ہوتے ہی تمام ممبران کو ایک اطلاع (notification) موصول ہوجائے گی چاہے گروپ جتنا بڑا ہی کیوں نہ ہو۔

Facebook کو ہر اس پوسٹ پر دسترس حاصل ہے جو اس کے پلیٹ فارم پہ شائع ہو جاتی ہے چاہے آپ کے گروپ کی کتنی ہی کیوں نہ سخت پرائیویسی ترتیبات لگی ہوئی ہوں۔کمپنی کو شاید اسی لئے کام کرنے دیا گیا ہو کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے جب چاہیں اپنی مرضی کا ڈیٹا کمپنی سے ایک حکم کے تحت حاصل کر لیں۔ مزید برآں، صارفین گروپس کے اندر موجود مواد کو report یا flag کر سکتے ہیں چاہے وہ گروپس خفیہ ہی کیوں نہ ہوں۔ Reported مواد کو مٹایا یا ختم بھی کیا سکتا ہے اگر وہ Community Standards کی خلاف ورزی کرتا ہو اور صارفین کو مواد کی خلاف ورزی کی صورت میں عارضی بندش کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہ بات نوٹ کرلیں کہ Facebook کے مطابق نقصان دہ flagging کی صورت میں مواد ختم نہیں کیا جائے گا کیونکہ وہ مواد Facebook کے Community Standards یا معیار کی خلاف ورزی نہیں کرتا۔ تاہم غلط قسم کی بندشیں وقوع پذیر ہوتی رہتی ہیں۔ Facebook کو کسی بھی قانونی حکم کے تحت . Facebook might also be گروپ ممبران کی تفصیل دینے پر مجبوریامواد کی بندش کیلئے کہا جاسکتا ہے۔

گروپ کے اصولیات قائم کرنا anchor link

یاد رہے کہ جس طرح کسی بھی آن لائن مواد کے ساتھ ہوسکتا ہے اسی طرح آپ کے گروپ تک کوئی بھی رسائی حاصل کرکے آپ کے گروپ کی گفتگو کی نقول بنا سکتا ہے یا مواد کے سکرین شاٹس لیکر انہیں عام پھیلا سکتا ہے۔ اس طرح سے معلومات کی تشہیر کو روکنے کا کوئی تکنیکی راستہ نہیں ہے اگرچہ گروپ منتظمین اپنے گروپ میں سکرین شاٹس کی ممانعت میں ہدایات جاری کرنے کیلئے چند اصول وضع کر سکتا ہےاور اپنے ممبران کو بتا سکتا ہے کہ سکرین شاٹس کسی کو بھیجنے پر گروپ سے نکالا جا سکتا ہے۔

آپ اپنے گروپ ممبران کی پرائیویسی کے دفاع میں مدد کرنے اور ان کے تعمیری کرداری کی حوصلہ افزائی کیلئے دیگر رہنما اصول مرتب کرنے پر غور سکتے ہیں۔ چونکہ گروپ میں اصولوں پہ کاربند رہنا مشکل ہوتا ہے (کبھی کبھار ناممکن بھی ہوتا ہے) لیکن پھر بھی ان سے آپ کے گروپ کو ایک مقصد حاصل کرنے میں مدد مل جاتی ہے اور یہ کہ گروپ کو کون سی بات کہاں پہ کرنی چاہئے۔ آپ کے ممبران کو یہ جاننا چاہئے کہ گروپ میں آپ کے قائم کردہ ان نئے اصولوں کے اضافے Facebook کی Community Standards اور اس کی Terms of Useکا حصہ ہیں۔ یاد رہے کہ گروپ ممبران وضع کردہ اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرسکتے ہیں لہٰذا یہ تہیہ کرنےکیلئے کہ کس قسم کے حفاظتی اقدامات آپ کے گروپ کیلئے بہتر رہیں گے ہم آپ کو تجویز کریں گے کہ ہونے والے خدشات کا جائزہ لیں۔ مزید رہنمائی اور تفصیلات کیلئے ہماری گائیڈ برائے . اپنے خدشات کا تجزیہ ملاحظہ کیجئے۔

اپنے گروپ کے منتظمین اور نگرانوں کے بارے میں جانئے anchor link

منتظمین گروپس کی ممبرشپ اور پرائیویسی ترتیبات پر پوری دسترس رکھتے ہیں۔ صرف ایک گروپ ایڈمن ہی دوسرے گروپ ممبران میں سے کسی کو ایڈمن یا منتظم مقرر کر سکتا ہے۔منتظمین ایک گروپ کی settings، انتظام ، مواد میں تبدیلی کر سکتا ہے اور گروپ کی ممبرشپ دینے اور واپس لینے پر دسترس رکھتا ہے۔ ایک گروپ کے کئی ایڈمن یا منتظمین ہو سکتے ہیں، لہٰذا یہ دیکھنا بہت ضروری ہے کہ کس کو وہ کردار نبھانا ہے۔

ایک ایڈمن ایک نگران یا moderator سے مختلف ہوتا ہے۔ نگران نگران کسی بھی مواد اور ممبرشپ کو ضرور دیکھتا ہے لیکن گروپ کی ترتیبات میں تبدیلی نہیں کر سکتا۔ یہ جاننے کیلئے کہ ایڈمن یا نگران کو ان کے کام سے کس طرح ہٹانا ہے، یہاںکلک کیجئے۔

رازدارانہ, Closed اور تمام عوامی گروپس کیلئے گروپ کی ترتیبات یا settings میں ممبرشپ کی منظوری دینا ایڈمن ہی دے سکتے ہیں۔ اس کیلئے جو شخص کسی گروپ میں شامل ہونا چاہے ایڈمن ہر اس نئے شخص کی منظوری دیتا ہے۔

اگر کوئی ایڈمن کسی کو ایک Public یا Closed گروپ میں شامل کرتا ہے تو اس شخص کے نیٹ ورک میں موجود رابطوں کو News Feed یا سرچ کر کے دیکھا جاسکتا ہے کہ اس شخص کو گروپ میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی ہے یا شمولیتاختیار کر لی گئی ہے۔ایسی صورتِ حال کو مدِ نظر رکھنا چاہئے جب کوئی شخص دوسروں سے یہ بات چھپانا چاہتا ہو کہ وہ آپ کے گروپ سے جڑ گیا ہے یا باقی گروپ کیلئے ایسا کرنا غیر قانونی ہوجاتا ہے۔ ایسا ہو تو آپ اپنے گروپ کی پرائیویسی کو "Secret" ترتیب setting دینے پر غور کر سکتے ہیں۔

اگر گروپ ایڈمن اجازت دیں تو گروپ ممبران ان دوستوں کو اپنے گروپ میں شامل کر سکتے ہیں جو اس گروپ کے ساتھ دوستانہ رویہ رکھتے ہیں۔ صارفین جب ایک بار کسی گروپ میں If the group admin allows, group members may add anyone they are friends with to the group. Users don’t get a choice when they are شامل ہو جاتے ہیں تو ان کے پاس کوئی اور انتخاب رہ نہیں جاتا۔اس کا مطلب یہ ہوا کہ کوئی بھی اپنے مذموم مقاصد کیلئے آپ کو کسی توہین آمیز گروپ (’’ایسے خطرناک لوگ جو حکومتی گروپ کو برباد کرنے کا مںصوبہ بنارہے ہیں‘‘) میں add کر سکتا ہے۔ لہٰذا آپ کسی بھی وقت کوئی بھی گروپ چھوڑ سکتے ہیں۔

Facebook کی ایڈمنسٹریٹرز کی گمنامی اور مصدقہ نام والی پالیسی پر ایک نوٹ anchor link

Facebook فرضی ناموں کی اجازت کبھی نہیں دیتا۔صارفین صرف "authentic names" یا تصدیق شدہ نام ہی استعمال کر سکتے ہیں یہ وہ نام ہوتے ہیں جو روزمرہ کی زندگی میں آپ کے دوست آپ کو پکارنے کیلئے استعمال کرتے ہیں جو کہ قابلِ قبول شناختی فارمزدکھا سکتے ہیں۔ چونکہ گروپ ایڈمن کے پاس اکثر اپنی شناخت چھپانے کی خاطر خواہ وجہ ہوتی ہے لیکن اگر کوئی گروپ ایڈمن فرضی نام استعمال کرتا ہے اس کی فوراً رپورٹ کی جاسکتی ہے اور اسے Facebook کی مصدقہ شناخت والی پالیسی کی خلاف ورزی پر فوراً برخاست کیا جاسکتا ہے۔ اگر ایسا ہو جائے اور گروپ میں کوئی ایڈمن باقی نہ رہے تو Facebook یہ دیکھتا ہے کہ آیا گروپ کا کوئی moderator یا نگران موجود ہے۔ اگر ہاں تو اس وقت تک تمام موجودہ نگرانوں کو ایڈمن بننے کی پیشکش کی جاتی ہے جب تک کوئی ایڈمن کا کردار نبھانے کو تیار نہ ہو جائے۔ اگر گروپ میں کوئی نگران بھی نہ ہو تو تمام گروپ ممبران کو "Make me an Admin" کا یا پھر " Suggest an Admin" کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے کم و بیش ایک ایڈمنسٹریٹر کی مصدقہ شناخت ہونی چاہئے، اختیاری طور پر کوئی ایسا شخص ہونا چاہئے جو محفوظ طریقے سے گروپ میں اپنی شناخت شامل جوڑ دے۔

نا پسندیدہ صارفین کو بلاک کریں anchor link

آپ کے پاس کسی گروپ ممبر کو بلاک کرنے کی خاطر خواہ وجہ ہونی چاہئے. شاید وہ کسی ایسے طبقے کا ممبر ہو جو گروپ کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوں یا کوئی باہر کا بندہ ہو جو گروپ میں شامل ہونا چاہتا ہو۔ صرف ایڈمن ہی ہے جو گروپ میں سے کسی کو بھی ہٹا یا بلاک کر سکتا ہے۔ جو گروپ ایڈمن اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہوں کہ ان کا گروپ کسی سابقہ ممبر کو نظر نہ آئے تو انہیں چاہئے کہ وہ اس صارف کو بلاک کردیں۔ اور جن ممبران کو گروپ ایڈمن کی جانب سے بلاک کردیا جاتا ہے وہ اس گروپ یا اس سے متعلق کسی بھی معلومات کو نہیں دیکھ سکتے۔ مزید معلومات کیلئے اس chartکو دیکھئے۔

وہ سابقہ ممبران جنہوں نے رضاکارانہ طور پر چھوڑ دیا ہو وہ اس گروپ کی بعض معلومات تک رسائی رکھ سکتے ہیں جیسا کہ اس کا نام، تفصیلات اور tags وغیرہ ۔ مثلاً کسی Secret گروپ کے سابقہ ممبران سرچ کر کے گروپ کو تلاش کر سکتے ہیں، گروپ کی description دیکھ سکتے ہیں اور Former members who have voluntarily left a group may still have access to some of its information, such as its name, description, and tags. For example, former members of a Secret group can still find the group in search, see the group's description, and گروپ tags دیکھ سکتے ہیں۔

جانئے کہ Facebook پر مواد کے ساتھ کیا ہوتا ہے جب اسے ڈیلیٹ کر دیا جاتا ہے anchor link

Facebook ان گروپس کو ہٹانے یا مٹانے کا حق محفوظ رکھتا ہے جو اس کی (انتہائی وسیع) شرائط سے رو گردانی کرتے ہیں۔ اگر آپ کے گروپ کے ساتھ ایسا ہو تو آپ نہ صرف اپنے گروپ ممبران سے سابقہ پیغامات یا گفتگو کھو بیٹھیں گےبلکہ آپ اپنی ممبرشپ لسٹ تک رسائی بھی کھو سکتے ہیں۔ اس کا واضح مطلب ہے کہ جب تک آپ اپنے ممبران کے نام کا کوئی علیحدہ ریکارڈ نہیں رکھیں گے تب تک آپ ہٹا دیئے جانے کی صورت میں اپنے حامیوں یا لوگوں سے دوبارہ رابطہ نہیں کر پائیں گے

Facebook کو حکومتوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور لوگوں کی طرف سے ملنے والی There's still a lot we don't know about the برخاستگی کی گزارشات سے متعلق ابھی بہت کچھ ہے جن سے ہم نا واقف ہیں۔ تاہم اس بات کا ہمیں اعادہ ہے کہ ایسی زیادہ تر گزارشات سیاسی طرز کی ہوتی ہیں خصوصاً دنیا کے ان حصوں میں جہاں آزادی رائے اور الحاق کے حق کو زیادہ عزت نہیں دی جاتی۔

آپ اپنی مرضی سے کسی گروپ کو deleteکر سکتے ہیں۔ کسی گروپ کو بنانے والا گروپ میں موجود تمام ممبران اور خود ہٹا کر اس گروپ کو ختم کر سکتا ہے۔ گروپ کو ختم کرنا ایک مستقل عمل ہے اور یہ دوبارہ بحال نہیں کیا جا سکتا۔ اور جب تک گروپ کو بنانے والا پہلے خود گروپ چھوڑنے کا انتخاب نہیں کرتا، ایڈمن کسی گروپ کو ختم نہیں کر سکتےکیونکہ انہوں نے گروپ نہیں بنایا ہوتا۔ تاہم، ایڈمن ایک گروپ کو archiveکر سکتا ہے۔ گروپ کو archive کرنے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اب وہ گروپ غیر ممبران کو سرچ کے ذریعے نہیں مل سکتا اور کوئی نیا ممبر بھی اس گروپ میں شامل نہیں ہو سکتا۔ گروپس کو ایڈمن کی جانب سے unarchive بھی کیا جا سکتا ہے ۔ گروپس کی archiving اور deleting کے درمیان فرق کو جاننے کیلئے یہاںکلک کیجئے۔

Facebook پر موجود مواد کو ختم کرنے کے بعد اس کے ساتھ کیا ہوتا ہے اس کی مزید معلومات Facebook کی data policyمیں دیکھی جا سکتی ہیں۔ Facebook کے پاس یہ اختیار موجود ہے کہ وہ ختم کئے گئے ڈیٹا تک رسائی حاصل کرسکے، خصوصاً جب کوئی قانون نافذ کرنے والا ادارہ ڈیٹا کی مانگ کرے۔ Facebook کی Guide for Law Enforcement Authorities (جو 10 اکتوبر 2019 سے لاگو ہے)بیان کرتا ہے’’ ہم تب تک قانون نافذ کرنے والے مقاصد کیلئے ڈیٹا نہیں روکتے یا بچاتے جب تک ہماری سروس سے صارف کے ڈیٹا ختم کرنے سے پہلے ہمیں کوئی معقول درخواست نہ مل جائے‘‘۔

ان باتوں پر غور کرنے کے ساتھ ہی آپ اس قابل ہوجاتے ہیں کہ یہ فیصلہ کیا جائے کہ آیا Facebook گروپ آپ کی ضرورت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ایک مناسب ٹول ہے۔