Skip to main content
Surveillance
Self-Defense

اپنے خدشات کا تعین کرنا

آخری تازہ کاری: January 10, 2019

This page was translated from English. The English version may be more up-to-date.

اپنے ڈیٹا کو ہر وقت سب سے بچا کر رکھنا غیر عملی اور تھکا دینے والا کام ہے۔ لیکن ڈریئے مت، حفاظتی طریقوں اور پر فکر منصوبہ بندی کے ذریعے آپ یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آپ کیلئے کیا صحیح ہے۔ سکیورٹی ان ٹولز یا سافٹ ویئر سے متعلق نہیں ہوتی جنہیں آپ ڈاؤن لوڈ یا استعمال کرتے ہیں۔ بلکہ یہآپ کو پیش آنے والے ان منفرد خطرات کو سمجھنے اور ان کا مقابلہ کرنے سے شروع ہوتی ہے۔

کمپیوٹر سکیورٹی میں خطرہ ایک ایسا ممکنہ وقوعہ ہوتا ہے جو آپ کی ان تمام کوششوں کو رائیگاں کر دیتا ہے جو آپ اپنے ڈیٹا کو بچانے کیلئے کرتے ہیں۔ آپ ان پیش آنے والے خطرات کا اس تعین کے ذریعے مقابلہ کر سکتے ہیں کہ آپ نے کیا محفوظ رکھنا اور کس سے محفوظ رکھنا ہے۔ اس کارروائی کو ’’ خطرے کا نمونہ ‘‘ کہتے ہیں۔

یہ رہنمائی آپ کو اپنی ڈیجیٹل معلومات کیلئے خدشات کا تعین کرنا یا خطرے کے نمونے کے بارے میں جاننا سکھائے گی اور بہترین حل کیلئے منصبہ بندی کرنے کی بابت بتائے گی۔

یہاں آپ چند سوالات پوچھ سکتے ہیں کہ خطرے کے نمونے کس طرح کے ہوسکتے ہیں؟ چلئے یوں سمجھ لیجئے کہ آپ اپنے گھر اور خود سے وابستہ چیزوں کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔

میرے گھر میں ایسا کیا ہے جو حفاظتی اہمیت کا حامل ہے؟

  • اثاثوں میں شامل زیورات، الیکٹرونکس کا سامان، مالیاتی دستاویزات، پاسپورٹ یا تصاویر ہوسکتی ہیں

میں انہیں کس سے محفوظ رکھنا چاہتا ہوں؟

  • نقصان پہنچانے والوں میں نقب زن، ایک ہی کمرے رہنے والے ساتھی یا مہمان شامل ہوسکتے ہیں

کتنا امکان ہے کہ مجھے اس کی حفاظت کی ضرورت ہوگی؟

  • کیا میرے پڑوس میں کوئی نقب زن رہتا ہے؟ میرے کمرے میں رہنے والے ساتھی یا مہمان کتنے قابلِ بھروسہ ہیں؟ مجھے نقصان پہنچانے والے کیا قابلیت رکھتے ہیں؟ مجھے کن خدشات پر غور کرنا چاہئے؟

ناکامی کی صورت میں مجھے کتنے برے نتائج کا سامنا ہوگا؟

  • کیا میرے گھر میں کوئی ایسی چیز ہے جس کا متبادل کوئی نہیں؟ کیا ان چیزوں کے متبادل چکانے کیلئے میرے پاس وقت یا رقم ہے؟ کیا میرے گھر سے چرائی جانے والی چیزوں کو واپس لانے کیلئے میں نے کوئی انشورنس وغیرہ کروا رکھی ہے؟

ان نتائج سے بچنے کیلئے میں جو کچھ کرنا چاہتا ہوں اس کیلئے مجھے کتنی مشقت اٹھانا پڑے گی؟

  • کیا حساس دستاویزات کیلئے میں ایک محفوظ الماری خریدنے کیلئے راضی ہوں؟ کیا میں ایک بہترین معیاری تالا خریدنے کا بار اٹھا سکتا ہوں؟کیا میرے پاس اتنا وقت ہے کہ میں مقامی بنک میں ایک حفاظتی باکس کھلواؤں اور اپنی قیمتی چیزیں اس میں رکھوں؟

ایک بار آپ خود سے یہ سوالات کر اس قابل ہوجاتے ہیں کہ آپ کو اندازہ ہوجاتا ہے کہ کیا اقدامات کئے جائیں۔ اگر آپ کا سامان قیمتی ہے اور اسے چرائے جانے کا خدشہ کم ہے تو آپ کو تالے کی مد میں زیادہ پیسہ نہیں لگانا پڑتا۔ لیکن اگر اس کے چرائے جانے کے خدشات بہت زیادہ ہیں تو آپ کو بازار سے ایک بہترین معیاری تالا خریدنا پڑتا ہےحتٰی کہ ایک حفاظتی نظام کو شامل کرنے کا سوچنا پڑ جاتا ہے۔

کسی خطرے کا نمونہ قائم کرنے سے آپ کو پیش آئے منفرد خطرات، اپنے اثاثوں، اپنے مخالفین، نقصان پہنچانے والے کی قابلیت اور پیش آئے ممکنہ خدشات کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔

خطرات کی جانچ کیا ہوتی ہے اوراس کیلئے میں کہاں سے شروع کروں؟ anchor link

خطرات کی جانچ کرنے سے آپ کو یہ مدد ملتی ہے کہ آپ ان چیزوں کو پیش آنے والے خطرات سے واقف ہوجاتے ہیں جو آپ کے لئے اہمیت کی حامل ہوتی ہیں اورآپ کو اندازہ ہوجاتا ہے کہ آپ ان چیزوں کو کِن سے بچانا چاہتے ہیں۔ جب بھی خطرات کی جانچ کرنے لگیں تو اس سے پہلے ان پانچ سوالات کے جوابات دیجئے:

  1. میں کس کی حفاظت کرنا چاہتا ہوں؟
  2. میں انہیں کس سے محفوظ کرنا چاہتا ہوں؟
  3. ناکامی کی صورت میں مجھے کتنے برے نتائج کا سامنا ہو سکتا ہے؟
  4. اس بات کا کتنا امکان ہے کہ مجھے اس کی حفاظت کی ضرورت ہوگی؟
  5. میں ممکنہ نتائج سے بچنے کی کوشش میں کتنی مشکلات سے گزرنے کیلئے تیار ہوں

چلئے ان سوالات کا جائزہ لیتے ہیں۔

میں کس چیز کی حفاظت کرنا چاہتا ہوں؟ anchor link

ایک اثاثہ وہ ہوتا ہے جس کی آپ کے نزدیک کوئی قدروقیمت ہو اور جس کی آپ حفاظت کرنا چاہتے ہیں۔ ڈیجیٹل حفاظت کے تنا ظر میں اثاثہ کسی بھی قسم کی معلومات کو کہتے ہیں۔ مثلاً آپ کی ای میل، رابطوں کی فہرست، پیغامات، آپ کا مقام اور آپ کی فائلیں آپ کے ممکنہ اثاثے ہوتے ہیں۔ آپ کی مشینیں بھی آپ کا اثاثہ ہوتی ہیں۔

اپنے پاس رکھے ہوئے اثاثوں کی ایک فہرست تیار کریں،جو ڈیٹا آپ کے پاس موجود ہو کہ اسے کہاں رکھا ہے، اس تک کن کی رسائی ہے اور کس طرح دوسروں کو وہاں تک رسائی حاصل کرنے سے روکنا ہے۔

میں انہیں کس سے محفوظ کرنا چاہتا ہوں؟ anchor link

دوسرے سوال کا جواب دینے کیلئے یہ جاننا ضروری ہے کہ وہ کون ہے جو آپ کو یا آپکی معلومات کو حدف بنانا چاہتا ہے۔ ایسا کوئی بھی شخص یا ذات جس سے آپ کے اثاثوں کو کوئی خطرہ لاحق ہو وہ آپ کا مخالف ہوتا ہے۔ ممکنہ مخالفین میں آپکا آقا، آپکی حکومت، یا کسی عوامی نیٹ ورک پر بیٹھا ہوا کوئی ہیکرہوسکتا ہے۔

ان لوگوں کی فہرست تیار کریں جو آپکے کوائف یا مواصلات پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ وہ ایک شخص، ایک حکومتی ادارہ یا ایک کاروباری ادارہ ہو سکتا ہے۔

جب آپ اپنے خطرات کی تشخیص کر رہے ہوں توچند حالات کے پیشِ نظر شاید یہ ترتیب ایسی ہو کہ آپ اس پر بالکل ہی عمل پیرا نہ ہوں خصوصاً جب آپ اپنے مخالفین کا تجزیہ کرہے ہوں۔

ناکامی کی صورت میں مجھے کتنے برے نتائج کا سامنا ہو سکتا ہے؟ anchor link

ایک مخالف مختلف طریقوں سے آپکے کوائف کو خطرہ پہنچا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر ایک مخالف جیسے ہی نیٹ ورک تک رسائی حاصل کرتا ہے تو وہ آپکے ذاتی مراسلات پڑھ سکتا ہے یا وہ اسےمٹا سکتا ہے یا آپکے کوائف کو بگاڑ سکتا ہے۔ حتٰی کہ ایک مخالف آپکو آپکے کوائف تک رسائی سے محروم کر سکتا ہے۔ .

مخالفین کے حملوں کی طرح ان کے محرکات بھی وسیع پیمانے پر مختلف ہوتے ہیں۔ جیسا کہ ایک حکومت شاید ایسی ویڈیو جس میں پولیس کا تشدد دکھائے گئے مواد کو آسانی سے مٹانے یا اس کی دستیابی کو کم کرنے کی کوشش کررہی ہو اور اس کی دوسری جانب ایک سیاسی مخالف، خفیہ مواد تک رسائی اور اس کو آپکے جانے بغیر شائع کرنے کی خواہش کر رہا ہو۔

خطرات کے تجزیہ میں یہ سوچ شامل ہوتی ہے کہ اگر کوئی مخالف کامیابی سے آپ کے کسی اثاثے پر حملہ آور ہوتا ہے تو اس کے خاطر خواہ نتائج کتنے بھیانک ہوسکتے ہیں۔ اس

آپ کا مخالف آپ کے نجی کوائف کیساتھ کیا کچھ کر سکتا ہےان عوامل کو لکھیں۔

اس بات کا کتنا امکان ہے کہ مجھے اس کی حفاظت کی ضرورت ہوگی؟ anchor link

اس چیز کے بارے میں سوچنا بہت ضروری ہےکہ آپ پر حملہ کرنے والے کی صلاحیت کتنی ہے۔ مثال کیطور پرآپکا موبائل فون مہیا کار آپکے فون کی تمام جانکاری تک رسائی رکھتا ہے لہٰذا ان کوائف کو آپکے خلاف استعمال کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔

خدشہ کسی خاص اثاثے کیخلاف حقیقتاً واقع ہونے والے ایک خاص خطرے کے امکان کا نام ہے جو اپنی قبلیت کیساتھ ساتھ بڑھتا ہے۔ جیسا کہ آپ کے موبائل فون مہیا کار کے پاس آپکے کوائف تک رسائی حاصل کرنے کی صلاحیت موجود ہے لیکن ان کی طرف سے آپ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے آپکے آن لائن نجی ڈیٹا کو پوسٹ کرنے کا خدشہ بہت کم ہے۔

یہاں خدشات اور خطرات کے مابین فرق کرنا بہت اہم ہے۔ خطرہ وہ بری چیز ہے جو واقع ہو سکتا ہے جبکہ خدشہ ایک غالب امکان کو ظاہر کرتا ہے کہ یہ خطرہ واقع ہوگا۔ مثال کے طور پر اس بات کا خطرہ ہے کہ آپکی عمارت گر سکتی ہے لیکن سان فرانسسکو (جہاں زلزلے عام ہیں) میں اس کا خدشہ سٹاک ہوم ( جہاں زلزلے نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں) سے کہیں زیادہ ہے۔

خدشے کے تعین کرنے میں انفرادی اور داخلی دونوں عمل پائے جاتے ہیں۔ خطرے کے بارے میں ہر شخص کی ترجیحات یا خیالات ایک جیسے نہیں ہوتے۔ کئی لوگ غالب امکان سے ماورا ہو کر خطرات کو نا قابلِ قبول قرار دیتے ہیں چاہے کیسے ہی خدشات موجود کیوں نہ ہوں، کیونکہ خطرے کی موجودگی جب امکان کی صورت میں ہوتی ہے تو اسے اہمیت نہیں دی جاتی۔ دوسری صورت میں چونکہ لوگ خطرے کو ایک مسئلے کے طور پر نہیں جانچتے لہٰذا وہ بڑھتے ہوئے خدشات کو نظر انداز کردیتے ہیں۔

جن خطرات کو آپ سمجھتے ہیں کہ بہت سنجیدہ طرزاور سنگین نوعیت کے ہیں کہ جن سے پریشانی میں اضافہ ہو سکتا ہے، انہیں تحریر کریں۔

میں ممکنہ نتائج سے بچنے کی کوشش میں کتنی مشکلات سے گزرنے کیلئے تیار ہوں؟ anchor link

اس سوال کا جواب دینے کیلئے آپ کو خدشے کا تعین کرنا ہوگا۔ ہر کسی کے خطرات دوسروں سے مماثلت نہیں رکھتے۔

مثلاً ایک اٹارنی کسی قومی سلامتی کیس میں ایک ایسے موّکل کی وکالت کرتا ہے جو مقدمے سے متعلق رابطوں اور شواہد کی شاید بڑے پیمانے پر مرموز ای میلز جیسے اقدامات ٰاٹھانے پر آمادہ ہو،یہ بالکل مختلف ہے، بہ نسبت اس ماں کے جو اپنی بیٹی کو روزانہ بلیوں کی تصاویر اور ویڈیوز عمومی ای میلز کے ذریعے بھیجتی ہے۔

اپنے منفرد خطرات کو کم کرنے میں مدد حاصل کرنے کیلئے اپنے پاس موجود اختیارات کو لکھئے۔ یہ سب کرنے کیلئے آپ کو کس قسم کی مالی، تکنیکی یا معاشرتی پابندیوں کا سامنا ہے انہیں بھی تحریر کریں۔

خطرات کی جانچ کرنے کی مشق روزانہ کی بنیاد پر anchor link

اس بات کو ذہن میں رکھئے کہ آپ اپنے خطرات کی جانچ میں حالات کی تبدیلی کیساتھ تبدیلی کر سکتے ہیں۔ اس لئے فوری طور پران خطرات کی جانچ کا تعین کرنا ایک اچھی مشق ہے۔

اپنے خاص حالات کے پیش نظر اپنے خطرات کا نقشہ خود کھینچئے۔ پھر اپنے کیلنڈر پر مستقبل کیلئے ایک تاریخ پر نشان لگائیے۔ اس سے آپ کو یاد رہے گا کہ دوبارہ اپنے خطرات کی جانچ کب کرنی ہے اور پچھلی تاریخوں میں کی گئی کارروائیوں کا تعین کر سکیں گے اور دیکھ سکیں گے کہ آیا وہی خطرات آپ کے حالات سے مطابقت رکھتے ہیں کہ نہیں۔