Skip to main content
Surveillance
Self-Defense

خفیہ کاری کیا ہے؟

This page was translated from English. The English version may be more up-to-date.

خفیہ کاری خفیہ اشاروں، حساب کتاب، اور خفیہ پیغامات کی ریاضیاتی سائنس ہے۔پوری تاریخ میں لوگوں نے ایک دوسرے کو پیغامات بھیجنے کیلئے اس امید کے ساتھ خفیہ کاری کا استعمال کیا کہ وصول کنندہ کے علاوہ کوئی اور نہ پڑھ سکے.

Today, we have computers that are capable of performing encryption for us. Digital encryption technology has expanded beyond simple secret messages; today, encryption can be used for more elaborate purposes, for example to verify the author of messages or to browse the Web anonymously with Tor.

بعض حالات کے تحت خفیہ کاری منصفانہ طریقے سے خود کاراور آسان ہوسکتی ہے۔لیکن بعض دفعہ یہ غلط بھی جا سکتی ہے اس لئے جتنا آپ اسے بہتر طریقے سے سمجھیں گے ایسے حالات کے مقابلے میں اتنے ہی آپ محفوظ رہیں گے۔

خفیہ کاری میں سمجھنے کے تین تصورات anchor link

نجی اور عوامی کلید anchor link

خفیہ کاری میں سمجھنے کیلئے اہم تصورات میں سے ایک کلید ہے۔اس کی عمومی اقسام میں بشمول ایک نجی کلید جو آپ کے کمپیوٹر پر خفیہ رکھا جاتا ہے اور آپ کے لئے مختص کیا جاتا ہے کہ صرف آپ پیغام پڑھیں۔ ایک نجی کلید آپکو پیغامات پرنا قابلِ بناوٹ برقی دستخطوں کیلئے جگہ بھی دیتا ہے جو آپ دوسروں کو بھیجتے ہیں۔ عوامی کلیدایک ایسی فائل ہے کہ آپ دوسروں کو دے یا شائع کر سکتے ہیں جو لوگوں سے مخفی رابطہ کرنے کی اور آپ کی طرف سے دستخطوں کے معائنے کی اجازت دیتا ہے۔ نجی اور عوامی کلیدیں دو بالکل مماثلت کے جوڑوں میں تقسیم ہیں جیسے ایک چٹان کے دو حصے کئے جائیں اور وہ بالکل مماثلت رکھتے ہوں لیکن وہ ایک ہی نہیں ہوتے۔

حفاظتی سرٹیفکیٹ anchor link

حفاظتی سرٹیفکیٹ سمجھنے کے لئے ایک اور انتہائی قابلِ قدر طرزِفکر ہے۔آپ کے کمپیوٹر پر ویب براؤزرHTTPSاستعمال کرتے ہوئے سائٹس پرمرموز سلسلے بنا ئے جا سکتے ہیں. جب وہ ایسا کرتے ہیں تو وہ ڈومین نیم--(جیسےwww.google.com, www.amazon.com, یا ssd.eff.org)کی عوامی کلیدوں کا معائنہ کرنے کیلئے سرٹیفکیٹ کی جانچ پڑتال کرتے ہیں. سرٹیفکیٹس ایک شخص یا ویب سائٹ کے ساتھ آپکے محفوظ رابطے کیلئے صحیح عوامی کلید کے تعین کی کوشش کرنے کا ایک راستہ ہیں۔.

وقت کے ساتھ آپ ویب پر سرٹیفکیٹ سے متعلق خرابی کے پیغامات دیکھیں گے۔یہ اس لئے زیادہ عام ہیں کیونکہ ایک ہوٹل یا کیفے نیٹ ورک ویب سائٹ کے ساتھ آپکے خفیہ رابطوں کو توڑنے کی کوشش کر رہاہے۔سرٹیفکیٹس کے نظام میں ایک محکمانہ غلطی کی وجہ سے بھی عام طور پر ایک خرابی دیکھی جا سکتی ہے۔ لیکن اکثر یہ ہے کیونکہ ایک ضارب، چور، پولیس کا ادارہ یا خفیہ ادارہ مرموز رابطہ کو توڑ رہا ہے۔

بد قسمتی سے ان مسائل کے درمیان فرق بتانا انتہائی مشکل ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ آپکو کبھی بھی اس سائٹ سے متعلق پہلے سے ایک سرٹیفکیٹ وارننگ نہیں دینی چاہئے جس پر آپکا اکاؤنٹ ہو یا جہاں آپ کسی حساس معلومات کا مطالعہ کر رہے ہوں۔

کلیدی فنگر پرنٹس anchor link

لفظ فنگر پرنٹ کمپیوٹر کی حفاظت کے زمرے میں بہت سی مختلف چیزوں کا مطلب دیتا ہے۔کلیدی فنگر پرنٹ کرداروں کی ایک کڑی جیسے \"342e 2309 bd20 0912 ff10 6c63 2192 1928\" کاایک اصطلاحی استعمال ہے جو آپکو منفرد اور محفوظ طریقے سے یہ جائزہ لینے کی اجازت دے کہ کوئی انٹر نیٹ پر صحیح نجی کلید کا استعمال کر رہا ہے۔ اگر آپ جائزہ لیتے ہیں کہ کسی کا کلیدی فنگر پرنٹ ٹھیک ہے جو آپ کواس شخص کے کلیدی فنگرپرنٹس کے یقینی ہونے کی بلند ترین سطح پر دکھائی دے تب بھی یہ کامل نہیں ہیں کیونکہ اگر کلیدیں چھاپی یا چرائی جائیں تو کوئی بھی ملتے جلتے فنگر پرنٹ استعمال کرنے کے قابل ہو جاتا ہے۔