Skip to main content
Surveillance
Self-Defense

کس طرح: آن لائن سنسر شپ کو ناکام بنایا جائے

آخری تازہ کاری: August 09, 2017

This page was translated from English. The English version may be more up-to-date.

آن لائن سنسر شپ کو ناکام بنانے کیلئے یہ ایک مختصر جائزہ پیش کیا جا رہا ہے لیکن یہ کسی بھی طرح سے مفصل نہیں ہے۔

حکومتیں، کمپنیاں، اسکول اور انٹرنیٹ خدمت مہیا کار اپنے انٹرنیٹ صارفین کومتعدد ویب سائٹس اور انٹرنیٹ خدمات تک رسائی کرنے سے روکنے کے لئے بعض سافٹ ویئر استعمال کرتے ہیں. اسے انٹرنیٹ فلٹرنگ یا بلاکنگ کہتے ہیں اور یہ سنسر شپ کی ایک شکل ہے. فلٹرنگ مختلف طریقوں سے ہوتی ہے۔ سنسرز کسی بھی ویب پیج کو یہاں تک کہ پوری ویب سائٹ کو بلاک کر سکتے ہیں۔ کبھی کبھار اس مواد کو بھی بلاک کر دیا جاتا ہے جو خود میں keywords پہ انحصار کرتا ہو۔.

انٹرنیٹ سنسر شپ کو ناکام کرنے کے مختلف طریقے ہیں۔ چند ایک آپ کو کڑی نگرانی سے محفوظ رکھتے ہیں جبکہ زیادہ تر ایسا نہیں کرتے۔ جب کوئی آپ کے انٹرنیٹ کنکشن پر رسائی رکھتے ہوئے کسی ویب سائٹ کو فلٹر یا بلاک کررہا ہو تو آپ اپنی مطلوبہ معلومات حاصل کرنے کیلئے circumvention tool استعمال کر سکتے ہیں۔ نوٹ: Circumvention tools جو کہ پرائیویسی یا حفاظت کا وعدہ کرتے ہیں ہمیشہ محفوظ اور پرائیویٹ نہیں ہوتے۔ اور "anonymizer" جیسی اصطلاح رکھنے والے ٹولز ہمیشہ آپ کی شناخت کو مکمل رازداری میں نہیں رکھتے۔

یہ جاننے کیلئے کہ آپ کیلئے کون سا circumvention tool سب سے زیادہ بہتر ہے تو پہلے اپنے خطرات کی تشخیص کریں۔ اگر آپ اپنے خطرات کا تجزیہ کرنے میں تذبذب کا شکار ہیں تو یہاں سے شروع کریں۔

دیئے گئے حصے میں ہم سنسرشپ کو ناکام بنانے کے چار مختلف طریقوں سے متعارف کروائیں گے

  • کسی بلاک ویب سائٹ تک رسائی پانے کیلئے ایک ویب پراکسی میں جانا
  • کسی بلاک ویب سائٹ تک رسائی پانے کیلئے ایک مرموز ویب پراکسی میں جانا
  • کسی بلاک ویب سائٹ یا خدمات تک رسائی پانے کیلئے ایک Virtual Private Network (VPN) کا استعمال کرنا
  • کسی بلاک ویب سائٹ تک رسائی پانے یا اپنی شناخت کو بچانے کیلئے Tor براؤزر کا استعمال کرنا۔

بنیادی اسلوب anchor link

Circumvention tools اکثر آپکی ویب ٹریفک کا رخ موڑ کر ان مشینوں کو گمراہ کردیتے ہیں جو فلٹرنگ یا بلاکنگ کرتی ہیں۔ ایسی سروس جو آپکے انٹرنیٹ کنکشن کو ان بلاکس سے گزار دیتی ہیں انہیں proxy کہا جاتا ہے۔

HTTPS پروٹوکول HTTP کا محفوظ ورژن ہے جسے ویب سائٹس تک رسائی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے. بعض اوقات سنسر کسی ویب سائٹ کا صرف غیر محفوظ ورژن بند کرے گا، جس کا مطلب ہے کہ آپ اس سائٹ تک صرف اس ڈومین کے شروع میں HTTPS لکھ کر رسائی حاصل کر سکتے ہیں . یہ خاص طور پر مفید ہے اگر آپ کا سامنا ایسی فلٹرنگ سے ہے جو کلیدی الفاظ پر مبنی ہے یا صرف انفرادی ویب صفحات کو بلاک کرتی ہے.HTTPS سنسر کوآپکا ویب ٹریفک پڑھنے سے روکتا ہے تا کہ وہ یہ نہ جان سکیں کہ کون سے کلیدی الفاظ بھیجے جا رہے ہیں ، یا کون سا انفرادی ویب صفحہ آپ دورہ کر رہے ہیں( تا ہم سنسر اب بھی تمام ویب سائٹ جن کا آپ دورہ کر رہے ہیں انکا ڈومین دیکھ سکتے ہیں).

سنسرز دیکھ سکتے ہیں ان تمام ویب سائتس کی ڈومین کو جو آپ وزٹ کرتے ہیں۔ جیسا کہ اگر آپ "eff.org/https-everywhere" کا وزٹ کرتے ہیں تو سنسرز یہ تو جان سکتے ہیں کہ آپ نے "eff.org" کا وزٹ کیا لیکن یہ نہیں جان سکتے کہ آپ "https-everywhere" پیج پر ہیں۔

اگر آپکو اس قسم کی سادہ بندش کا شبہ ہے تو عمل داری سے پہلے http :// کی جگہ https :// داخل کرکے کوشش کریں..

EFF کا HTTPS Everywhere پلگ-ان استمعال کریں جو ان سائٹس پر خود بخود https کا استمعال کرتا ہے جو اس پر چلتی ہیںt.

بنیادی سنسر شپ کی تکنیک کو جل دینے کا ایک اور طریقہ متبادل ڈومین کا نام یا URL کی کوشش کرنا ہے. مثال کے طور پر،, http://twitter.com,کا دورہ کرنے کے بجائے، آپhttp://m.twitter.com, ویب سائٹ کا موبائل ورژن ملاحظہ کر سکتے ہیں. Cمحتسب (سنسر ) جو ویب سائٹ یا ویب صفحات کو روکتا ہے وہ قدغن لگائی گئی ویب سائٹ کی بلیک لسٹ پر کام کر رہا ہوتا ہے ، اسلیے کوئی بھی چیز جو بلیک لسٹ میں نہیں ہے اس تک رسائی حاصل ہوسکتی ہے۔. وہ ہوسکتا ہے کسی مخصوص ویب سائٹ کے ڈومین کے نام کے تمام تغییرات کو نہ جانتے ہوں ---خاص طور پر اگر سائٹ کو پتا ہو کہ اسے روک دیا گیا ہے اور وہ ایک سے زیادہ ناموں سے مندرج ہو۔ .

ویب پر مبنی پراکسیز anchor link

کوئی بھی ویب پر مبنی پراکسی جیسا کہ http://proxy.org/)ایک ایسی ویب سائٹ ہوتی ہے جو اپنے صارفین کو دیگر بلاکڈ یا سنسرڈ ویب سائٹس تک رسائی دیتی ہے۔ لہٰذا یہ سنسرشپ کو ناکام بنانے کا ایک بہتر طریقہ ہے۔ کسی ویب پر مبنی پراکسی کو استعمال کرنے کیلئے پراکسی کا وزٹ کریں اور ویب ایڈریس درج کریں جسے آپ دیکھنا چاہتے ہیں تو پراکسی اس ویب پیج کو کھول دے گی جو آپ دیکھنا چاہتے ہیں۔

لیکن اگر آپ کے خطرات کی تشخیص میں آپ کے انٹرنیٹ کنکشن پر کسی کی طرف سے مانیٹرنگ کا ہونا شامل ہے تو ویب پر مبنی پراکسیز اس زمرے میں کسی قسم کا تحفظ فراہم نہیں کرتی اور یہ ایک کمزور انتخاب ہوگا۔ یہ فوری پیغامات کی ایپس جیسی بلاکڈ خدمات کو استعمال کرنے میں کوئی مدد نہیں کریں گی۔ ویب پر پبنی پراکسی آپ کا وہ تمام ریکارڈ رکھیں گی جو آپ آن لائن کرتے ہیں، جس سے ان صارفین کی پرائیویسی کو خدشات لاحق ہوسکتے ہیں جن کے خطرات کی تشخیص بھی اونچی سطح کی ہو۔

مرموز پراکسیز anchor link

متعدد پراکسی ٹولز خفیہ کاری کو اس لئے استعمال کرتے ہیں تاکہ فلٹرنگ کو بائی پاس کرنے کی اہلیت کو حفاظت کی مد میں اضافی بنیاد پر فراہمی ہو۔ کنکشن اس لئے خفیہ کار ہوتا ہے تاکہ دوسرے یہ نہ دیکھ سکیں کہ آپ کیا وزٹ کر رہے ہیں۔ تاہم مرموز پراکسیز عام طور پر سادہ ویب پر مبنی پراکسیز سے زیادہ محفوظ ہوتی ہیں، ایسے ٹول مہیا کار کو شاید آپ سے متعلق کوئی معلومات میسر ہو۔ ان کے ریکارڈ میں آپ کا نام اور آپ کا ای میل ایڈریس ہوسکتا ہے۔ لہٰذا اس کا مطلب ہے کہ یہ ٹولز مکمل گمنامی فراہم نہیں کرتے۔

ایک مرموز ویب پراکسی کچھ اس طرح سے شروع ہوتی ہے “https” یہ اس خفیہ کاری کا استعمال کرے گا جو اکثر محفوظ ویب سائٹس کی جانب سے فراہم کیا جاتا ہے۔ لہٰذا محتاط رہیں، ان پراکسیز کے مالکان آپ کے اس ڈیٹا کو دیکھ سکتے ہیں جو آپ محفوظ ویب سائٹس کو بھیجتے یا وہاں سے وصول کرتے ہیں۔

ان ٹولز کی مثالوں میں Ultrasurf اور Psiphon شامل ہیں ۔

ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک anchor link

ایک ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (VPN) تمام انٹرنیٹ ڈیٹا کو خفیہ کرتا ہے اور آپ کے کمپیوٹر اور دوسرے کمپیوٹر کے درمیان بھیجتا ہے ۔یہ کمپیوٹر ایک کمرشل یا غیر منافع بخش VPN سروس، آپ کی کمپنی یا کسی معتبر رابطہ کی ملکیت ہوسکتا ہے۔ایک مرتبہ ایک وی-پی-این سروس صحیح طور پر تشکیل دے دی گئی، آپ اسے ویب پیجز، ای میل، فوری پیغامی رسانی، وی-او-آئی-پی اور کسی دوسری انٹرنیٹ سروس تک رسائی کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔ایک وی-پی-این آپکی مواصلات کہ مقامی طور پر روکے جانے سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔لیکن آپ کے VPN کا مہیا کار آپکی مواصلات کے نوشتہ جات کو رکھ سکتا ہے (جن ویبسائیٹس تک آپ نے رسائی حاصل کی اور کب رسائی حاصل کی ) یا یہاں تک کہ کسی تیسرے فریق کو آپکی ویب براؤزنگ کی تفصیلات دیکھنے کی سہولت فراہم کر سکتا ہے. آپکے خطرے کی تشخیص پر منحصر ہے کہ ، حکومت سے آپ کے VPN کنکشن پر مواصلات کا پتا لگانے یا نوشتہ جات کو حاصل کرنے کے امکان کا قوی خطرہ ہوسکتا ہے اور، کچھ صارفین، وی-پی-این کا استعمال کرتے ہوئے قلیل مدتی اقدامات سے زیادہ فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔.

مخصوص VPN کی سروس کے بارے میں معلومات کے لئےیہاںکلک کریں۔

VPNs کی ان درجہ بندیوں کیلئے EFF ذمہ دار نہیں ہو سکتا۔ بعض VPNs ایسے بھی ہوتے ہیں جو مثالی پرائیویسی حکمتِ عملیاں رکھ کر غلط لوگوں کی جانب سے چلائے جا سکتے ہیں۔ ایسے کسی بھی VPN کا استعمال نہ کریں جس پر آپ کو پوری طرح سے اعتماد نہ ہو۔

Tor/ٹور anchor link

Tor ایک ایسا ڈیزائن شدہ آزاد رسائی پر مبنی سافٹ ویئر ہے جو آپ کو ایب پر گمنام ہونے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ Tor براؤزر ایک ویب براؤزر ہے جو Tor کے گمنام نیٹ ورک کی بنیاد پر بنایا گیا ہے۔ چونکہ Tor آپکی ویب براؤزنگ ٹریفک کو روٹ دیتا ہے اسی طرح آپ کو سنسر شِپ کو ناکام بنانے کی اجازت بھی دیتا ہے۔ ہماری رہنمائیوں، کس طرح استعمال کریں; Tor کوLinux, macOS and Windows)کیلئے۔

جب آپ Tor براؤزر کو پہلی بار استعمال کریں تو آپ یہ انتخاب کرسکتے ہیں کہ آپ ایک ایسے نیٹ ورک پر موجود ہیں جو سنسرڈ ہے۔

Tor نہ صرف تمام قومی سنسر شپ کو بائی پاس کرے گا بلکہ اگر پوری طرح ترتیب دیا گیا ہو تو یہ آپ کی شناخت کو ملک کے ان نیٹ ورکس سے بھی بچا سکتا ہے جو آپ کیلئے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔ تاہم یہ استعمال میں قدرے مشکل اور آہستہ ہو سکتا ہے۔

ڈیسک ٹاپ مشین پر Tor کا استعمال جاننے کیلئے یہاں Linux کیلئے یہاں macOS کیلئے، یا پھر یہاں Windows کیلئے ، لیکن براہِ مہربانی اس پات کی یقین دہانی کرلیں کہ اوپر دیئے گئے ونڈو ڈسپلے میں "Connect" کی بجائے "Configure" پہ کلک کیا ہے۔