کیسے کریں: میک او ایس ایکس پر ٹور کا استعمال

یہ رہنمائی او ایس ایکس پر ٹور براؤزر بنڈل کے استعمال سے متعلق خاکہ پیش کرتی ہے۔

ٹور کیا ہے؟ Anchor link

ٹور ایک رضاکارانہ طور پر چلائی جانے والی خدمت ہے جو آپکی شناخت اور آپ کے مقام پر پردہ رکھتے ہوئے آن لائن گمنامی اور رازداری فراہم کرتی ہے۔ یہ خدمت آپکو ٹورکے اپنے نیٹ ورک سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔

ٹور براؤزر ان لوگوں کو ٹور نیٹ ورک استعمال کرنے کا ایک سبک اور آسان راستہ فراہم کرتا ہے جنہیں ویب سائٹس پر رسائی کرتے ہوئے کبھی کبھار گمنامی اور رازداری کی ضرورت ہو۔

ٹور نیٹ ورک استعمال کرنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ ٹور براؤزر بنڈل استعمال کیا جائے جو ایک ویب براؤزر، ٹور سافٹ ویئر اور دیگر امدادی سافٹ ویئر کو جوڑتا ہے جس سے آپ کو ویب تک رسائی حاصل کرنے کیلئے مزید محفوظ راستہ ملے گا۔

ٹور براؤزر بالکل دوسرے ویب براؤزر کی طرح کام کرتا ہے علاوہ ازیں جو لوگ آپ کے آن لائن کام کی نگرانی کر رہے ہوتے ہیں اور آپکے مربوط مقام کی نگرانی کرنے والوں کیلئے مشکلات پیدا کرتے ہوئے یہ ٹور کے ذریعے آپکی ترسیلات بھیجتا ہے۔ یہ بات ذہن نشین کرلیں کہ ٹور براؤزر کے اندر رہ کر کئے جانے والے کام ہی صرف پوشیدہ رہیں گے۔ جس کمپیوٹر پر آپ دیگر گمنام سافٹ ویئر ( جیسے آپ کا باقاعدہ ویب براؤزر)  استعمال کر رہے ہوتے ہیں اسی کمپیوٹر پر ٹور براؤزر کی تنصیب کردینے سے ہی کام نہیں بنتا۔

ٹور براؤزر بنڈل حاصل کرنا Anchor link

Mozilla Firefox یا  Safari جیسا ایک براؤزر کھولئے اورURL جیسا ایک براؤزر کھولئے اور: https://www.torproject.org/download/download-easy.html.en

کےاگر آپ ٹور براؤزر بنڈل تلاش کرنے کیلئے ایک سرچ انجن کا استعمال کررہے ہیں تو URL کے صحیح ہونے کی تصدیق کر لیں۔

ٹور براؤزر بنڈل کا تنصیباتی پروگرام حاصل کرنے کیلئے بڑے سے اودئی ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کریں

ویب سائٹ آپکے آپریٹنگ نظام کا سراغ لگا لے گی اور آپ او ایس ایکس کیلئے صحیح فائل حاصل کر لیں گے۔ اگر اس میں ناکامی ہوتی ہے تو آپ صحیح ورژن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے اودئی بٹن کے پہلو میں دیئے گئے لنک کو کلک کر سکتے ہیں۔

اگرآپ Safari استعمال کر رہے ہیں تو ٹور براؤزر بنڈؒل ڈاؤن لوڈ ہونا شروع ہوگا۔  Firefox میں آپ سے فائل کوکھولنے یا محفوظ کرنے کی بابت پوچھا جائے گا۔ ہمیشہ فائل کو محفوظ کرنا ہی سب سے بہتر ہے لہٰذاSave  بٹن کو کلک کریں۔ یہ مثال ٹور براؤزر بنڈؒل کے ورژن 4.0.8 کو ظاہر کرتی ہے، جو کہ اس  رہنمائی کے شائع ہونے تک کا جدید ترین ورژن تھا۔ آپ کے مطالعہ کرتے وقت تک اور بھی نئے ورژن دستیاب ہو سکتے ہیں۔

ٹور براؤزر بنڈل کی تنصیب کرنا۔ Anchor link

ڈاؤن لوڈ مکمل ہونے کے بعد آپ کو وہ فولڈر کھولنے کا ایک موقع مل سکتا ہے جہاں فائل ڈاؤن لوڈ کی گئی تھی۔ Downloads  فولڈر اس کا خود ساختہ مقام ہے۔

Torbrowser-4.0.8-osx32_en-US.dmgکی فائل پر Double کلک کریں۔

ایک ونڈو کھلے گی جو آپ سے ٹور براؤزر بنڈل آپکے ایپلیکیشن فولڈر تک کھینچتے ہوئے اسے تنصیب کرنے کا کہے گی۔ اب آپ ایسا کر سکتے ہیں۔

           

ٹور براؤزر اب آپ کے ایپلکیشن فولڈر میں تنصیب کر دیا گیا ہے۔

ٹور براؤزر بنڈل کا استعمال Anchor link

ٹور براؤزر پہلی دفعہ کھولنے کیلئے اسے فائنڈر میں یا او ایس ایکس کے نئے آئے ورژنز پر لانچ پیڈ میں دیکھیں۔

ٹور براؤزر آئی کن پر کلک کرنے کے بعد سافٹ ویئر کے آغاز سے متعلق ایک انتباہ کے ساتھ ایک ونڈو کھلے گی۔ آپ ایسی تنبیہات کو ہمیشہ سنجیدگی سے لیں اور یہ یقین دہانی کرلیں کہ جو سافٹ ویئر آپ انسٹال کرنا چاہتے ہیں آپ کو اس پر مکمل اعتماد ہے اور یہ کہ آپ کو ایک محفوظ رابطے کے ذریعے آفیشل سائٹ سے ایک مصدقہ نقل ملی تھی۔ چونکہ آپ اپنی مرضی جانتے ہیں اور یہ جانتے ہیں کہ سافٹ ویئر کہاں سے  حاصل کرنا ہے اور یہ کہ ڈاؤن لوڈ ٹور پراجیکٹ کی محفوظ  HTTPS  سائٹ کی طرف سے تھا،Open پر کلک کریں۔

پہلی مرتبہ ٹور براؤزر کا آغاز ہوتا ہے، آپ ایک ونڈو دیکھیں گے جو ضرورت کے تحت آپ کو چند ترتیبات تبدیل کرنے کی اجازت دے گی۔ آپ کو واپس آکر چند ایک ترتیبات کی اقسام تبدیل کرنی پڑ سکتی ہیں، لیکن آگے بڑھئے اور Connect بٹن کلک کرکے ٹور نیٹ ورک سے مربوط ہو جائیں۔

"Connect" کلک کرنے کے بعد ایک سبز بار کیساتھ ایک نئی ونڈو کھلے گی جسے ٹور سافٹ ویئر جتنی لمبائی حاصل ہو گی۔

ٹور براؤزر پہلی بار شروع ہونے کیلئے مقررہ مدت سے زیادہ وقت لے سکتا ہے؛ چند ہی منٹوں میں ٹور براؤزر کو تیار ہو جانا چاہئےاور ایک ویب براؤزر آپ کو مبارکبادی پیغام دیتے ہوئے کھلے گا۔

check.torproject.org میں جا کر آپ ٹور نیٹ ورک سے مربوط ہونے کی تصدیق کر سکتے ہیں۔ اگر آپ ویب سائٹ سے مربوط ہوتے ہیں This browser is configured to use Tor
Congratulations. لکھا ہوا ہو گا۔

بعض حالات میں ٹور کیساتھ براؤزنگ کرنا عمومی براؤزنگ تجربوں سے مختلف ہوتی ہے۔ ٹور کیساتھ باقاعدہ براؤزنگ کرنے اور آپکی گمنامی کو بچانے کیلئے ہم نے تجاویز کے مطالعہ کی سفارش کی۔

اب آپ ٹور کیساتھ پسِ پردہ رہ کر انٹرنیٹ براؤز کرنے کیلئے تیار ہیں۔

 

آخری تازہ کاری: 
2015-05-20
This page was translated from English. The English version may be more up-to-date.
JavaScript license information