کیسے کریں: ونڈوز کیلئے ٹور کا استعمال

یہ رہنمائی بتاتی ہے کہ کیسے استعمال کریں Tor Browser Microsoft Windows پر

ٹور کیا ہے؟ Anchor link

ٹور ایک رضاکارانہ طور پر چلنے والی سروس ہے جو بہروپ کے ذریعے آپ کی شناخت اور آپ کے رابطوں کو آن لائن خلوت اور گمنامی فراہم کرتی ہے۔ یہ سروس آپ کو خود کے ٹور نیٹ ورک سے بھی تحفظ دیتی ہے۔

جن لوگوں کو ویب سائٹس تک رسائی حاصل کرتے وقت عارضی گمنامی اور خلوت کی ضرورت ہو تو ٹور براؤزر اپنے نیٹ ورک کے استعمال کا ایک فوری اور آسان راستہ فراہم کرتا ہے۔

ٹور نیٹ ورک کو استعمال کرنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ ٹور براؤزر بنڈل کو استعمال کیا جائے جو ایک ویب براؤزر، ٹور سافٹ ویئر اور دیگر امدادی سافٹ ویئر کو ملاتا ہے جس سے آپ کو ویب تک مزید حفاظتی رسائی حاصل کرنے کا ایک راستہ ملے گا۔

جو لوگ آپ کی آن لائن کار گزاریوں کا معائنہ کر رہے ہوں اور جن سائٹس سے آپ منسلک ہوں ان کا معائنہ کرنے والے لوگوں کیلئے مزید مشکل پیدا کرنے کیلئے ٹور براؤزر بالکل دیگر ویب براؤزر کی طرح کام کرتا ہے، ماسوائے ان کے جن کو وہ ٹور کے ذریعے آپکے مواصلات بھیجتا ہے۔ یہ بات یاد رہے کہ جو کارروائیاں آپ ٹور براؤزر کے اندر ہی رہتے ہوئے کرتے ہیں وہی گمنام رہیں گی۔ ٹور براؤزر کو اپنے اسی کمپیوٹر پر انسٹال رکھنے سے جس پر آپ دیگر نامعلوم سافٹ ویئر (جیسا کہ آپ کا روزمرہ کا ویب براؤزر) کا استعمال کرتے ہیں چیزوں کو بننے نہیں دیتا۔

ٹور براؤزر بنڈل لینا۔ Anchor link

موزیلا فائرفوکس یا انٹرنیٹ ایکسپلورر جیسا ایک براؤزر کھولیں اور یو۔آر۔ایل بار میں تحریر کریں: https://www.torproject.org/projects/torbrowser.html.en. اگر آپ ٹور براؤزر بنڈل تلاش کرنے کیلئے ایک سرچ انجن کا استعمال کر رہے ہیں تو یو۔آر۔ایل کے صحیح ہونے کی یقین دہانی کرلیں.

ٹور براؤزر بنڈل کا انسٹالیشن پروگرام پانے کیلئے بڑے جامنی ڈاؤن لوڈ بٹن کو کلک کریں۔

ویب سائٹ آپکے آپریٹنگ نظام کا پتہ لگا لے گی اور آپ ونڈوز کیلئے صحیح فائل پا لیں گے۔ اگر آپ کسی صورت ایک مختلف انسٹالر فائل چاہتے ہیں تو آپ ٹور براؤزر ڈاؤن لوڈ سیکشن سے سکرول ڈاؤن کر سکتے ہیں۔

اگر آپ اس فائل کو ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں تو بہت سے براؤزر آپ سے تصدیق کا کہیں گے۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر ۱۱ ایک نارنجی بارڈر کے ساتھ براؤزر ونڈو کے نیچے ایک پٹی دکھاتا ہے۔

کسی بھی براؤزر کیلئے یہ بہترین ہے کہ فائل کو چلانے سے پہلے اسے محفوظ کر لیا جائے۔ لہٰذا سیو بٹن کو کلک کیجئے۔ یہ مثال ٹور براؤزر بنڈل ورژن ۳۔۶۔۲ دکھاتی ہے جو کہ ہماری اس بات کو لکھتے وقت تک کا جدید ورژن تھا اور جب تک آپ اس کا مطالعہ کر رہے ہوں گے تب تک یقینی طور پر زیادہ جدید ورژن دستیاب ہوں گے۔

ٹور براؤزر بنڈل کو انسٹال کرنا Anchor link

ڈاؤن لوڈ مکمل ہونے کے بعد آپ کو اس فولڈر کو کھولنے کا ایک اختیار مل سکتا ہے کہ جہاں فائل کو ڈاؤن لوڈ کرنا تھا۔ ڈاؤن لوڈز فولڈر پہلے سے طے شدہ مقام ہے۔ اس فائل پر ڈبل کلک کریںtorbrowser-install-5.0.3_en-US.exe

ٹور براؤزر انسٹالر پر ڈبل کلک کرنے کے بعد سافٹ ویئر کی ابتدا کے متعلق ایک تنبیہ کیساتھ ایک ونڈو کھلے گی۔ آپ کو یہ تنبیہات سنجیدگی سے لینی چاہئیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ جس سافٹ کو آپ انسٹال کرنا چاہتے ہیں اس پر آپ کو بھروسہ ہےاور بتائیں کہ آپ کو ایک محفوظ رابطے کے ذریعے با ضابطہ سائٹ سے ایک مستند نقل ملی تھی۔ جب سے آپ کو پتہ چلتا ہے کہ آپ کیا چاہتے ہیں اور جاننے لگتے ہیں کہ سافٹ ویئر کہاں سے ملتا ہے اور جب سے ٹور پراجیکٹ کی محفوظ ایچ۔ٹی۔ٹی۔پی۔ایس سائٹ سے آپ نے ڈاؤن لوڈ کیا تھا تو اب آگے بڑھئے اور رَن کو کلک کیجئے۔

ایک چھوٹی ونڈو کھلے گی اور آپ سے پوچھا جائے گا کہ آپ ٹور براؤزر بنڈل کیلئے کون سی زبان استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ بہت سی زبانوں میں سے چناؤ ہو سکتا ہے۔ اپنی مرضی کی زبان کا انتخاب کریں اور ‘‘اوکے’’ بٹن کو کلک کریں۔

آپ ایک نئی ونڈو پائیں گے جو آپ کو بتائے گی کہ ٹور براؤزر بنڈل کہاں انسٹال ہوگا۔ اس زمرے میں آپ کا ڈیسک ٹاپ پہلے سے متعین مقام ہے۔ آپ اگر چاھیں تو متعین مقام تبدیل کر سکتے ہیں لیکن ابھی پہلے سے ترتیب دی گئی جگہ کو ہی منتخب کریں۔

جب آپ ایک ونڈو کو یہ کہتے ہوئے دیکھتے ہیں کہ آپ نے انسٹالیشن کارروائی کو مکمل کرلیا ہے تو وہ کامل ہو جاتی ہے۔ اگر آپ ‘‘ فِنِش’’ بٹن کو کلک کرتے ہیں تو ٹور براؤزر فوری طور پر شروع ہو جائے گا۔ اب ‘‘ رَن ٹور براؤزر بنڈل’’ کے ذریعے باکس کو اَن چیک کریں۔ ہم کچھ ہی دیر میں ٹور براؤزر بنڈل کے استعمال کیلئے واپس آئیں گے۔ اگر آپ چیک باکس کو ان چیک کرنا چھوڑ کے ٹور براؤزر شروع کردیتے ہیں تو حال حاضر کیلئے ونڈو کو بند کردیں۔ ٹور براؤزر بنڈل دیگر پراگراموں کیساتھ انسٹال نہیں ہوگا اور نہ ہی آپ کے سٹارٹ مینو میں ظاہر ہوگا۔

ٹور براؤزر کو پہلی بار شروع کرنا Anchor link

پہلی مرتبہ ٹور براؤزر کی شروعات ہوتی ہے اور اب آپ کو ایک ونڈو ملے گی جو آپ کو ضرورت کے مطابق بعض ترتیبات کی تراش خراش کرنے کی اجازت دے گی۔ آپ کو واپس آنا اور بعض تریبات کی ہئیت میں تبدیلی کرنی پڑ سکتی ہے، لیکن آگے بڑھئے اور کنکٹ بٹن کو کلک کرنے کے ذریعے ٹور نیٹ ورک سے منسلک ہونے کی کوشش کریں۔

کنکٹ بٹن کو کلک کرنے کے بعد ایک نئی ونڈو ایک سبز پٹی کے ساتھ کھلے گی جو ٹور سافٹ ویئر کے شروع ہونے تک رہتی ہے۔

پہلی دفعہ ٹور براؤزر کو شروع ہونے میں معمول سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے لیکن آپ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں کیونکہ چند ہی لمحوں میں ٹور براؤزر مکمل ہو جائے گا اور ایک ویب براؤزر کھلتے ہی آپ کو مبارکباد کا پیغام دیتا ہے۔

پھر تور براؤزر پرائیویسی اور سیکورٹی کی ترتیبات کے اوپری بائیں میں Tor پیاز نشان پر کلک کریں.

ایک عام ویب براؤزر میں سے کچھ خصوصیات آپ کو انسان میں درمیانے حملوں کا شکار بنا کر سکتے ہیں. دیگر خصوصیات میں نے پہلے صارفین کی شناختوں انکشاف کیا ہے کہ ان میں کیڑے پڑا ہے. ایک اعلی کی ترتیب کو تحفظ سلائیڈر ٹرننگ ان کی خصوصیات غیر فعال. اس سے آپ کو اچھی طرح سے فنڈز فراہم حملہ آوروں آپ کے انٹرنیٹ کنکشن کے ساتھ مداخلت یا ان کی خصوصیات میں نئے نامعلوم کیڑے کا استعمال کر سکتے ہیں کی طرف سے محفوظ کر دے گا. بدقسمتی سے، ان خصوصیات کو آف کرنے سے کچھ ویب سائٹس پر ناقابل استعمال بنا سکتے ہیں. پہلے سے طے شدہ کم کی ترتیب روزمرہ کی پرائیویسی کی حفاظت کے لئے ٹھیک ہے، لیکن آپ کو جدید ترین حملہ آوروں کے بارے میں فکر مند ہیں تو آپ کو ہائی کرنے کے لئے مقرر کر سکتے ہیں، یا بعض ویب سائٹس درست طریقے سے ظاہر نہیں کرتے تو آپ کو کوئی اعتراض نہیں ہے تو.

آخری تازہ کاری: 
2015-11-04
اس صفحے کا ترجمہ انگریزی زبان سے کیا گیا ہے، انگریزی ورژن میں شاید تجدید ہوچکی ہو۔
JavaScript license information