سماجی نیٹ ورکس پر اپنا تحفظ کرنا
آخری تازہ کاری: October 30, 2018
سماجی نیٹ ورکس، انٹنرنیٹ پر سب سے زیادہ مقبولیت حاصل کرنے والی ویب سائٹس میں سے ہیں۔ فیس بک پہ موجود صارفین کی تعداد کروڑوں میں ہے اسی طرح انسٹا گرام اور ٹویٹر دونوں پہ الگ الگ سینکڑوں صارفین موجود ہیں۔ سوشل میڈیا اس نظریئے پر قائم ہوا تھا کہ تصاویر، ذاتی معلومات اور پوسٹس وغیرہ ایک دوسرے کو بھیجے جائیں گے۔ اب تو ان پر تقریر اور انتظامی گروہ بھی قائم ہوچکے ہیں ۔ ان میں سے کوئی بھی سرگرمی پرائیویسی اور فرضی ناموں پر انحصار کر سکتی ہے۔
پس سماجی نیٹ ورکس استعمال کرتے ہوئے مندرجہ ذیل سوالات پر غور کرنا ضروری ہے : اپنی حفاظت کرتے ہوئے میں ان سائٹس کا سامنا کیسے کر سکتا ہوں؟ میری بنیادی پرائیویسی؟ میری شناخت؟ میرے رابطے اور میرا حلقہ احباب؟ مجھے کون سی معلومات نجی رکھنی ہیں اور کن لوگوں سے اسے محفوظ رکھنا ہے؟
آپ کے حالات پر منحصر ہے، ہوسکتا ہے آپ کو سماجی رابطوں کی سائٹ سے ہی خود کو محفوظ رکھنے کی ضرورت ہو، یا پھر دوسری سائٹس کے صارفین سے حفاظت کرنی پڑے ، یا پھر دونوں سے۔
ایک اکاؤنٹ بناتے وقت یاد رکھنے کی تجاویز anchor link
- کیا آپ اپنا اصل نام استعمال کرنا چاہتے ہیں؟کچھ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پر نام نہاد "اصلی نام کی پالیسیاں " ہیں لیکن یہ وقت کے ساتھ ساتھ بیکار ہوتے گئے. اگر آپ کسی سوشل میڈیا سائٹ کیلئے اندراج کے وقت اپنا اصل نام استعمال نہیں کرنا چاہتے تو مت کیجیے.
- جب آپ رجسٹر ہوتے ہیں ، تو ضرورت سے زیادہ کوائف فراہم مت کیجیے .اگر آپ اپنی شناخت چھپانا چاہتے ہیں تو ایک علیحدہ ای میل ایڈریساستعمال کریں اور اپنا فون نمبر دینے سے گریز کریں۔ ان دونوں معلومات سے آپ کی شناخت کا پتہ چل سکتا ہے اور یہ دونوں مختلف اکاؤنٹس سے جڑ سکتے ہیں۔
- کسیپروفائل فوٹو یا تصویر کا انتخب کرتے وقت محتاط رہیں ۔ مزید برآں میٹا ڈیٹا میں تصویر کھینچتے ہوئے وقت اور مقام شامل ہوسکتا ہے لہٰذا ایسی تصویر خود سے کچھ معلومات فراہم کر سکتی ہے۔ کسی بھی تصویر کے انتخاب سے پہلے خود سے پوچھئے کہ آیا وہ تصویر گھر یا دفتر سے باہر کھنچوائی گئی تھی ؟ اور کیا کوئی پتہ یا سڑکوں پر لگے علامتی نشان دکھائی دیتے ہیں؟
- ہوشیار رہیں کہ اندراج کے وقت آپ کا آئی پی ایڈریسلاگ ہوسکتا ہے۔
- ایک مضبوط پاس ورڈ کا انتخاب کریں اور اگر ممکن ہو تو دو طرفہ تصدیق کو چلا لیں۔
- پاس ورڈ کی دوبارہ بازیابی کیلئے ایسے سوالات سے گریز کریں جیسا کہ آپ کس شہر میں پیدا ہوئے؟ یا آپ کے پالتو جانور کا نام کیا ہے؟ کیونکہ ایسے سوالات کے جوابات کو آپ کے سماجی میڈیا کی تفصیلات سے باآسانی تلاش کیا جاسکتا ہے۔ لہٰذا پاس ورڈ بازیابی کے جوابات کے انتخاب کے وقت مؤثر حفاظت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے غلط جوابات کا انتخاب کرنا چاہئے اور اپنے منتخب جوابات کو پاس ورڈ منیجر میں نوٹ کر لیں۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ کی راز داری پالیسی کی پڑتال کریں anchor link
تیسرے فریق کی جانب سے ذخیرہ شدہ معلومات ان کی اپنی پالیسیوں کے مطابق ہو سکتی ہیں اور تجارتی مقاصد کے لئے استعمال کی جا سکتی ہیں یا دیگر کمپنیوں کے ساتھ اشتراک کی جا سکتی ہیں ، مثال کے طور پر ،مارکیٹنگ کمپنیاں. چونکہ پرائیویسی پالیسیوں کو پڑھنا ایک نا ممکن مرحلہ ہوتا ہے لہٰذا آپ وہ شقیں پڑھ سکتے ہیں جو یہ بتاتی ہوں کہ آپ کا ڈیٹا کیسے استعمال کیا جاتا ہے، اس کا دوسرے فریقین کیساتھ اشتراک کب کیا جاتا ہے، اور یہ کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے درخواستوں کا جواب کیسے دینا ہے۔
سماجی نیٹورکنگ سائٹس کا استعمال عام طور پر منافع بخش کاروبار کے طور پر کیا جاتا ہےاور یہ اکثر ایسی تمام حساس نوعیت کی معلومات جمع کرلیتے ہیں جو آپ واضح طور پر مہیا کردیتے ہیں جیسا کہ آپ کہاں پر موجود ہیں، آپ کے مفادات کیا کیا ہیں اور اشتہارات پر آپ کا ردِ عمل کیا ہوتا ہے، آپ نے کن کن سائٹس کا وزٹ کیا ہے (مثلاً؛ "Like" بٹن کے ذریعے)۔ تیسرے فریق کے کوکیز کو بلاک کرنے اور tracker-blocking browser extensionsکے استعمال پر غور کریں تاکہ اس بات کی یقین دہانی ہو کہ غیر متعلقہ معلومات تیسرے فریق کو بھیجی نہیں جارہی۔
اپنی پرائیویسی سیٹنگز کو تبدیل کریں anchor link
خصوصاً ڈیفالٹ سیٹنگز کو تبدیل کرلیں۔ مثلاً، کیا آپ اپنی پوسٹس کا اشتراک عوامی کرنا چاہتے ہیں، یا لوگوں کے کسی خاص گروہ تک اسے محدود رکھنا چاہتے ہیں؟ کیا آپ کے ای میل ایڈریس یا فون نمبر کے استعمال سے لوگوں کو آپ تک رسائی ہونی چاہئے؟ کیا آپ خودکار طریقے سے اپنا مقام دوسروں کو بتانا چاہتے ہیں؟
اگرچہ ہر سماجی میڈیا پلیٹ فارم کی اپنی منفرد سیٹنگز ہوتی ہیں، آپ چند طریقے تلاش کرسکتے ہیں۔
- پرائیویسی سیٹنگز کو سوالات کے جواب درکار ہوتے ہیں؛ ’’ کون کیا دیکھ سکتا ہے؟‘‘ یہاں آپ کو متعلقہ سامعین ڈیفالٹس کی سیٹنگز ملیں گی (’’ پبلک،‘‘ ’’دوستوں کے دوست،‘‘ ’’صرف دوست‘‘ وغیرہ )، لوکیشن، تصاویر، رابطوں کی معلومات، ٹیگنگ، اور یہ کہ سرچز میں لوگ آپ کی پروفائل کو کیسے تلاش کر سکتے ہیں۔
- سکیورٹیجو بعض دفعہ “حفاظتی ”) سیٹنگز کہلاتی ہیں، یہ دیگر اکاؤنٹس کو بلاک کرنے یا خاموش کرنے میں زیادہ کارآمد ہونگی، اور اگر آپ کے اکاؤنٹ کی کو کوئی غیر مصدقہ ہاتھوں سے تصدیق کی جاتی ہے تو آپ کس طرح سے مطلع ہونا چاہتے ہیں۔ بعض دفعہ آپ کو اس سیکشن میں دو طرفہ تصدیق اور بیک اپ کے طور پر ایک ای میل یا فون نمبر جیسی لاگ اِ ن سیٹنگز ملیں گی۔ دیگر اوقات میں یہ لاگ اِن سیٹنگز آپ کا پاس ورڈ تبدیل کرنے کے آپشن کے ساتھ کسی اکاؤنٹ سیٹنگز یا لاگ اِن سیٹنگز سیکشن میں موجود ہونگی۔
سیکیورٹی اور پرائیویسی “چیک اَپس”کا موقع حاصل کریں۔ فیس بک ، گوگل اور دیگر اہم ویب سائٹس ’’سیکیورٹی چیک اَپ‘‘ فیچرز کی پیشکش کرتی ہیں۔ یہ تدریسی انداز کی رہنمائیاں آپ کو عمومی پرائیوسی اور سیکیورٹی سیٹنگز کے ذریعے لیکر چلتی ہیں جو بالکل سادہ زبان میں ہوتی ہیں اور صارفین کیلئے بہترین طرز پر ہوتی ہیں۔
آخر میں یہ بات یاد رہے کہ پرائیویسی سیٹنگز کو تبدیل کرنا ہوتا ہے۔ بعض دفعہ یہ پرائیویسی سیٹنگز زیادہ مضبوط اور پائیدار ہوتی ہیں اور کبھی کبھی ایسا نہیں بھی ہوتا۔ ان تبدیلیوں پر پوری توجہ دیں اور یہ دیکھیں کہ آیا کوئی معلومات جو کبھی نجی تھی اس کا کسی سے اشتراک تو نہیں ہوا، اور آیا کوئی اضافی سیٹنگز آپ کو اپنی پرائیویسی پر زیادہ دسترس حاصل کرنے کی اجازت دے رہی ہوں گی۔
جدا پروفائلز کو علیحدہ رکھیں anchor link
ہم میں سے بہت لوگوں کیلئے مختلف اکاؤنٹس کی شناخت کو علیحدہ رکھنا بہت اہم ہوتا ہے۔ اس کا اطلاق ڈیٹنگ ویب سائٹس، پیشہ ورانہ پروفائلز، گمنام اکاؤنٹس اور کئی گروپوں میں بنے اکاؤنٹس پر ہو سکتا ہے۔
فون نمبر اور تصاویر دو ایسی معلومات ہوتی ہیں جن پر نظر رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ خاص طور پر تصاویر جنہیں آپ علیحدہ رکھنا چاہتے ہیں بڑے دھوکے سے منسلک ہو سکتی ہیں۔ یہ بڑی حیرانی کی بات ہے کہ یہ مسئلہ ڈیٹنگ سائٹس اور پیشہ ورانہ پروفائلز کے ساتھ بہت عام ہے۔ اگر آپ اپنی گمنامی کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں یا کئی اکاؤنٹس کی شانخت کو دوسروں سے علیحدہ رکھنا چاہتے ہیں تو ایسی تصویر کا استعمال کریں جسے آپ آن لائن کہیں پر بھی استعمال نہیں کرتے۔ یہ دیکھنے کیلئے آپ گوگل کے ریورس امیج سرچ فنکشن کا استعمال کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں اپنے ای میل اور اپنے نام (حتٰی کہ عرفی نام ) کے شامل ہونے کو دیکھنے کیلئے دیگر منسلک ہونے والے ممکنہ تبدیلیوں میں جائیں۔ اگر آپ یہ دریافت کریں کہ ایسی معلومات میں سے کوئی بھی حصہ کسی ایسے مقام پر موجود ہے جہاں آپ سوچ بھی نہیں سکتے تھے تو ڈرنے یا آپے سے باہر ہونے کی ضرورت نہیں۔ بلکہ اگلے لائحہ عمل کے بارے میں سوچئےاور انٹرنیٹ پر آپ سے متعلق موجود معلومات کو سرے سے مٹانے کی بجائے صرف مخصوص معلومات پر دھیان دیں کہ وہ کہاں پڑی ہیں اور ان کے ساتھ آپ کیا کر سکتے ہیں۔
فیس بک گروپس سیٹنگز سے خود کو روشناس کروائیں anchor link
فیس بک گروپس بڑے پیمانے پر سماجی عوامل، تائیدی اور دیگر ممکنہ حساس نوعیت کی کارروائیوں کیلئے جگہ لے رہے ہیں اور گروپ سیٹنگز الجھن میں ڈال سکتی ہیں۔ گروپ سیٹنگز سے متعلق مزید مطالعہ کیجئے اور اگر نمائندگان گروپ سیٹنگز کے بارے میں جاننے کیلئے مزید دلچسپی رکھتے ہیں اوردوسروں کیساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں تاکہ آپ کے فیس بک گروپس نجی اور محفوظ رہیں۔ .
پرائیویسی ایک گروہی کھیل ہے anchor link
صرف اپنی سوشل میڈیا سیٹنگز اور رویئے کو ہی تبدیل نہ کریں ۔ بلکہ جو آپ آن لائن ایک دوسرے کے بارے میں اگلتے رہتے ہیں اس ممکنہ حساس ڈیٹا سے متعلق اپنے دوستوں کے ساتھ بات چیت کرنے جیسے اضافی اقدامات بھی اٹھائیں۔ حتٰی کہ اگر آپ سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں بھی رکھتے یا پھر اگر آپ خود کو پوسٹس سے بے نشان بھی کر دیتے ہیں تب بھی آپ کے دوست نا چاہتے ہوئے بھی آپ کی شناخت کر سکتے ہیں لہٰذا پنی لوکیشن کی رپورٹ کریں اور ان کے رابطوں کو اپنی طرف سے پبلک کردیں۔ پرائیویسی کو محفوظ رکھنے کا مطلب صرف یہی نہیں ہوتا کہ آپ محض اپنا خیال رکھتے ہیں بلکہ اس کا مطلب ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہوتا ہے۔