واٹس ایپ موبائل فونز پر استعمال ہونے والی ایک ایسی ایپلیکیشن ہے جو صارفین کو ایک دوسرے کیساتھ اینڈ ٹو اینڈ خفیہ کاری
کے تحت رابطہ رکھنے کی اجازت دیتی ہے۔ اس ایپ کو استعمال کر کے صارفین نہ صرف ایک دوسرے سے بات چیت کر سکتے ہیں بلکہ ایک دوسرے کو اپنے مسودات اور حتیٰ کہ اجتماعی بات چیت میں بھی مشغول ہو سکتے ہیں اگرچہ واٹس ایپ ٹیلی فون نمبروں کو رابطہ رکھنے، کال کرنے اور پیغام رسانی کے طور پر درحقیقت آپ کے ڈیٹا
کنکشن کو استعمال کر کے کرتا ہے، لہٰذا دونوں فریقین کیلئے اپنے اپنے موبائل فون پر انٹرنیٹ کی رسائی ضروری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ کے صارفین کو ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس کی مد میں کوئی فیس لاگو نہیں ہوتی۔
واٹس ایپ، فیس بک کی خرید ہے۔ یہ ایپ اپنے آپ میں کلوزڈ سورس سافٹویئر ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ بیرونی ماہرین کیلئے یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ وہ تصدیق کرسکیں کہ کمپنی نے جو خفیہ کاری کے طریقے اپنائے ہیں وہ محفوظ بھی ہیں کہ نہیں۔ بہرحال واٹس ایپ خفیہ کاری کے ذریعے عوامی سطح پر پیغام رسانی کا جو طریقے اپنائے ہوئے ہے انہیں محفوظ سمجھا جا سکتا ہے۔
اپنے آئی فون پر واٹس ایپ انسٹال کرنا Anchor link
پہلا اقدام؛ واٹس ایپ ڈاوٗن لوڈ اور انسٹال کریں
واٹس ایپ کی ڈاؤن لوڈنگ ختم ہونے کے بعد "Open" پر کلک کریں۔
دوسرا اقدام؛ اپنا فون نمبر داخل کرکے اس کی تصدیق کریں
واٹس ایپ آپ سے آپ کے رابطوں تک رسائی کی اجازت چاہے گا اگر آپ اس بات کی اجازت دے دیتے ہیں تو واٹس ایپ آپ کے تمام رابطوں کے فون نمبر رکھ لے گا۔ اگر آپ اس رسائی کی اجازت نہیں دیتے تو کسی بھی رابطے پر بات کرنے کیلئے آپ ہر بار دستی اس نمبر کو شامل کر سکتے ہیں۔ تاہم کوئی بھی نئی کال ملانے کیلئے واٹس ایپ کو رسائی دینی پڑے گی۔اگر آپ کوئی تصویر، میڈیا سے منسلک کوئی چیز یا کوئی فائل بھیجنا چاہیں گے تو بھی واٹس ایپ آپ سے ان فائلوں تک رسائی کی مانگ کرے گا۔
"Continue" دبائیں، پھر ہر ایک کی منظوری کی اجازت دینے کیلئے "Allow" کو دبائیں۔

پھر واٹس ایپ آپ کو نوٹی فیکیشن بھیجنے کیلئے آپ سے رسائی کی اجازت مانگے گا۔ بعدازاں ہر نئے پیغام کی وصولی حاصل کرنے کیلئے "OK" پر کلک کریں۔

سب سے پہلے تو آپ کو واٹس ایپ کے شرائط و ضوابط اور پرائیویسی پالیسی کو تسلیم کرنا پڑے گا۔

"Agree & Continue." پر کلک کریں۔ بعدازاں آپ کو سکرین کچھ یوں نظر آئے گی۔

اپنا فون نمبر داخل کر کے "Done" پر کلک کریں ۔ اس کے بعد آپ کو ایک تصدیقی پیغام ملے گا:

"Yes" پہ کلک کریں ۔ آپکے فون نمبر کی تصدیق کیلئے آپ کو ایک SMS بھیجا جائے گا جو کہ چھ ہندسوں پر مشتمل ہو گا۔ ان ہندسوں کو اس طرح دکھائی دیئے گئے مکالمے میں داخل کریں:

واٹس ایپ استعمال کرنے کیلئے جس شخص کو آپ پیغام بھیجنا یا کال کرنا چاہ رہے ہیں اس کے پاس بھی واٹس ایپ انسٹال ہونا چاہئے۔
جب ایک نئی مرموز گفتگو کی شروعات ہوتی ہے تو آپ کو کچھ ایسی اطلاع دی جاتی ہے: " آپ یہاں جو بھی پیغام بھیجیں گے یا کال کریں گے وہ end-to-endend
encryption
کیساتھ محفوظ کر دی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے کلک کریں۔" اس موقع پر
توثیقکر سکتے ہیں تاکہ اس بات کی یقین دہانی ہو کہ جب آپ کی ایپلی کیشن آپ کی
خفیہ کاری
کلید
کو ڈاوٗن لوڈ کر رہی ہوتی ہے تو وہ کسی اور کے ساتھ نہ ہی تبدیل ہو اور نہ ہی اسے چھیڑا گیا ہو (اسے
کلیدی تصدیق
کہتے ہیں)۔ توثیقی کارروائی تب ہوتی ہے جب آپ حقیقت میں اس شخص کیساتھ ہوتے ہیں جس سے آپ بات کر رہے ہوتے ہیں۔ توثیق کرنے کیلئے آپ اوپر [۱] میں ان کے نام پر کلک کرکے انہیں دستی دیکھ سکتے ہیں، پھر فوری طور پر سکرین پہ نیلے رنگ کے تالے والے حصے[۲] پر کلک کریں ۔


کیا آپ سے مربوط صارف نے بھی اپنے فون پر وہی طریقہ اپنایا ہے۔ نیچے دی گئی سکرین کا ٹائٹل کچھ یوں ہوگا "Verify security code":
آپ کو 60 ہندسوں پر مشتمل ایک ترتیب دکھائی دے گی۔ یا تو آپ ان ہندسوں کو دستی پڑھ کر ان کی تصدیق کر سکتے ہیں اور اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ ان کا تبادلہ آپ سے مربوط شخص سے ہوا ہے یا اس سکرین پر نظر آنے والے QR کوڈ کو سکین کرلیں۔
ایک اور توثیق کا طریقہ آپ کو اختیار کرنا چاہئے کہ آپ ان نمبروں کی سکرین شاٹ لے کر سیکنڈری سیکورٹی چینل کے ساتھ اشتراک کریں.
ایک بار ایسا ہوجائے تو آپ کو اس بات کی یقین دہانی ہو سکتی ہے کہ آپ نے جو مرموز رابطہ کیا ہے اس کی رسائی حقیقت میں آپ اور آپ کے مطلوبہ شخص کے درمیان ہی ہے۔ یہ طریقہ واٹس ایپ پر بھیجے جانے والے پیغامات اور اس کے ذریعے ہونے والی کالوں دونوں پر ہوتا ہے۔
حفاظتی اطلاعات دکھانا
جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے کہ اگر کسی بھی وجہ سے کسی رابطے کی خفیہ کاری کی کلید
تبدیل ہو جاتی ہے تو آپ شاید اس تبدیلی کی اطلاع مانگنا چاہیں گے۔
عمومی طور پر کسی
کلید
کی تبدیلی کا باعث الارم نہیں ہوتا؛ یہ اکثر کسی ایپ کے دوبارہ انسٹال ہونے یا فون کے بند ہونے اور کھلنے کے نتیجے کے طور پر ہوتا ہے۔ تاہم ممکنہ طور پر ایک کلید کی تبدیلی کسی تیسرے نقصان دہ فریق کی جانب سے کی جارہی ہو جو مین ان دی مڈل اٹیک سر انجام دے رہا ہو۔ اس مقصد کیلئے (جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے ) یہ تصدیقی عمل ایک بار پھر صحیح ہے جب آپ کے رابطے کی کلید تبدیل ہو جائے۔ واٹس ایپ رابطوں کی کلیدیں تبدیل ہونے کو آبائی ڈیفالٹ سامنے نہیں لاتا۔ اسے فعال کرنے کیلئےSetting→ Account→ Security میں جاکر دائیں طرف 'Show security notifications' کی سلائیڈ میں جائیں۔

آئی کلاوٗڈ بیک اپ
اوپر یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آپ شاید اس بات کی یقین دہانی کرنا چاہیں گے کہ غیر خفیہ کاری
کردہ بیک اپ Apple میں نہیں بھیجے گئے۔
کلاوٗڈ بیک اپس کی کی بندش کی یقین دہانی کیلئے Settings → Chats → Chat Backup میں جائیں۔ "Auto Backup" سے نیچے "Off" کو منتخب کریں:
