کیسے کریں: اپنے آئی فون کی خفیہ کاری؟
آخری تازہ کاری: March 26, 2018
اگر آپ کے پاس iPhone 3GS یا اس کے بعد والا کوئی فون یا iPod تھرڈ جنریشن ، یا کوئی iPad ہے ، آپ اس کے مشمولات کو محفوظ بنا سکتے ہیں خفیہ کاری استعمال کرتے ہوئے. T جس کا مطلب ہے کہ اگر کوئی شخص آپ کے آلہ تک رسائی حاصل کر لیتا ہے تو اسے اس میں موجود ذخیرہ شدہ مواد بشمول روابط، فوری پیغامات یا متون کال کے نوشتہ جات اور ای میل کی خفیہ کشائی کے لیے پاس کوڈ کی ضرورت ہو گی.
درحقیقت، جدید ترین ایپل کے آلات اپنے مشمولات کی بمطابق طے شدہ، تحفظ کے مختلف درجات کے ساتھ رمزنگاری کرتے ہیں لیکن خود کو کسی کے جسمانی طور پر آپ کے آلے کو چوری کر کے آپ کے کوائف حاصل کرنے سے محفوظ رکھنے کے لئے آپکو اس خفیہ کاری کو کسی پاسفریز یا کوڈ سے محفوظ کرنے کی ضرورت ہے جسکو صرف آپ جانتے ہوں.
iOS 4-iOS 7 چلانے والی مشینیں
- )General Settings کو کھولئے اور Passcode منتخب کریں یا iTouch & Passcode)
- ایک پاس کوڈ بنانے کیلئے دیئے گئے اشاروں کے پیروی کریں۔
iOS 8-iOS 11چلانے والی مشینیں
- Settings app کھولئے
- Touch ID اور Passcode پہ کلک کریں
- ایک پاس کوڈ بنانے کیلئے اشاروں کی پیروی کریں۔
اگر آپ کی مشین iOS 8 چلارہی ہے تو چار ہندسوں سے لمبا کوڈ بنانے کیلئے سادہ پاس کوڈ کو ختم کر دیں۔ iOS 9 کے اجرا کیساتھ ہی Apple نے چھہ ہندسوں پر مبنی خود کار پاس کوڈ بنا لیا ہے۔
اگر آپ ایسا پاس کوڈ منتخب کرتے ہیں جو صرف اعداد پر مشتمل ہوتا ہے تو آپ کو اپنا فون کھولنے کیلئے عددی کی پیڈ لینا پڑے گا جو ایک چھوٹے کی بورڈ پر حروفِ تہجی اور دیگر علامات ٹائپ کرنے سے زیادہ آسان ہو سکتا ہے۔ پھر بھی ہماری تجویز ہے کہ ایک آپ ایک ایسا پاس کوڈ منتخب کریں جو چھ کرداروں سے زیادہ اور حروف و اعداد کا ہارڈویئر ڈیزائن ہی ایسا ہوا ہے کہ Appleدونوں پر مشتمل ہو کیونکہ اسے توڑنا نہایت مشکل ہوجاتا ہے اگرچہ پاس ورڈ کو کھولنے والے آلات اس کے سامنے کمزور پڑ جاتے ہیں۔
اپنے پاس کوڈ کو کسٹومائز کرنے کیلئے "Passcode Options" اور "Custom Alphanumeric Code" منتخب کریں۔ اگر آپ موجودہ پاس کوڈ کسٹومائز کرنا چاہتے ہیں تو پہلے "Change Passcode" اور پھر "Passcode Options" کو منتخب کریں۔ آپ کو چاہئے کہ "Require passcode" کے آپشن کو "immediately" میں ترتیب دیں۔ تاکہ جب آپ اپنی مشین استعمال نہ کررہے ہوں تو وہ اَن لاک نہ ہوجائے۔
ایک بار جب آپ ایک پاس کوڈ سیٹ کرچکے ہیں، پاس کوڈ ترتیبات کے صفحے کے نیچے طومار کریں. آپکو ایک پیغام دکھنا چاہیے " ڈیٹا کا تحفظ اہل کردیا گیا ہے"۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کے آلہ کی خفیہ کاری اب آپ کے پاسکوڈ سے منسلک ہے، اور آپ کے فون پر زیادہ تر ڈیٹا کو غیر مقفل کرنےکے لئےاس کوڈ کی ضرورت ہو گی۔
اگر آپ ذاتی کوائف کے ساتھ کام کر رہے ہیں یہاں کچھ دوسری iOS خصوصیات ہیں جنہیں آپ کو استعمال کرنے کے بارے میں سوچنا چاہئے: anchor link
-
آئی ٹیونزمیں حقِ انتخاب ہے کہ آپ کا آلہ آپ کے کمپیوٹر پر پشتارہ ( بیک اپ)بنائے۔آئی ٹیونز خودکار طریقے سے آپ کے بیک اپس کو مرموز نہیں کرتا۔ اگر آپ آئی ٹیونزمیں Summary tab پر "Encrypt backup" اختیار کا انتخاب کرتےہیں،آئی ٹیونز مزید خفیہ معلومات کا بیک اپ بنائے گا (جیسا کہ وائی فائی کے پاس ورڈ اور ای میل پاس ورڈ)، لیکن ان سب کوآپکے کمپیوٹر پر محفوظ کرنے سے قبل اسکی کی خفیہ کاری کرے گا. آپ یہاں استعمال کردہ پاس ورڈ محفوظ رکھنا یقینی بنائیے: بیک اپ سے بحال کرناشاذونادر ہوتا ہے، مگر بہت زیادہ تکلیف دہ اگر آپکو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پشتارہ کو غیر مقفل کر نے کے لیے پاس ورڈ یاد نہیں ہو۔
-
اگر آپ ایپل کے آئی کلاوٗڈ سے بیک اپ لے رہے ہیں تو آپ کو اپنے ڈیٹا کی حفاظت کیلئے ایک طویل پاس فریزکا استعمال کرنا چاہئے اور اس پاس فریز کو محفوظ بھی رکھنا چاہئے۔ حالانکہ ایپل اپنے بیک اپ میں زیادہ تر ڈیٹا کی خفیہ کاری کرتا ہے تاہم کمپنی کیلئے یہ ممکن ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے مقاصد کیلئے آپ کی معلومات تک انہیں رسائی دے دیں کیونکہ ایپل، آئی کلاوٗڈ خفیہ کاری کیلئے استعمال ہونے والی کلیدوں کو بھی اپنی دسترس میں رکھتا ہے.
-
گر آپ اوپر بیان کئے گئے طریقہ کے مطابق ڈیٹا کا تحفظ کریں تو آپ اپنے آلہ پر آپ کے ڈیٹا کو محفوظ طریقے اور سرعت سے حذف کرنے کے قابل بھی ہو جائیں گے۔پاس کوڈ ترتیبات میں پاسفریز کے لئے دس ناکام کوششوں کے بعد آپ اپنے تمام ڈیٹا کو حذف کرنا اپنےآلہ پر مرتب کرسکتے ہيں۔ اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو اس بات کی یقین دہانی کر لیں کہ آپ کے فون کا بیک اپ ہوگیا ہے بالفرض کوئی بھی کسی مقصد کے تحت آپ کے پاس کوڈ کا غلط اندراج کردے۔
-
Apple’s old Law Enforcement Guideکے مطابق , “ایپل زیر عمل کوائف کی کچھ اقسام مقفل پاس کوڈ iOS کے الات سے اخذ کر سکتے ہیں۔خاص طور پر، iOS آلات پر صارف کی جانب سے بنائی گئی فعال فائلیں جو ایپل کے مقامی اطلاقات میں ہوتی ہیں اور جس کے لیے پاس کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے کوائف کی خفیہ کاری نہیں کی جاتی("صارف کی زیر عمل فعال فائلیں")، انہیں بیرونی ذرائع ابلاغ پر قانون نافذ کرنے والوں کے لئے حاصل اورانہیں فراہم کیا جا سکتا ہے۔. ایپل iOS کے الات پر یہ کوائف ماحصل کاری کا عمل انجام دے سکتا ہے جن میں iOS4 یا زیادہ حالیہ ورژن چل رہا ہے۔براہ مہربانی نوٹ کریں صارف زیر عمل فائلیوں کی اقسام جو قانون نافذ کرنے والے اداروں، جائز سرچ وارنٹ کے لئے فراہم کی جا سکتی ہیں، وہ ہیں:ایس ایم ایس، تصاویر، ویڈیوز، روابط، آڈیو ریکارڈنگ اور کال تاریخ۔ایپل فراہم نہیں کر سکتا: ای میل، کیلنڈر کے اندراجات، یا کوئی تیسری پارٹی اپلی کیشن کوائف۔ .”
مندرجہ بالا معلومات کا اطلاق صرف iOS کے آلات پر ہوتا ہے جو iOS 8.0 سے پہلے کے ورژن چلا رہے ہیں ۔
- اب Apple کہتا ہے کہ ’’ان تمام مشینوں کیلئے جو iOS 8.0 یا اس کے بعد والے ورژن چلارہی ہیں ان کیلئے Apple iOS ڈیوائس ڈیٹا کا اخراج کرنے کے قابل نہیں ہے جیسا کہ قانون نافذ کرنے والوں کی جانب سے عام طور پر طلب کیا گیا ڈیٹا مرموز ہوجاتا ہے اور Apple مرموز کلید اپنی ملکیت میں نہیں رکھتا‘‘۔
یاد رکھیں: جبکہ ایپل فون سی براہ راست کوائف اخذ کرنے کے قابل نہیں ہوگا ، لیکن اگر آلہ iCloud کے ساتھ ہم وقت ساز کریں کے لیے سیٹ کیا گیا ہے، یا ایک کمپیوٹر پر بیک اپ بنائیں گے ، تو اسی کوائف کا زیادہ تر حصہ بیشک قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے قابل رسائی ہو جائے گا۔زیادہ تر صورت حالوں میں، iOS خفیہ کاری صرف اس وقت مؤثر ہے جب جب ایک آلہ مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے (یا پھر بغیر انلاک کے ہے، تازہ ترین ریبوٹ کیا گیا ہے )۔کچھ حملہ آور آپ کا آلہ کھلنے پر آپ کے آلہ کی میموری سے قیمتی ڈیٹا لینے کے قابل ہوجاتے ہیں۔(وہ اس وقت بھی کوائف لینے کے قبل ہوسکتیا ہیں جب اسے ابھی ابھی بند کیا گیا ہو ). اس بات کو ذہن میں رکھیں اور، اگر ممکن ہو تو، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا آلہ بند ہے (یا ریبوٹ ہوا وہ ہے اور ان لاک نہیں کیا گیا ہے )اگر آپ کو یقین ہے کہ اس کے ضبط یا چوری ہونے کا امکان ہے۔ اس گائیڈ کی اشاعت کے وقت چند ایک کمپنیوں نے یہ دعوٰی کیا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے آئی فونز کے پاس کوڈ کو کھول سکتے ہیں لیکن اس بارے میں تفصیلات یہ کہتی ہیں کہ یہ دعوٰی بالکل غلط ہے۔
-
اگر آپ اپنے آلہ کے کھو جانے یا چوری ہو جانے کے بارے میں فکر مند ہیں، تو آپ ' میرے فون کی تلاش"کی خصوصیت استعمال کرتے ہوئے، ایپل کا آلہ بعید سے مٹانے کے لیے بھی مرتب کر سکتے ہیں۔نوٹ کریں کہ یہ ایپل کو کسی بھی وقت آپ کے آلہ کے محل وقوع کی بعید درخواست کرنے کے لئے اجازت دے گا۔آپ کو کوائف حذف کرنے کے فائدہ میں توازن قائم کرنا چاہیے، آپکے اپنے محل وقوع کو افشا کردینے کے خطرے کے ساتھ،اگر آپ اپنے آلہ پر قابوکھودیتے ہیں۔(یہ معلومات بلاشبہ طور پر موبائل فونز ٹیلی فون کمپنیوں کو ترسیل کرتے ہیں ؛وائی فائی آلات جیسے آئی پیڈ اور آئی پوڈ ٹچ نہیں کرتے.)