Skip to main content
Surveillance
Self-Defense

اپنے کوائف محفوظ رکھنا

آخری تازہ کاری: November 11, 2019

This page was translated from English. The English version may be more up-to-date.

اگر آپ کوئی سمارٹ فون، لیپ ٹاپ یا ٹیبلٹ رکھتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ ہر وقت کافی مقدار میں ڈیٹا اپنے پاس رکھتے ہیں ۔ جن میں آپ کے سماجی و نجی روابط، ذاتی دستاویزات اور ذاتی تصاویر (جن میں بہت سی تصاویر درجنوں بلکہ ہزاروں لوگوں کی رازدارانہ معلومات پر مبنی ہوتی ہیں) ایسی چند مثالیں ہیں ان چیزوں کی جو آپ اپنی ڈیجیٹل مشین میں محفوظ رکھتے ہیں ۔ کیونکہ ہم بہت سا ڈیٹا اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں لہٰذا اس سب کو محفوط رکھنا قدرے مشکل ہو سکتا ہے خصوصاً ایسے ڈیٹا کا آپ سے حاصل کرلینا یا چھین لینا نسبتاً آسان ہو سکتا ہے۔

آپ کا ڈیٹا آپ کے گھر سے لوٹا جا سکتا ہے یا گلی میں آپ سے چھینا جا سکتا ہے یا ملکی سرحد پر آپ سے زبردستی حاصل کر کے چند لمحات میں اس کی نقل کی جا سکتی ہے۔ بد قسمتی سے اگر ڈیوائس زبردستی چھین لی جائے تو اپنی مشینوں پر لگے پاس ورڈز، پِن یا حرکات آپ کے ڈیٹا کو محفوظ نہیں رکھ سکتے۔ ایسے لاک کو بائی پاس کرنا نسبتاً آسان ہوتا ہےکیونکہ آپ کا ڈیٹا ڈیوائس میں ایسی حالت میں پڑا ہوتا ہے جہاں تک دوسروں کی رسائی آسان ہوجاتی ہے۔ کسی بھی مخالف کو آپ کے پاس ورڈ کے بغیر آپ کے ڈیٹا کو دیکھنے یا اس کی نقل حاصل کرنے کیلئے سٹوریج تک براہِ راست رسائی کی ضرورت ہوگی ۔

اِن حالات میں آپ ان لوگوں کیلئے مشکل کھڑی کر سکتے ہیں جو واقعی آپ کے ڈیٹا کے رازوں کو کھول کر اسے چرالیتے ہیں۔ یہاں چند ایسے راستے ہین جو آپ کو آپ کے ڈیٹا کو محفوظ رکھنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

اپنے ڈیٹا کی خفیہ کاری کریں anchor link

اگر آپ خفیہ کاری کا استعمال کرتے ہیں تو آپ کے مخالف کو آپ کے خفیہ ڈیٹا تک رسائی کیلئے آپ کی مشین اور آپ کا پاس ورڈ دونوں درکار ہونگے۔ لہٰذا چند فائلوں کو مرموز کرنے کی نسبت اپنے تمام ڈیٹا کو مرموز کرنا زیادہ محفوظ ہو گا۔ زیادہ تر سمارٹ فون اور کمپیوٹر انتخاب کے طور پر مکمل ڈسک رمز نگاری کی پیشکش کرتے ہیں۔

سمارٹ فون اور ٹیبلیٹ کیلئے؛

  • جب آپ کسی نئی ڈیوائس پر اپنا فون پہلی بار ترتیب دیتے ہیں تو اینڈرائیڈآپ کو مکمل ڈسک رمز نگاری کی پیشکش کرتا ہے یا پرانی ڈیوائسز پر "Security" سیٹنگز کے تحت کام کرتا ہے۔
  • Apple مشینیں جیسے آئی فون اور آئی پیڈ اسے "Data Protection" کہتی ہیں اور جب آپ ایک پاس کوڈ مرتب کرتے ہیں تو یہ ان پر چل جاتا ہے۔

کمپیوٹر کیلئے؛

  • ApplemacOS پرFileVAault کے نام سے جانے گئے ایک پہلے سے موجود مکمل ڈسک رمز نگاری کا فیچر مہیا کرتا ہے 
  • Linux ڈسٹری بیوشن اکثر مکمل ڈسک رمز نگاری کی پیشکش اس وقت کرتے ہیں جب آپ اپنے سسٹم کو پہلی بار ترتیب دیتے ہیں۔
  • Windows Vista یا بعد کا ورژن ایک مکمل ڈسک رمز نگاری کا فیچر شامل کرتا ہے جسے BitLocker کہا جاتا ہے۔

BitLocker کا کوڈ مالکانہ حقوق رکھتا ہے اور بند ہو جاتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ بیرونی تجزیہ کاروں کے لئے یہ جاننا مشکل ہوجاتا ہے کہ یہ کتنا محفوظ ہے۔ BitLocker استعمال ہونے کیلئے آپ سے قابلِ بھروسہ مائیکروسافٹ طلب کرتا ہے جو چھپی ہوئی کمزوریوں کے بغیر ایک محفوظ سٹوریج سسٹم مہیا کرتا ہے۔ دوسری جانب اگر آپ پہلے سے ہی Windows استعمال کر رہے ہیں تو آپ پہلے سے موجود مائیکروسافٹ پر اسی حد تک اعتماد کررہے ہیں۔ اگر آپ کڑی نگرانی سے متعلق ایسے حملہ آوروں سے پریشان ہیں جو Windows یا BitLocker میں سے کسی ایک پر کسی بیک ڈور سے فائدہ اٹھاتے ہوں یا اس بارے میں جانتے ہوں تو GNU/Linux یا BSD جیسے اوپن سورس آپریٹنگ سسٹم کو متبادل کے طور پر استعمال کرنے پہ غور کریں، خصوصاً کسی ایسے ورژن پہ غور کریں جو حفاظتی حملوں کیخلاف مضبوط دیوار ثابت ہوں جیسے Tails یا Qubes OS. اپنی ہارڈ ڈرائیو کو مرموز کرنے کیلئے متبادل کے طور پر Veracryptکو انسٹال کرنے پر غور کریں جو ایک متبادل ڈسک خفیہ کاری کا سافٹ ویئر ہے۔

یاد رکھیں ؛ آپ کی ڈیوائس اسے جو بھی نام دے، خفیہ کاری آپ کے پاس ورڈ کی طرح بہتر ہے۔ اگر کسی نقصان پہنچانے والے کے ہاتھ آپ کی ڈیوائس لگ جاتی ہے تو وہ ہر وقت آپ کے پس ورڈ کو کھوجنے اور کھولنے کی کوشش کرتا رہے گا۔ ایک مضبوط اور یاد رہنے والے پاس ورڈ کو بنانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ ڈائس کا استعمال کریں اور ایک لفظی ترتیب کو مرتب کرکے بے ترتیب الفاظ کا انتخاب کریں۔ یہ الفاظ مل کر آپ کیلئے ایک ’’پاس فریز ‘‘ بنا دیتے ہیں۔ پاس فریز پاس ورڈ کی ایک ایسی قسم ہے جو کافی طویل ہوتا ہے اور حفاظت میں اضافہ کردیتا ہے۔ ڈسک خفیہ کاری کیلئے ہم آپ کو یہ تجویز دیتے ہیں کہ آپ کم از کم چھ الفاظ کا انتخاب کریں۔ مزید معلومات کیلئے ہماریمضبوط پاس ورڈز بنانےکی گائیڈ دیکھئے۔

اپنے سمارٹ فون یا موبائل ڈیوائس پہ ایک طویل پاس فریز کو بنانا اور سیکھنا آپ کیلئے غیر حقیقی ہو سکتا ہے۔ صحیح معنوں میں اپنے حساس ڈیٹا کو حملہ آوروں تک رسائی سے بچا کر محفوظ رکھنا چاہئے، لہٰذا خفیہ کاری ایسی انہونی رسائی سے بچنے کیلئے کار آمد ثابت ہوسکتی ہے یا پھر کسی زیادہ محفوظ ڈیوائس پر اپنا ڈیٹا ڈال دیجئے۔

ایک محفوظ مشین کی تخلیق anchor link

محفوظ ماحول کو برقرار رکھنا ایک مشکل کام ہو سکتاہے۔ زیادہ سے زیادہ آپکو شناختی الفاظ، عادات اور شاید آپ کے مرکزی کمپیوٹر یا ڈیوائس پر سافٹ ویئر کے استعمال کو تبدیل کرنا پڑتا ہے اور بہت زیادہ نا موافق حالات میں آپکو اس بارے میں مستقل مزاجی سے سوچنا پڑتا ہے کہ آیا آپ خفیہ معلومات یا غیر محفوظ کارروائیوں کے استعمال کا انکشاف کر رہے ہیں۔ یہاں تک کہ مسائل کو جانتے ہوئے بھی شاید کچھ حل آپکی پہنچ سے دور ہوں۔ دوسرے لوگ آپ کے خطرات بیان کرنے کے بعد بھی آپ سے غیر محفوظ برقی تحفظ کی مشقیں جاری رکھنے کا تقاضا کر سکتے ہیں۔ مثلاً آپ کے ہم منصب شاید آپ سے اپنی چالاکی کیساتھ ای میل اٹیچمینٹس کھلوانا چاہیں حالانکہ آپ جانتے ہیں کہ آپ کے حملہ آور آپ کے منصبوں کا نام لیکر آپکو مالویئر بھیج سکتے ہیں۔

تو اس بات کا حل کیا ہے؟ زیرِغور ایک حکمتِ عملی یہ ہے کہ آپ زیادہ محفوظ کمپیوٹر پر مفید کوائف اور مواصلات سے کنارہ کشی کریں۔ اس مشین کو کبھی کبھار استعمال کریں اور جب بھی کریں تو دانستہ طور پر اپنے کاموں کا بہت زیادہ خیال کریں۔ اگر آپ کو دستاویزات کھولنے یا غیر محفوظ سافٹ ویئر استعمال کرنے کی ضرورت پڑے تو یہ کام کسی دوسری مشین پر کریں

ایک علیحدہ اور محفوظ کمپیوٹر اتنا مہنگا نہیں ہے جتنا آپ سوچ رہے ہیں۔ ایسا کمپیوٹر جو کبھی کبھار استعمال ہوتا ہو اور صرف چند ایک پروگرام چلاتا ہو اس کا نیا ہونا یا زیادہ تیزی سے چلنا ضروری نہیں ہے۔ آپ کسی جدید اور مہنگے لیپ ٹاپ یا فون کی نسبت پرانی نیٹ بک خرید سکتے ہیں۔ پرانی مشینوں میں بھی یہ خاصیت ہوتی ہے کہ ان میں Tails جیسے محفوظ سافٹ ویئر موجود ہوتے ہیں جو نئے ماڈلز کی مشینوں کی نسبت ایسی مشینوں پر بہتر کام کرتے ہیں۔ تاہم ہمیشہ عمومی مشورہ تقریباً صحیح ہوتا ہے۔ جب آپ ایک ڈیوائس یا آپریٹنگ خریدیں تو اسکے سافٹ ویئر کی تجدید سے متعلق جان کاری رکھیں۔ پرانے کوڈ پر حملے اس کا استحصال کر سکتے ہیں اس لئے اس کی تجدید سے اکثر حفاظتی مسائل حل ہوں گے۔ پرانے فون اور آپریٹنگ سسٹم مزید حفاظتی تجدید تک کو سہارا نہیں دیتے۔

اگر آپ ایک محفوظ مشین ترتیب دینے جا رہے ہیں تو اسے محفوظ بنانے کیلئے آپ کیا اضافی اقدامات اٹھا سکتے ہیں؟ anchor link

  1. اپنی مشین کو بہتر طور پر محفوظ مقام پہ رکھیں اور کبھی اس مقام کے بارے میں کسی سے بھی بات نہ کریں۔ مثلاً ایسی الماری میں جسے تالا لگا ہو تاکہ کوئی اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہ کرسکے۔
  2. اپنے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈرائیو کو ایک مضبوط پاس ورڈ لگا کر Encrypt کریں تاکہ اگر مشین کوئی چرا بھی لے تو پاس ورڈ کھولے بغیر پڑھ نہ سکے۔
  3. آپ Tails جیسا کوئی پرائیویسی اور حفاظت پر نظر رکھنے والا آپریٹنگ سسٹم انسٹال کیجئے۔ شاید آپ اپنے روزمرہ کے کاموں میں ایک اوپن سورس آپریٹنگ سسٹم استعمال کرنے کے قابل نہ ہوں لیکن اگر آپ کو اس مشین سے صرف مخفی ای۔ میلز یا فوری پیغامات کو لکھنے، ترتیب دینے اور محفوظ کرنے کی ضرورت ہو تو Tails زیادہ حفاظتی ترتیبات کی طرف واپس پلٹ کر بہتر کام کرے گا۔
  4. اپنی ڈیوائس کو آف لائن رکھیں۔ خلافِ توقع خود کو انٹرنیٹ حملوں یا آن لائن کڑی نگرانی سے محفوظ رکھنے کیلئے سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ کبھی انٹرنیٹ سے منسلک ہی نہ ہوں۔ آپ اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ آپ کی ڈیوائس کسی مقامی نیٹ ورک یا وائی فائی سے منسلک نہ ہو اور DVDs یا USB ڈرائیوز جیسے طبعی میڈیا کو مشین کیساتھ استعمال کر کے ان پر فائلوں کو نقل کریں۔ نیٹ ورک سیکیورٹی میں اسے "air gap" رکھنا کہتے ہیں جو کمپیوٹر اور باقی ماندہ دنیا کے مابین ہوتا ہے۔ ایسا کرنا اس ڈیٹا کیلئے بہت عمدہ ہوگا جسے آپ کبھی کبھی دیکھتے ہیں لیکن ساتھ ساتھ اسے بچانا بھی چاہتے ہیں (جیسے ایک مرموز key، پاس ورڈز کی ایک لسٹ، یا آپ کیلئے ناقابلِ بھروسہ کسی کے نجی ڈیٹا کی بیک اپ نقل)۔ ایسی صورتوں میں زیادہ تر آپ کو کسی ایک مکمل کمپیوٹر کی نسبت ایک ایسی چھپی ہوئی ڈیوائس لینے پر غور کرنا ہوگا۔ مثلاً ایک مرموز یو ایس بی key کو چھپا کر رکھنا زیادہ قابلِ استعمال ہوتی ہے جس طرح ایک مکمل کمپیوٹر کو انٹرنیٹ سے غیر منسلک کرنا۔
  5. اپنے عمومی اکاؤنٹس سے لاگ اِن نہ ہوں ۔ اگر آپ اپنی محفوظ کردہ ڈیوائس کو انٹرنیٹ سے منسلک کرنا چاہتے ہیں تو جس ڈیوائس کو آپ رابطوں کیلئے استعمال کرتے ہیں وہاں علیحدہ ویب یا ای میل اکاؤنٹس بنائیں اور Torاستعمال کریں، اپنے آئی پی ایڈریس کو ان خدمات سے چھپا کر رکھنے کیلئے Linux, macOS, Windows(کی رہنمائیاں دیکھیں)۔ اگر کوئی آپ کی شناخت کو خصوصی طور پر کسی مالوئیر کیساتھ نشانہ بنانے کا انتخاب کرتا ہے تو آپ کے علیحدہ سے بنے اکاؤنٹس اور Tor آپ کی شناخت اور اس مشین کے درمیان تسلسل کو توڑنے میں مدد کر سکتے ہیں۔

ایک ایسی محفوظ ڈیوائس رکھنا جو کہ اہم، رازدارانہ معلومات رکھتا ہو اسے مخالفین سے بچا کے رکھنا ہوتا ہے، ایسی معلومات ایک خاص ہدف بھی قائم کرتی ہے۔ اگر مشین تباہ ہو جاتی ہے تو آپ کے ڈیٹا کی وہ واحد نقل جو اس میں موجود ہوتی ہے اس کے ختم ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ آپ کا ڈیٹا جتنا بھی محفوط ہو اسے صرف ایک مقام پہ محفوظ نہ کریں کیونکہ آپ کو نقصان پہنچانے والے آپ کے سارے ڈیٹا کو آپ سے چھین سکتے ہیں ۔ اپنے ڈیٹا کی نقل کو Encrypt کر لیں اور اسے کسی اور جگہ رکھیں۔

ایک محفوظ مشین کی ایک ایسی غیر مشین رکھنا قابلِ عمل ہے: ایسا آلہ جسے آپ صرف اس وقت استعمال کرتے ہوں جب آپ خطرناک مقامات پر جا رہے ہوں یا جب آپ کو ایک پر خطر کارروائی کی ضرورت ہو۔ مثلاً بہت سے صحافی اور فعالیت پسند سفر کرتے ہوئے اپنے ساتھ ایک خفیف سی نیٹ بک رکھتے ہیں۔ ایسا کمپیوٹر ان لوگوں کے مسودات، عمومی رابطے اور ای۔میل میں سے کچھ بھی نہیں رکھتا اور اگر وہ کمپیوٹر ضبط کر لیا جاتا ہے یا اس کی تقطیع کر لی جاتی ہے تو اس طرح نقصان کم ہوتا ہے۔ آپ یہی طریقہ موبائل فون سے بھی اپنا سکتے ہیں۔ اگر آپ عموماً سمارٹ فون استعمال کرتے ہیں تو سفر کرتے ہوئے یا خاص مواصلات کیلئے ایک کم قیمت استعمال کے بعد پھینک دینے والا یا ایک برنر فون خریدنے پر غور کریں۔