Surveillance
Self-Defense

کیسے کریں: macOS پر Tor کا استعمال

یہ رہنمائی ایک خاکہ پیش کرتی ہے کہ macOS پر Tor Browser کیسے استعمال کرنا ہے۔.

آخری تازہ کاری: 
12-5-2018
اس صفحے کا ترجمہ انگریزی زبان سے کیا گیا ہے، انگریزی ورژن میں شاید تجدید ہوچکی ہو۔
 

Tor کیا ہے؟ Anchor link

ٹور ایک رضاکارانہ طور پر چلائی جانے والی خدمت ہے جو آپکی شناخت اور آپ کے مقام پر پردہ رکھتے ہوئے آن لائن گمنامی اور رازداری فراہم کرتی ہے۔ یہ خدمت آپکو ٹورکے اپنے نیٹ ورک سے بھی محفوظ رکھتی ہے جس سے آپ کو یہ بہتر یقین ہوجاتا ہے کہ آپ دیگر Tor صارفین سے کیلئے گمنام ہی رہیں گے۔

ٹور براؤزر ان لوگوں کو ٹور نیٹ ورک استعمال کرنے کا ایک سبک اور آسان راستہ فراہم کرتا ہے جنہیں ویب سائٹس پر رسائی کرتے ہوئے کبھی کبھار گمنامی اور رازداری کی ضرورت ہو۔

Tor براؤزر بالکل ایک ویب براؤزر کی طرح کام کرتا ہے۔ ویب براؤزرز وہ پروگرام ہوتے ہیں جو آپ ویب سائٹس کو دیکھنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔اس کی مثالوں میں شامل ہیں Chrome, Firefox اور Safari. دوسرے ویب براؤزرز کے برعکس Tor براؤزر آپ کی ترسیلات Tor کے ذریعے سے ہی کچھ اس طرح سے بھیجتا ہے کہ ان لوگوں کیلئے آپ کے بارے میں جاننا کافی مشکل ہوجاتا ہے جو آپ پہ کڑی نگرانی رکھ کر یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ آن لائن کیا کام کر رہے ہیں اور جو لوگ سائٹس کی نگرانی کر رہے ہوتے ہیں ان کیلئے بھی یہ جاننا مشکل ہوجاتا ہے کہ آپ کہاں سے منسلک ہیں۔

یہ بات ذہن میں رکھ لیں کہ جو بھی کام آپ Tor براؤزر میں رہ کر کرتے ہیں صرف اسی پہ آپ کی پردہ پوشی ہوتی ہے۔ صرف Tor براؤزر کا آپ کے کمپیوٹر پر انسٹال ہونے سے ہی آپ کے کمپیوٹر میں موجود دیگر سافٹ ویئر کو گمنامی نہیں ملتی، جیساکہ آپ کے روز مرہ کے ویب براؤزر

 

Tor براؤزر حاصل کرنا Anchor link

Firefox یا Safari جیسا ایک براؤزر کھولئے اورURL بار میں لکھئے:

https://www.torproject.org/download/download-easy.html.en

اگر آپ Tor براؤزر کو دیکھنے کیلئے کسی سرچ انجن کا استعمال کر رہے ہیں تو اس بات کی یقین دہانی کر لیں کہ URL صحیح ہو۔

کسی اور سورس کا استعمال مت کریں، اور اگر آپ کوفوری متبادل میں HTTPS (SSL/TLS) سیکیورٹی سرٹیفیکیٹس کو تسلیم کرنا پڑے تو پیش قدمی مت کیجئے۔

ٹور براؤزر کا انسٹالیشن پروگرام حاصل کرنے کیلئے بڑے سے اودئی ڈاؤن لوڈ بٹن پر کلک کریں

ویب سائٹ آپکے آپریٹنگ نظام کا سراغ لگا لے گی اور آپ macOS کیلئے صحیح فائل حاصل کر لیں گے۔ اگر اس میں ناکامی ہوتی ہے تو آپ صحیح ورژن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے اودئی بٹن کے پہلو میں دیئے گئے لنک کو کلک کر سکتے ہیں۔

اگرآپ Safari استعمال کر رہے ہیں تو ٹور براؤزر ڈاؤن لوڈ ہونا شروع ہوگا۔  Firefox میں آپ سے فائل کوکھولنے یا محفوظ کرنے کی بابت پوچھا جائے گا۔ ہمیشہ فائل کو محفوظ کرنا ہی سب سے بہتر ہے لہٰذاSave بٹن کو کلک کریں۔

یہ مثال ٹور براؤزر بنڈؒل کے ورژن 8.0.3 کو ظاہر کرتی ہے، جو کہ اس رہنمائی کے شائع ہونے تک کا جدید ترین ورژن تھا۔ آپ کے مطالعہ کرتے وقت تک اور بھی نئے ورژن دستیاب ہو سکتے ہیں۔اس لئے ازراہِ کرم ایسے نئے اور تجدید شدہ ورژن ڈاؤن لوڈ کریں جو Tor Project مہیا کرتا ہے۔

 

Tor براؤزر انسٹال کرنا Anchor link

ڈاؤن لوڈ مکمل ہونے کے بعد آپ کو وہ فولڈر کھولنے کا ایک موقع مل سکتا ہے جہاں فائل ڈاؤن لوڈ کی گئی تھی۔ڈیفالٹ لوکیشن Downloads فولڈر ہے۔ Torbrowser-8.0.3-osx64_en-US.dmgکی فائل پر Double کلک کریں۔

MacOS اب اس بات کی تصدیق کرے گا کہ ایپلیکیشن کیساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئی۔۔ تھرڈ پارٹی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی اجازت دینے کیلئے آپ کو Settings &gt, Security &amp, Privacy میں جانے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ تھرڈ پارٹی ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی اجازت ملے۔

ایک ونڈو کھلے گی جو آپ سے ٹور براؤزر، آپکے ایپلیکیشن فولڈر تک کھینچتے ہوئے اسےاانسٹال کرنے کا کہے گی۔ اب آپ ایسا کر سکتے ہیں۔

ٹور براؤزر اب آپ کے ایپلکیشن فولڈر میں انسٹال کر دیا گیا ہے۔

 

Tor براؤزر کا استعمال Anchor link

ٹور براؤزر پہلی دفعہ کھولنے کیلئے اسے Applications فولڈر میں یا launchpad میں دیکھئے۔

ٹور براؤزر آئی کن پر کلک کرنے کے بعد سافٹ ویئر کے آغاز سے متعلق ایک انتباہ کے ساتھ ایک ونڈو کھلے گی۔ آپ ایسی تنبیہات کو ہمیشہ سنجیدگی سے لیں اور یہ یقین دہانی کرلیں کہ جو سافٹ ویئر آپ انسٹال کرنا چاہتے ہیں آپ کو اس پر مکمل اعتماد ہے اور یہ کہ آپ کو ایک محفوظ رابطے کے ذریعے آفیشل سائٹ سے ایک مصدقہ نقل ملی تھی۔ چونکہ آپ اپنی مرضی جانتے ہیں اور یہ جانتے ہیں کہ سافٹ ویئر کہاں سے  حاصل کرنا ہے اور یہ کہ ڈاؤن لوڈ ٹور پراجیکٹ کی محفوظ  HTTPS  سائٹ کی طرف سے تھا،Open پر کلک کریں۔

پہلی مرتبہ ٹور براؤزر کا آغاز ہوتا ہے، آپ ایک ونڈو دیکھیں گے جو ضرورت کے تحت آپ کو چند ترتیبات تبدیل کرنے کی اجازت دے گی۔ آپ کو واپس آکر چند ایک ترتیبات کی اقسام تبدیل کرنی پڑ سکتی ہیں، لیکن آگے بڑھئے اور Connect بٹن کلک کرکے ٹور نیٹ ورک سے مربوط ہو جائیں۔

سرمئی بار کے ساتھ ایک نئی ونڈو کھلے گی جو بیان کرتی ہے کہ Tor براؤزر Torنیٹ ورک سے منسلک ہورہا ہے۔

Tor براؤزر پہلی بار شروع ہونے کیلئے مقررہ مدت سے زیادہ وقت لے سکتا ہے؛ حوصلے سے کام لیجئے، ایک یا دو منٹوں میں Tor Browser کھل کر آپ کو مبارکباد کا پیغام دے گا۔

سکرین کے ذریعے آپ کو خوش آمدید کہا جائے گا۔

یہ جاننے کیلئے کہ Tor کیسے کام کرتا ہے اس کے ٹیوٹوریل کا جائزہ لینے کیلئے اوپری بائیں جانب گنبد نما پہ کلک کریں۔

یہ ٹیوٹوریل تفصیل پیش کرتا ہے کہ Torسرکٹس کیسے کام کرتے ہیں اور یہ آپ کو کیسے اجازت دیتے ہیں کہ نجی طور پر آن لائن براؤز کریں۔

ایک عام ویب براؤزر کے بعض پہلو آپ کو man-in-the-middle کے حملوں میں غیر محفوظ کر سکتا ہے۔ دیگر فیچر اپنے اندر bugs رکھ کر صارف کی شناخت کو آشکار کر دیں گے۔ حفاظتی سلائیڈر کو اوپری درجے کی ترتیبات دینا ان فیچرز کو ناکارہ کر دے گا۔ اس طرح آپ ان بہتر نوازے گئے حملہ آوروں سے محفوظ رہیں گے جو آپ کے انٹرنیٹ کنکشن میں داخل ہوسکتے تھے یا جو ان فیچرز میں نا معلوم bugs کا استعمال کرسکتے تھے۔ بد قسمتی سے ان فیچرز کو بند کر دینا بعض ویب سائٹس کو ناقابلِ استعمال کر سکتا ہے۔ کم درجے کی ڈیفالت ترتیب روز مرہ کی پرائیویسی کے بچاؤ کیلئے کافی ہے۔ لیکن اگر آپ کو گھاگ حملہ آوروں سے خطرہ ہے یا آپ اس بات کی پرواہ نہیں کرنا چاہتے کہ چند ویب سائٹس آپ کو صحیح نہ دکھائی دے رہی ہوں تو آپ ترتیبات کو اوپری درجے پہ رکھیں۔

بالآخر بعض حالات میں Tor کیساتھ براؤزنگ کرنا عمومی براؤزنگ تجربوں سے مختلف ہوتا ہے۔ Tor کیساتھ باقاعدہ براؤزنگ کرنے اور آپکی گمنامی کو بچانے کیلئے ہم نےتجاویز کے مطالعہ کو تجویز کیا ہے۔

اب آپTor Browser کیساتھ گمنامی میں رہ کر انٹرنیٹ براؤز کرنے کیلئے تیار ہیں۔

JavaScript license information