Skip to main content
Surveillance
Self-Defense

کیسے کریں: کی پاس ایکس کا استعمال

آخری تازہ کاری: November 23, 2015

This page was translated from English. The English version may be more up-to-date.

کی پاس ایکس پاس ورڈ محفوظ رکھنے کا آلہ ہے--ایک ایسا پروگرام جسے آپ مختلف ویبسائٹس اور سروسز کے اپنے پاسورڈ ذخیرہ کرنے کے لئے استعمال کرسکتے ہیں پاس ورڈ محفوظ کرنا ایک بہت کر آمد آلہ ہے کیونکہ یہ آپ کو اپنی تمام خدمات کے لئے بہت مشکل اور جسکا اندازہ لگانا مشکل ہوایسے مختلف پاس ورڈ استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے،، انکو یاد رکھنے کی ضرورت ہوئے بغیر.اس کے بجائے، آپکو صرف ایک ماسٹر پاس ورڈ یاد رکھنے کی ضرورت ہے جسکی مدد سے آپ ڈیٹابیس کی خفیہ کشائی کر سکتے ہیں . پاس ورڈ سیف سہولت بخش ہیں اور آپ کو ایک ہی جگہ اپنے تمام پاسورڈ کو منظم کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

متنبہ رہنا چاہيے کہ پاس ورڈ محفوظ کا استعمال ناکامی کا ایک واحد پوائنٹ بناتا ہےاور مخالفین کے لئے ایک واضح ہدف قائم کرتا ہے .تحقیق کے مطابق بہت سے عام استعمال کے پاس ورڈ کی تجوریاں خطرات کی حامل ہیں پس جب استعمال کریں احتیاط سے تعین کرنا چاہئے کہ آیا یہ آپ کے لیے درست ٹول ہے یا نہیں۔

ڈائون لوڈ کرنے کی جگہ : 

  • ونڈوز/ میک کے لئے : https://www.keepassx.org/downloads
  • لینکس کے لیے:آپ ڈسٹرو کے عام سافٹ ویئر چینلز کے ذریعے(عنی سافٹ ویئر مینیجر یا سیناپٹاک)

کمپیوٹر کے تقاضے: Windows 2000 یا اس سے زیادہ, Mac OS X 10.4-10.9, Linux (زیادہ تر distros)

اس گائیڈ میں استعمال ورژن: KeePassX 0.4.3 (کیپاس ایکس کا صرف ونڈوز کیپاس کا متعدد المنابر ورژن ہے ۔)

لائسنس: FOSS (بنیادی طور پر GPLv2)

دیگر پڑھنا: https://www.keepassx.org/forum/

سطح: مبتدی

مطلوب وقت: سیٹ اپ کے لئے 5 منٹ, مضبوط پاس ورڈ کے استعمال کے بعد کی زندگی بھر راحت .

کیسے کریں: کی پاس ایکس کا استعمال anchor link

کیپاس ایکس پاس ورڈ ڈیٹا بیس فائلوں کے ساتھ کام کرتا ہے , یہ بلکل وہی ہیں جو آپ نے سمجھا-- یعنی فائلیں جو اپنے پاس آپکے پاس ورڈ کی کوائفیہ کا ذخیرہ رکھتی ہیں۔ ان ڈیٹا بیس کی خفیہ کاری کی گئی ہیں جب وہ آپ کے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک پر ذخیرہ ہوتی ہیں، اگر آپ کا کمپیوٹر بینڈ ہے اور کوئی شخص اسےچراتا ہے تو وہ آپ کے پاس ورڈ کو پڑھنے کے لئے کے قابل نہیں ہونگے ۔

پاس ورڈ ڈیٹا بیس کی تین طریقوں کے ذریعے خفیہ کاری کی جا سکتی ہے: ایک ماسٹر پاس ورڈ کا استعمال کرتے ہوئے، ایک کی فائل کا استعمال کرتے ہوئے ، یا دونوں. آئیے دونوں کے فوائد اور مضمرات پر نظر کرتے ہیں

ایک ماسٹر پاس ورڈ کا استعمال کرنا anchor link

ایک ماسٹر پاس ورڈ کلید کی طرح کاروائی کرتی ہے — پاس ورڈ کوائفیہ کو کھولنے کے لئے ، آپ کو صحیح ماسٹر پاس ورڈ کی ضرورت ہے ۔اس کے بغیر کوئی بھی پاس ورڈ کوائفیہ کے اندر نہیں دیکھ سکتا۔چند باتوں کو ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے جب آپ ماسٹر پاسورڈ کا استعمال کرتے ہوئے پاسورڈ ڈیٹا بیس کو محفوظ بنائیں .

  • یہ پاس ورڈ آپ کے تمام پاس ورڈ کی خفیہ کشائی کرے گا ، لہذا اس کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے! جس کا مطلب ہےکہ اسکا اندازہ لگانا مشکل ہونا چاہیے، اور یہ طویل بھی ہونا چاہئے---جتنا طویل ہو اتنا بہتر ہے ! س کے علاوہ، جتنا طویل ہوگا ،اتنا ہی کم آپ کو مخصوص حروف یا اعداد ہونے کے بارے میں فکر کرنے کی ضرورت ہے.ایسا پاس ورڈ جو صرف چھے بےترتیب الفاظ سے بنا ہو (تمام لوئر کیس میں، درمیان میں وقفوں کے ساتھ) اسکو توڑنا مشکل ہے با نسبت ایسے پاسورڈ کے جو١٢ حروف سے بنا ہو جس میں بڑے حروف، چھوٹے حروف، نمبر اور علامتیں سب شامل ہوں.
  • آپ کو یہ پاس ورڈ یاد رکھنے کے قابل ہونے کی ضرورت ہے! چونکہ یہ ایک پاس ورڈ آپکے تمام دوسرے پاس ورڈ تک رسائی کی اجازت دے گا اسلیے آپ کے لئے ضروری ہے کہ آپ اس بات کو یقینی بنائیے کہ آپ اسے اسے تحریر میں لائے بغیر، یاد رکھ سکتے ہوں .یہ ایک اور وجہ ہے کہ آپکو Diceware جیسی چیز استعمال کرنی چاہئیے -- آپ با قاعدہ الفاظ استعمال کر سکتے ہیں جو یاد رکھنے میں آسان ہوں ، بجائے علامات اور بڑے حروف کے اندیشہ امتزاج کو یاد کرنے کی کوشش کی جائے۔

ایک کی فائل کا استعمال کرنا anchor link

متبادل کے طور پر، آپ اپنا پاس ورڈ کوائفیہ خفیہ کاری کے لئے ایک کی فائل استعمال کر سکتے ہیں. کی فائل ایک پاسورڈ کی طرح کام کرتا ہے -- ہر بار جب آپ اپنا پاس ورڈ کوائفیہ کی خفیہ کشائی کرنا چاہیں آپکو اس کی فائل کو کی پاس ایکس کو دینے کی ضرورت ہوگی. ایک کی فائل ایک USB ڈرائیو یا بعض دیگر نقل پذیر میڈیا پر ذخیرہ شدہ ہونا چاہیے اور صرف اس وقت کمپیوٹر میں داخل کیا جانا چاہیے جب آپ اپنا پاس ورڈ کوائفیہ کھولنا چاہتے ہوں. اسکا فائدہ یہ ہے کہ اگر کوئی آپ کے کمپیوٹر کی ہارڈ ڈسک تک رسائی حاصل کرتا ہے(اور اس طرح آپکا پاس ورڈ)اس کے باوجود یہ بیرونی ذرائع ابلاغ میں ذخیرہ شدہ کی فائل کے بغیر خفیہ کشائی کرنے کے قابل نہیں ہوگا ۔(مزید برآں, ایک کی فائل ایک عام پاس ورڈ کے مقابلے میں مخالف کے لئے بہت مشکل ہو سکتا ہے ۔)منفی پہلویہ ہے کہ ، کسی بھی وقت آپ اپنا پاس ورڈ ڈیٹا بیس تک رسائی کے لئے چاہتے ہیں، آپکو اس بیرونی میڈیا کو اپنے پاس رکھنے کی ضرورت ہوگی (اور اگر آپ اسے کھو دیتے ہیں، یا اسے کوئی نقصان پھنچتا ہے ،پھر آپ اپنا پاس ورڈ کوائفیہ نہیں کھول سکیں گے)

ایک پاس ورڈ کے بجائے ایک کی فائل کا استعمال پاس ورڈ کوائفیہ کھولنے کے لئے ایک حقیقی جسمانی کلید رکھنے کے قریب ترین چیز ہے ۔--آپکو صرف اپنی USB ڈرائیو داخل کرنے کی ضرورت ہے ، کی فائل منتخب کریں ، اگر آپ ایک ماسٹر پاسورڈ کے بجائے ایک کی فائل کا استعمال کرتے ہیں ، اگرچہ، اس بات کو یقینی بنائیے کہ آپکی USB کسی محفوظ جگہ ذخیرہ ہے --- کوئی بھی شخص اسے حاصل کرتا ہے تو وہ آپکا پاس ورڈ کوائفیہ کھول سکتا ہے.

دونوں کا استعمال anchor link

اپنے پاس ورڈ کوائفیہ کی خفیہ کاری کے لیے محفوظ ترین طریقہ کار ، ایک ماسٹر پسسوورد اور ایک کی فائل دونوں کا ایک ساتھ استعمال ہے.اس طرح, آپ کے پاس ورڈ ڈیٹا بیس کی خفیہ کشائی کی آپ کی صلاحیت آپ کیا جانتے ہیں پر منحصر ہے (آپکا ماسٹر پاسوورڈ ) اور جو آپ کے پاس ہے آپکی کی فائل--اور کوئی بھی جو آپ کے پاس ورڈ تک رسائی حاصل کرنا چاہتا ہے اسکو دونوں کی ضرورت ہو گی.(جو کہا ہے اس کے ساتھ آپ خطرہ ماڈل کو ذہن میں رکھیں سب سے زیادہ گھریلو صارفین کے لئے جو صرف اپنے پاس ورڈ ذخیرہ کرنا چاہتے ہیں,ایک مضبوط ماسٹر پاس ورڈ کافی ہونا چاہئے.یکن اگر آپ ریاستی سطح کے مخالفین جو بڑی شمارندگی وسائل تک رساٸ کے ساتھ ہیں سے حفاظت کے بارے میں فکر مند ہیں،پھر مزید سیکیورٹی بہتر ہے )

اب جب کہ آپ سمجھ چکے ہیں کہ کی پاس ایکس کیسے کام کرتا ہے، ہمیں اسکا استعمال شروع کردینا چاہئے۔

کی پاس ایکس کے ساتھ شروع کیجیے anchor link

ایک بار جب آپ نے کی پاس ایکس تنصیب کرلیا ، آگے بڑھیے اور اسے چلائیے. ایک بار یہ شروع ہوجائے تو، "نیا کوائفیہ" فائل فہرست سے منتخب کریں.ایک مکالمہ کا ڈبہ آئے گا اور آپ سے ماسٹر پاس ورڈ داخل کرنے کو یا کی فائل استعمال کرنے کو کہے گا.آپ کی پسند پر مبنی مناسب چیک باکس منتخب کیجیے.نوٹ، اگر آپ جو پاس ورڈ داخل کر رہے ہیں اسے دیکھنا چاہتے ہیں (نقاط کے ساتھ ابہام کے بجائے )آپ دائیں طرف "آنکھ " کے بٹن پر کلک کر سکتے ہیں.یہ بھی نوٹ کیجیے کہ آپ کسی موجودہ فائل کو بھی کی فائل کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں --مثال کے طور پر آپ کی بلی کی ایک تصویر، کی فائل کے طور پر استعمال کی جا سکتی ہے۔ آپ کو صرف اس بات کو یقینی بنے کی ضرورت ہے کہ آپ کی منتخب کی گئی فائل میں کبھی بھی ترمیم نہ ہو، کیونکہ اگر اس کے مشمولات تبدیل ہو گئیں تو یہ آپ کا پاس ورڈ کوائفیہ کشائی کے لئے کام نہیں کرے گی.یہ بھی جانیئے کہ بعض اوقات کسی دوسرے پروگرام میں فائل کھولنا اس میں ترمیم کرنے کے لئے کافی ہوسکتا ہے؛ سب سے بہترین عمل ہے کہ کی پاس ایکس کو غیر مقفل کرنے کے علاوہ اس فائل کو کہیں اور نہ کھولا جائے. (اگرچہ، کی فائل کو منتقل کرنا ، یا نیا نام دینا محفوظ ہے )۔

ایک بار آپ کامیابی سے اپنے پاس ورڈ کوائفیہ کی ابتدا کرچکے ہیں تو آپکو اسے فائل کی فہرست سے "محفوظ کوائفیہ" کا انتخاب کرکے محفوظ کرنا چاہئے ۔( نوٹ کیجیے کہ اگر آپ چاہتے ہیں تو آپ پاس ورڈ کوائفیہ فائل بعد میں جہاں کہیں بھی آپ پسند کریں ہارڈ ڈسک پر منتقل کر سکتے ہیں، یا دیگر کمپیوٹرز پر منتقل کر سکتے ہیں --آپ اب بھی اسے اور کی فائل/پاسوورڈ کو کی پاس ایکس استعمال کر کے کھولنے کے قابل ہونگے)

پاس ورڈ کی تنظیم anchor link

کی پاس ایکس آپکو پاس ورڈ "حصّوں(گروپس )" میں منظّم کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے ،جو بنیادی طور پر .صرف فولڈر ہیں۔ آپ مینیوبار میں "گروپس " کی فہرست میں جا کر یا پھر کی پاس ایکس کی ونڈو میں بائیں طرف گروپ پر دائیں کلک کرتے ہوئے گروپس اور سب گروپس کو بنا سکتے ہیں، حذف کر سکتے ہیں، یا انکی تدوین کر سکتے ہیں . پاس ورڈ کی گروپ بندی سے کی پاس ایکس کے کام پر کوئی اثر نہیں پڑتا -- یہ صرف ایک تنظیمی آلہ ہے ۔

پاس ورڈ کو بنانا/ذخیرہ/تدوین کرنا anchor link

ایک نیا پاس ورڈ بنانے کے لئے یا پہلے سے موجود پاس ورڈ ذخیرہ کرنے کے لئے ، جس میں آپ پاس ورڈ ذخیرہ کرنا چاہتے ہیں اس گروپ پر دائیں کلک کریں، اور "نیا اندراج کا ا ضافہ کریں" منتخب کریں (آپ "نیا اندراج کا اضافہ کریں" کا مینیوبار سے بھی انتخاب کر سکتے ہیں).بنیادی پاس ورڈ کے استعمال کے لیے، درج ذیل کریں:

  • ایک بیانیہ عنوان داخل کریںآپ یہ پاس ورڈ اندراج 'عنوان' کی فیلڈ میں پہچان کے لیے استعمال کر سکتے ہیں.
  • صارف کا نام" کی فیلڈ میں صارف نام داخل کریں جو پاس ورڈ کے اندراج کے ساتھ وابستہ ہو (یہ خالی ہو سکتا ہے اگر کوئی صرف نام نہ ہو )
  • "پاس ورڈ" کی فیلڈ میں اپنا پاس ورڈ داخل کریں ۔اگر آپ ایک نیا پاس ورڈ بنا رہے ہیں (یعنی اگر آپ ویب سائٹ پر سائن ان کر رہے ہیں اور آپ ایک نیا، منفرد اور بے ترتیب پاسورڈ تخلیق کرنا چاہتے ہیں) دائیں طرف "جین " بٹن پر کلک کریں.یہ ایک پاس ورڈ بنانے والا ڈبہ سامنے لے آئے گا جسے آپ ایک اتفاقی پاس ورڈ پیدا کرنے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں ۔اس مکالمہ میں متعدد اختیارات ہیں ۔ بشمول کس قسم کے حروف شامل کرنے ہیں اور پاس ورڈ بنانے میں کتنی دیر لگے گی .
    • نوٹ کیجئے اگر آپ ایک اتفاقی پاس ورڈ بنواتے ہیں یہ ضروری نہیں کہ وہ آپ کو یاد ہو (یا آپ جانتے بھی ہوں !)پاس ورڈ کیا ہے! کی پاس ایکس آپ کے لئے اسے ذخیرہ کرے گا ، اورجب بھی آپ کو ضرورت ہو یہ کسی بھی وقت مناسب پروگرام میں کاپی/پیسٹ کرنے کے قابل ہو جائے گا ۔ پاس ورڈ محفوظ کرنے کا یہی ایک مقصد ہے.آپ ہر ویب سائٹ/سروس کے لیے مختلف بے ترتیب سے طویل پاس ورڈ استعمال کر سکتے ہیں یہاں تک کہ پاس ورڈ جانےبغیر!
    • اس کی وجہ سے، آپ کو جتنا سروس اجازت دے اتنا لمبا پاس ورڈ بنانا چاہیے اور ممکنہ حد تک بہت سے مختلف اقسام کے حروف استعمال کرنا چاہئے ۔
    • ایک بار جب آپ اختیارات کے ساتھ مطمئن ہوں ۔ پاس ورڈ پیدا کرنے کے لئے سیدھے ہاتھ پر نیچے 'نکالیں' پر کلک کریں ۔اور پھر "ٹھیک ہے." پر کلک کریں.پیدا ہوئے تصادفی پاس ورڈ خود بخود "پاس ورڈ" اور "دہرائيں" فیلڈز میں آپ کے لئے درج کرديا جائے گا ۔ (اگر آپ ایک اتفاقی پاس ورڈ تخلیق نہیں کر رہے ہیں، پھر آپ کو انتخاب کردہ پاس ورڈ دوبارہ "دہرائيں" قطعہ میں داخل کرنے کی ضرورت ہوگی ۔)
  • آخر میں, ٹھیک ہے پر کلک کریں.آپکا پاس ورڈ اب آپکے پاس ورڈ کے ڈیٹا بیس میں محفوظ ہے.یقینی بنانے کے لیے تبدیلیاں محفوظ ہیں،"فائل> کوائفیہ محفوظ" میں جا کر ترمیم شدہ پاس ورڈ کے ڈیٹا بیس کو محفوظ کرنے کو یقینی بنائیے .(متبادل طور پر، اگر آپ کوئی غلطی کرتے ہیں ، آپ ڈیٹا بیس کی فائل بند کریں اور پھر دوبارہ کھول سکتے ہیں اور تمام تبدیلیاں ضائع ہو جائیں گی.)

اگر آپ کو کبھی ذخیرہ شدہ پاس ورڈ تبدیل /تدوین کرنے کی ضرورت ہے،آپ صرف جس گروپ میں یہ ہے اسکا انتخاب کر سکتے ہیں،اور پھر سیدھے ہاتھ کی طرف پین میں اس عنوان پر دہرا کلک کریں،اور "نیا اندراج" ڈائیلاگ دوبارہ آئے گا.

عام استعمال anchor link

پاس ورڈ کے ڈیٹا بیس میں اندراج کو استعمال کرنے کے لئےا،س اندراج پر دایاں کلک کریں اور " صارف نام کو تختہ تراشہ پر نقل کریں" یا "پاس ورڈ کو تختہ تراشہ پر نقل کریں،" کا انتخاب کریں اور پھر ونڈو/ویب سائٹ پر جائیں جہاں آپ اپنا صارف نام/پاس ورڈ داخل کرنا چاہتے ہیں،اور صرف مناسب فیلڈ میں چسپاں کر دیں. (اندراج پر دائیں کلک کرنے کی بجائے،جس اندراج کا آپ چاہتے ہیں اس کے صارف نام یا پاس ورڈ پر دہرا کلک کر سکتے ہیں اور صارف نام یا پاس ورڈ خود بخود آپ کے تختہ تراشہ پر نقل کی جائیں گی ۔)

اعلی استعمال anchor link

کی پاس ایکس کی سب سے زیادہ مفید خصوصیات میں سے ایک ہے کہ جب آپ اپنے کی بورڈ کی کلیدوں کا ایک خاص مجموعہ دبائیں یہ خود بخود صارف نام اور پاس ورڈ آپ کے لئے دیگر پروگراموں میں ٹائپ کر سکتا ہے . نو ٹ کریں کہ اگرچہ یہ خصوصیت صرف لینکس کے تحت دستیاب ہے، دوسرے پاس ورڈ محفوظ رکھنے والے پروگرام جیسا کہ کی پاس (جس پر کی پاس ایکس مبنی تھا ) دوسرے آپریٹنگ سسٹمز پر اس فیچر کی معاونت کرتے ہیں ، اور اس ہی کی طرح کام کرتے ہیں .

اس فیچر کو اہل بنانے کے لیے، درج ذیل کریں.

١. آپ عالمی ہاٹ کی کا انتخاب کریں، "مع اضافہ جات" فہرست سے ترتیبات"کا انتخاب کریں اور پھر بائیں پین میں "ایڈوانسڈ"کا انتخاب کریں ."عالمی خود قسم تیز راہ" فیلڈ کے اندر کلک کریں،اور پھر جو آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں وہ تیز راہ کلید امتزاج دبائیں ۔(مثال کے طور پر، دبائیں Ctrl اور Alt Shiftاور دبا رکھیں اور پھر "p" دبائیں ۔ آپ کسی بھی طرح کا کلید امتزاج استعمال کر سکتے ہیں، لیکن آپ یقینی بنانا چاہیں گے کہ یہ دیگر ایپلی کیشن hotkeys کے ساتھ تعارض نہیں کرے گا تو Ctrl + X یا Alt + F4 کی طرح چیزوں سے دور رہنے کی کوشش کرتے ہیں ۔)ایک بار جب آپ مطمئن ہوجائیں، "ٹھیک ہے." پر کلک کریں ۔

٢- خودکار- اندراج ایک مخصوص پاس ورڈ کے لیے سیٹ کریں۔ اس بات کا یقین کر لیں کہ کہ ونڈو کھلی ہوئی ہے جہاں آپ پاس ورڈ داخل کرنا چاہتے ہیں.پھر کی پاس ایکس جائیے،جس کے لیے آپ خودکار- اندراج کو اہل بنانا چاہتے ہیں اس اندراج کو تلاش کریں،اور "نیا اندراج" ڈائیلاگ کو کھولنے کے لئے اس اندراج کے عنوان پر دہرا کلک کریں،

٣- بائیں پایان میں "ٹولز" کے بٹن پر کلک کریں، منتخب کریں "خود قسم: منتخب ہدف دریچہ." جو مکالمہ سامنے آئےاس میں ڈراپ باکس کو وسیع کریں اور ونڈو کےعنوان کا انتخاب کریں جس میں آپ صارف نام اور پاس ورڈ داخل کرنا چاہتے ہیں ۔ ٹھیک ہے پر کلک کریں، اور پھر ٹھیک ہے کلک کریں ۔

اسے جانچیے! اب صارف کا نام اور پاسورڈ خود بخود درج کرنے کے لئے ، اس ویب سائٹ یا ونڈو میں جائیے جہاں آپ کی پاس ایکس کو چاہتے ہیں کے وہ صارف کا نام اور پاسورڈ خودکار اندراج کردے .اس بات کو یقینی بنائیے کہ آپکا کرسر آپ کے صارف نام کے متن خانے میں ہے اور پھر کلیدوں کے مجموعہ کو دبائیں جو آپ نے اوپر عالمی ہوٹکی کے لیے منتخب کیا ہے . جب تک کی پاس ایکس مفت ہے (یہاں تک کہ اگر اس میں کم صلاحیّتیں ہیں یا یہ مرکوز نہیں ہے ) آپ کا صارف نام اور پاس ورڈ خود بخود درج ہوجانا چاہیے .

کسی ویب سائٹ/یا ونڈو کی کس طرح سے تشکیل ہوئی ہے اس بنیاد پر ہوسکتا ہے کہ یہ صفت ١٠٠ فیصد سہی کام نہ کر سکے .(مثال کے طور پر ہوسکتا ہے کہ یہ صارف کا نام داخل کر دے لیکن پاس ورڈ نہیں.) اگر چہ آپ ازالہ نقص اور اس صفت کی تخصیص کر سکتے ہیں--مزید معلومات کے لیے ہم تجویز کرتے ہیں کہ کی پاس کی دستاویز کو دیکھا جائے یہاں. (اگرچہ کیپاس اور کیپاس ایکس کے درمیان کچھ اختلافات ہیں یہ صفحہ آپ کی صحیح سمت میں رہنمائی کرنے کے لئے کافی ہونا چاہئے.)

یہ سفارش کی ہے کہ آپ ایک کلید امتزاج استعمال کریں جو حادثاتی طور پر داخل نہ کیا جا سکے . آپ حادثاتی طور اپنے بینک اکاؤنٹ کا پاس ورڈ ایک فیس بک پیغام میں جوڑنا نہیں چاہتے!

دیگر خصوصیات anchor link

آپ کسی چیز کو تلاش کے خانہ(کیپاس ایکس کے ٹول بار میں متن خانہ) میں ٹائپ کرکے اور انٹر دبا کر اپنے کوائفیہ تلاش کر سکتے ہیں..

آپ بھی اپنے اندراجات الگ الگ کر سکتے ہیں مرکزی ونڈو میں کالم سر تحریر پر کلک کرکے.

آپ "فائل > کام کی جگہ، مقفل کریں" کا انتخاب کر کے کی پاس ایکس کو "بند " بھی کر سکتے ہیں تا کہ آپ کی پاس ایکس کھلا بھی چھوڑ سکتے ہیں ،لیکن اس سے پہلے کہ آپ اپنے پاس ورڈ کوائفیہ تک پھر رسائی کر سکیں یہ آپ کے ماسٹر پاس ورڈ (اور/ یا کی فائل ) کا پوچھے گا .آپ کی پاس ایکس کو خود بخود خود وقفے کی ایک خاص مدت کے بعد بند بھی کر سکتے ہیں. یہ کسی شخص کو آپ کے پاس ورڈ تک رسائی حاصل کرنے سے روک سکتے ہیں اگر آپ اپنے کمپیوٹر سے دور ہیں . اس صفت کو اہل بنانے کے لیے "مع اضافہ جات > ترتیبات" کی فہرست سے انتخاب کریں اور سلامتی اختیارات پر کلک کریں ۔پھر خانے کو پر کریں جس پر لکھا ہو "کوائفیہ {نمبر} سیکنڈ کے وقفے کے بعد بند کر دیں "

کی پاس ایکس صارف کا نام اور پاس ورڈ کے علاوہ بھی بہت کچھ ذخیرہ کر سکتا ہے.مثال کے طور پر، آپکے اکاؤنٹ کی تعداد, یا مصنوعات کی کلیدیں ، یا سیریل نمبر یا اسی طرح کی اہم چیزیں ذخیرہ کرنے کے لیے اندراجات تخلیق کرسکتے ہیں ۔ضروری نہیں ہے کہ پاس ورڈ کی فیلڈ میں آپ صرف پاس ورڈ ہی ڈالیں.یہ کچھ بھی ہوسکتا ہے جو آپ چاہیں --بس آپ اصل پاس ورڈ کی بجائے پاس ورڈ کی فیلڈ میں جو بھی محفوظ کرنا چاہتے ہیں ڈال دیجیے .(اور "صارف کا نام" کی فیلڈ اگر کوئی صارف نام نہیں ہے خالی چھوڑ دیں)اور کی پاس ایکس محفوظ طریقے سے اور بحفاظت آپ کے لیے یاد رکھے گا۔.

کی پاس ایکس ایک استعمال میں آسان، جامع سافٹ ویئر ہے اور ہم سفارش کرتے ہیں کہ اس پروگرام پر تحقیق کریں تمام مفید چیزیں سیکھنے کے لئے جو یہ کر سکتا ہے ۔