Skip to main content
Surveillance
Self-Defense

(مظاہروں میں شرکت (بین الاقوامی

آخری تازہ کاری: November 19, 2015

This page was translated from English. The English version may be more up-to-date.

ذاتی ٹیکنالوجی کی نمو کے ساتھ اور کیمروں اور موبائل فونوں جیسے برقی آلات کا استعمال کرتے ہوئے پولیس کیساتھ مقابلوں میں تمام سیاسی تحریکوں کے احتجاجی اراکین بڑی تیزی سے اپنے احتجاج درج کروا رہے ہیں۔ بعض معاملات میں آپ کی طرف آنے والے پولیس بلوائی کی ایک تصویر لیکر انٹرنیٹ پر کسی جگہ شائع ہونا ایک غیر معمولی طاقت ور فعل ہے اور آپکے مقصد کو اہم توجہ دے سکتا ہے۔ اگر آپ ایک مظاہرے میں خود کو شریک کرتے ہیں اور آپ کو اپنے برقی آلات کی حفاظت کے بارے میں خدشات ہیں یا کبھی کہیں آپ کو پولیس کی جانب سے پوچھ گچھ، حراست یا گرفتار کرلیا جائے تو آپ کی یادداشت کیلئے مفید تجاویز درج ذیل ہیں۔ یاد رہے کہ یہ تجاویز عمومی رہنمائیوں کے طور پر ہیں لہٰذا اگر آپ کے مخصوص خدشات ہیں تو برائے مہربانی ایک وکیل سے بات کریں۔

امریکہ میں رہتے ہوئے احتجاج میں شرکت کیلئے ہماری رہنمائی پانے کیلئے یہاں کلک کریں۔

احتجاجی مظاہرے کیلئے اپنے ذاتی آلات کی تیاری anchor link

ایک مظاہرے میں شریک ہونے سے پہلے آپکے فون میں جو کچھ ہے اس بارے میں احتیاط سے سوچیں۔ آپکا فون آپکے ذاتی کوائف کا ایک ذخیرہ رکھتا ہے، جن میں آپکے رابطوں کی فہرست، حالیہ جن لوگوں سے آپ نے رابطہ کیا، آپکے لکھے گئے پیغامات اور ای۔میل، تصاویر اور ویڈیو، جی۔پی۔ایس موجودگی کے کوائف، آپکی ویب براؤزنگ کی تاریخ اور شناختی الفاظ یا آپکی متحرک موجودگی اور آپکے سوشل میڈیا اکاؤنٹ اور آپکی ای۔میل کی فہرستیں شامل ہو سکتی ہیں۔ محفوظ کئے گئے شناختی الفاظ کے ذریعے کسی کو بھی خودکار سرورز پر مزید معلومات کی فراہمی کیساتھ مشین تک رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔ (آپ ان خدمات سے لاگ آؤٹ بھی ہو سکتے ہیں)

بہت سے ممالک میں لوگوں سے موبائل فون خریدتے وقت اپنے سم کارڈز کا اندراج کروانے کی درخواست کی جاتی ہے۔ اگر آپ اپنا موبائل فون ایک احتجاجی مظاہرے میں لیکر جاتے ہیں تو حکومت کیلئے آپ کی اس جگہ موجودگی کا پتہ لگانا آسان ہوتا ہے۔ اگر آپ ایک احتجاج میں اپنی رکنیت کو حکومت یا قانون نافذ کرنے والوں سے چھپانا چاہتے ہیں ہیں تو اپنے چہرے کو ڈھانپ لیجئے تاکہ تصاویر سے آپ کو نہ پہچانا جا سکے۔ تاہم اس بات کو نوٹ کرلیں کہ انسداد نقاب پوشی کے قوانین کی وجہ سے بعض مقامات میں نقاب آپ کو مشکل میں ڈٓال سکتے ہیں۔ مزید برآں اپنا فون ساتھ لیکر نہ جائیں اگرواقعی فون لیجانے کی ضرورت ہے تو ایسا فون لیکر جانے کی کوشش کریں جس کا آپ کے نام سے اندراج نہ ہو۔

اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے آپ شاید اپنے موجودہ فون کیخلاف تلاشیوں کو مشکل بنانا چاہتے ہوں۔ آپ کواحتجاجی مظاہرے میں حساس کوائف نہ رکھنے والے عارضی یا متبادل فون لے جانے پر بھی غور کرنا چاہئے جسے آپ نے کبھی اپنے مراسلات یا سوشل میڈٰیا اکاؤنٹس کو کھولنے کیلئے استعمال نہ کیا ہو اور جس کے کچھ دیر دور رہنے یا اس کے کھو جانے کا ہر چند اثر نہ ہو۔ اگر آپ اپنے فون پر بہت سی حساس یا ذاتی معلومات رکھتے ہیں تو بعد میں دیا گیا مشورہ زیادہ مفید ہو سکتا ہے۔

شناختی الفاظ سے تحفظ اور خفیہ کاری کے اختیارات:ہمیشہ اپنے فون کی حفاظت کیلئے شناختی لفظ لگائیں۔ لیکن شناختی الفاظ کی مدد سے حفاظت کرتے ہوئے یاد رہے کہ رسائی حاصل کرنے کیلئے ایسی رکاوٹیں بہت چھوٹی ہیں، برائے مہربانی محتاط رہیں کہ محض شناختی لفظ سے حفاظت کرنا یا اپنے فون کو قفل لگانا ماہر فرینزک تجزیوں سے بچنے کیلئے ایک پراثر رکاوٹ نہیں ہے۔ اینڈرایئڈ اور آئی فوندونوں اپنے آپریٹنگ نظاموں پر مکمل ڈسک کی خفیہ کاری کیلئے حقِ اختیارات فراہم کرتے ہیں، آپ کو انہیں استعمال کرنا چاہئےاگرچہ سب سے محفوظ حق یہ ہے کہ فون کو کسی محفوظ جگہ پر رکھ چھوڑیں

موبائل فون کی خفیہ کاری کیساتھ ایک مسئلہ یہ ہے کہ اینڈرائیڈ پر ایک شناختی لفظ ڈسک کی خفیہ کاری اور وہی پردہ کو غیر مقفل کرنے کیلئے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ ایک برا ڈیزائن تھا کیونکہ یہ صارف کو مجبور کرتا ہے کہ یا تو وہ خفیہ کاری کیلئے ایک نہایت کمزور شناختی لفظ کا انتخاب کرے یا پھر پردے کیلئے ایک کافی بڑا اور تکلیف دہ شناختی لفظ تحریر کرے۔ اس زمرے میں کم و بیش ۸ سے ۱۲ ھندسوں پر مبنی شناختی لفظ کو بہترین سمجھا جاتا ہے جو کہ آپ کی مخصوص مشین پر روانی سے تحریر کرنا کبھی بھی آسان نہیں ہے۔ یا اگر آپ اپنے اینڈرائیڈ فون کی بنیاد تک رسائی رکھتے ہیں اور شیل کو استعمال کرنا تو مکمل ڈسک کی خفیہ کاری کیلئے ایک علیحدہ (لمبے) شناختی لفظ کی ترتیب بنانے کیلئے ہدایات کو یہاں پڑھیں۔ ( لکھائی اور صوتی کالز کی خفیہ کاری کی تفصیل جاننے کیلئے یہ بھی دیکھئے)۔ ‘‘دوسروں سے رابطہ رکھنا’’

اپنے کوائف کو متبادل دیں: یہ بات بہت اہم ہے کہ آپ کثرت سے اپنے فون پر محفوظ ہوئے کوائف کو ان کا متبادل دیں خصوصاً اگر آپ کا فون ایک پولیس افسر کے ہاتھ لگ جائے تو۔ (اگر ایسا ہو تو) آپ ایک لمحہ کیلئے اپنا فون واپس نہیں لے سکتے اور یہ بھی ممکن ہے کہ دانستہ یا غیر دانستہ اس کی فہرستیں کر دی جائیں۔

ایسی ہی وجوہات کیلئے اپنے جسم پر ایک مستقل مارکر کیساتھ ایک اہم لیکن غلط فہمیاں پیدا نہ کرنے والے فون نمبر جس پر کال کرنے کی اجازت دی جاتی ہو اسے لکھنے پر غور کریں۔

:موبائل فون کے مقام کی معلوماتاگر آپ اپنا موبائل فون ایک احتجاجی مظاہرے میں لیکر جاتے ہیں تو حکومت کیلئے آپکے مہیا کار سے معلومات کے ذریعے آپ کی اس جگہ موجودگی کا پتہ لگانا آسان ہوتا ہے۔(ہمیں یقین ہے کہ حکومتوں کو کسی کے مقام کی معلومات لینے کیلئے ایک انفرادی اجازت نامہ حاصل کرنا چاہئے، لیکن حکومتیں اکثر غیر رضامند ہوتی ہیں)۔ اگر آپ یہ چاہتے ہیں کہ حکومت سے ایک احتجاج میں آپکی شمولیت کی حقیقت چھپی رہے تو اپنے ساتھ اپنا موبائل فون مت لے کر جائیں۔ اگر آپ کو اپنا موبائل فون لازمی ساتھ لیکر جانا ہے تو ایسا فون لیجانے کی کوشش کریں جو آپکے نام سے درج شدہ نہ ہو۔

اگر آپ کو احتجاج میں اپنے گرفتار ہونے کا اندیشہ ہے توبہترین مشق یہ ہے کہ آپ کسی محفوظ جگہ پر موجود اپنے ایک بھروسہ مند دوست کو پہلے سے ایک پیغام کو ترتیب دیں۔ پہلے سے ہی اس شخص کو اپنا پیغام لکھ کر اسے قطار میں لے آئیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں آپ اس پیغام کو فوراً بھیج سکیں اور اس طرح وہ آپکی گرفتاری کے بارے میں جان لے۔ اسی طرح آپ ایک دوست کیساتھ پہلے سے طہ شدہ کال کرنے کے منصوبہ کی خواہش کر سکتے ہیں کہ اگراحتجاجی مظاہرے کے بعد آپ کی طرف سے انہیں کوئی خبر نہیں ملتی تو وہ سمجھ سکیں کہ آپ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید برآں اگر آپ کے بااعتماد دوست کو اس بات کا پتہ چل جاتا ہے کہ آپ کا فون دھر لیا گیا ہے اور آپکو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اگر کسی طور آپ کو مجبور کیا جاتا ہے اور آپ حکام کو اپنے شناختی الفاظ دے دیتے ہیں تو وہ بااعتماد ساتھی آپکے ای۔میل اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے شناختی الفاظ کو تبدیل کرنے کا اہل ہو سکتا ہے۔

ازراہِ کرم اس بات کو نوٹ کریں کہ بعض عملداریوں ( بشمول بہت سی معاشرتی جمہوری عملداریوں) میں جان بوجھ کر شواہد کو چھپانا یا انہیں ضائع کر دینا خود سے ایک غیر قانونی فعل گردانا جا سکتا ہے۔

اس بات کی یقین دہانی کر لیں کہ آپ اور آپکا دوست اس منصوبے میں شامل ہونے سے پہلے خدشات اور قانون کو سمجھتے ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ کسی ایسے ملک میں احتجاج کر رہے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی کی ایک مضبوط روایت ہے اور جہاں احتجاج کرنا بظاہر کوئی جرم نہیں ہے تو ایسا ہو سکتا ہے کہ جب پچھلی بار آپ کو بغیر الزام لگائے چھوڑ دیا گیا تھا تواب آپ کے اکاؤنٹس سے قانون نافذ کرنے والے اس بار یہ سازش کر رہے ہوں کہ آپ پر قانون توڑنے کا الزام لگا دیں۔ دوسری جانب اگر آپ کے خدشات نہ روکی جانے والی ملیشیا کے ہاتھوں سے اپنے اور اپنے ساتھیوں کی جسمانی حفاظت کے متعلق ہیں تو ایک تفتیش کیساتھ حکم مان لینے کی بجائے اپنے دوستوں کی شناخت اور اپنے ذاتی کوائف کو ان سے بچانا آپ کی اولیت ہو سکتی ہے۔

آپ ایک احتجاجی مظاہرے میں ہیں اب کیا ؟ anchor link

ایک بار آپ احتجاج میں شامل ہوئے تو ذہن میں رکھیں کہ قانون نافذ کرنے والے اس علاقے میں مواصلات کا معائنہ کر سکتے ہیں۔ آپ اپنی بات چیت کو مرموز کرسکتے ہیں ChatSecure کے استعمال سے یا سگنل استعمال کرکے اپنے نصاب اور ٹیلی فونک گفتگو کو مرموز کرسکتے ہیں۔

برائے مہربانی یاد رکھیں کہ اگر آپ کے مواصلات کی بھی خفیہ کاری ہو گئی ہو لیکن آپ کے میٹا ڈیٹا کی خفیہ کاری نہیں ہوتی۔ لہٰذا آپ کا موبائل فون آپ کی موجودگی کے مقام کی اور میٹا ڈیٹا آپ کے مواصلات کے متعلق جیسا کہ آپ کس سے اور کتنی دیر تک بات کرنے کے راز فاش کردیتے ہیں۔

اگر آپ اپنی شناخت اور مقام کو صیغہ راز میں رکھنا چاہتے ہیں تواپنی تصاویر شائع کرنے سے پہلے ان کے تمام میٹا ڈیٹا کی پٹیوں کو بند کرنے کی یقین دہانی کر لیں۔

دیگر حالات میں میٹا ڈیٹا ایک احتجاج سے شواہد کے مجموعہ کی ساکھ کا عملی مظاہرے کرنے کیلئے مفید ہو سکتا ہے۔ The Guardian Project InformaCam کے نام سے ایک آلہ بناتا ہے جو آپکو صارف کے موجودہ جی۔پی۔ایس رابطوں، بلندی، پرکار کا زاویہ، روشنی کے فاصلے کا مطالعہ، نزدیکی آلات کے دستخطوں، موبائل ٹاورز اور وائی فائی نیٹ ورکس کے بارے میں معلومات سمیت میٹا ڈیٹا محفوظ کرنے کی اجازت دیتا ہے اور یہ آلہ جن حالات اور سیاق و سباق کے تحت برقی تصویر لی گئی تھی اس کے درست ہونے پر روشنی ڈالنے کی خدمت سر انجام دیتا ہے۔