Skip to main content
Surveillance
Self-Defense

کیسے کریں: اینڈرائیڈ پر سگنل کا استعمال

آخری تازہ کاری: May 09, 2018

This page was translated from English. The English version may be more up-to-date.

اینڈرائیڈ، iOS اور ڈیسک ٹاپ کیلئے سگنل، ایک مفت اور اوپن سورس سافٹ ویئر ایپلیکیشن ہے جو اینڈ ٹو اینڈ رمز نگاری کو استعمال میں لاتی ہے اور صارفین کو یہ اجازت دیتے ہوئے کہ اینڈ ٹو اینڈ مرموز گروپ، ٹیکسٹ، تصاویر اور ویڈیو پیغامات بھیجیں اور سگنل صارفین کے مابین مرموز ٹیلی فونک بات چیت ہو اگرچہ سگنل، ٹیلی فون نمبرز کو رابطوں کے طور پر استعمال کرتا ہے، کالیں اور پیغامات درحقیقت آپ کا ڈیٹا کنکشن استعمال کرتے ہیں؛ اسی لئے دونوں فریقین کو اپنی موبائل مشینوں پر انٹرنیٹ رسائی رکھنی ہوتی ہے اسی وجہ سےسگنل صارفین کو ایسی گفتگو کیلئے ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس فیس ادا نہیں پڑتی۔ اینڈرائیڈ پر سگنل، آپ کے ڈیفالٹ ٹیکسٹ پیغامات کی ایپلی کیشن کو بحال کر سکتا ہے لہٰذا سگنل میں رہ کر غیر مرموز ایس ایم ایس پیغامات بھیجنا ابھی تک ممکن ہے۔ غیر مرموز ایس ایم ایس پیغامات آپ کے موبائل منصوبے کے تحت جاتے ہیں اور اسی کے تحت ان پر فیس بھی لاگو ہوتی ہے۔

ڈاؤن لوڈ مقام: ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہےGoogle Play سٹور سے.

سسٹم کی ضروریاتAndroid 4.0 اور اس سے اوپر کے ورژن

اس رہنمائی میں استعمال شدہ ورژن: Signal 4.18.3

لائسنس: GPLv3

دیگر مطالعہ جات:

سطح:ابتدائی ۔ متوسط

مطلوبہ وقت: 15-20 منٹ

اپنے اینڈرائیڈ پر سگنل انسٹال کرنا anchor link

پہلا اقدام؛ سگنل ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کریں anchor link

اپنی اینڈرائیڈ مشین پر گوگل پلے سٹور میں جائیں اور ’’سگنل ‘‘ تلاش کریںSignal Private Messengerپائیں اور "Install" کو دبائیں

سگنل انسٹال مکمل ہونے کے بعد ایپ چلانے کیلئے "Open" کو دبائیں۔

دوسرا اقدام؛ اپنے فون نمبر کی تصدیق اور اسے رجسٹر کریں anchor link

ایک بار ایپ آپ نے کھول لی تو سگنل آپ سے آپ کے رابطوں کی تفصیل اور میڈیا فائلیں مانگ سکتا ہے۔

آپ "continue" کو دبا سکتے ہیں اور اس طرح ایک ایک کر کےاجازت لے کر سگنل آپ کو اگلے مرحلے میں لے جائے گا۔ اگر آپ وہ اجازت نہیں دیتے تو سگنل بعد میں آپ سے ان کی مانگ کر سکتا ہے۔

اب آپ کو نیچے دی گئی سکرین نظر آئے گی۔ اپنا موبائل فون نمبر داخل کریں اور "Register" کو دبائیں۔

اس وقت آپ سگنل کو اجازت دے رہے ہونگے کہ وہ آپ کے ایس ایم ایس پیغامات کو دیکھ لے۔ اس سے آپ کے فون نمبر کی تصدیق میں سگنل کو زیادہ آسانی ہو جاتی ہے۔ "Continue" اور پھر "Deny" کو دبا کر آپ اس اجازت سے انکار کرسکتے ہیں یا "Continue" اور پھر "Allow" دبا کر اس کی اجازت دے سکتے ہیں۔ اگر آپ اجازت دینے سے انکار کر دیتے ہیں تو آپ ایک چھ لفظی کوڈ ، جو آپ کو ایک ایس ایم ایس ٹیکسٹ پیغام کے ذریعے بھیجا گیا، کے ذریعے دستی طور پر ترتیب مکمل کر سکتے ہیں۔

ایک بار آپ نے سگنل کو یہ اجازت دے دی کہ وہ آپ کے ایس ایم ایس کوڈ کو پڑھ لے تو آپ کا اندراج مکمل ہوجائے گا۔

تیسرا اقدام؛ ایک پروفائل نام اور Avatar کا انتخاب کریں anchor link

جب آپ بات چیت کا آغاز کرتے ہیں اور آپ رابطوں اور گروپس کو یہ واضح اجازت دیتے ہیں کہ وہ معلومات کو دیکھیں تو جن رابطوں کو آپ نے اپنے ایڈریس بک میں محفوظ کیا ہوتا ہے انہیں وہ Avatar اور پروفائل نام دکھائی دے گا جس کا آپ نے انتخاب کیا ہوتا ہے۔ اس موقع پر کوئی بھی متعلقہ معلومات کا اندراج کریں اور "Finish" کو دبائیں یا اس سے پیچھے ہٹنے کیلئے نیچے دیئے گئے "Set later" کو دبائیں۔

چوتھا اقدام؛ سگنل کو اپنے ڈیفالٹ ایس ایم ایس ایپ کے طور پر مرتب کریں anchor link

یہ کارروائی مکمل ہونے کے بعد آپ کو مندرجہ ذیل سکرین نظر آئے گی۔

"Use as default SMS app" پر کلک کرکے آپ کو سگنل ایپ مل سکتی ہےجو سگنل کے ساتھ ساتھ ایس ایم ایس پیغامات کو اپنے دائرہ اختیار میں لائے گی۔ اگر آپ اپنے تمام پیغامات کو ایک جگہ پر رکھنا چاہتے ہیں تو یہ کافی کارآمد ہوتی ہے۔

خبردار اگر آپ نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ سگنل کو ڈیفالٹ ایس ایم ایس ایپ کے طور پر استعمال کرنا ہے تو جو پیغامات آپ ان رابطوں کو بھیجیں گے جن کے پاس سگنل انسٹال نہیں ہے وہ پیغامات خفیہ کار نہیں ہونگے (چاہے آپ انہیں سگنل ایپ کے ذریعے ہی کیوں نہ بھیجیں)۔

سگنل کا استعمال anchor link

سگنل استعمال کرنے کیلئے یہ ضروری ہے کہ جس شخص سے آپ رابطہ کررہے ہوں اس کے پاس بھی سگنل انسٹال ہو۔ اگر آپ کسی ایسے شخص کو سگنل سے پیغام بھیجتے ہیں جس کے پاس سگنل موجود نہیں ہے تو وہ پیغام ایک عام پیغام کی طرح ہو گا۔ اور اگر آپ سگنل کے ذریعے کال کریں گے تو وہ کال بھی ایک عام کال کی طرح ہوگی۔

سگنل آپ کے رابطوں میں موجود سگنل صارفین ایک تفصیل فراہم کرتا ہے۔ ایسا کرنے کیلئے آپ کے رابطوں میں موجود فون نمبرز پیش کرنے والا ڈیٹا سگنل سرورز پر اَپ لوڈ ہوجاتا ہے، اگرچہ یہ ڈیٹا اکثرو بیشتر اچانک مِٹ جاتا ہے۔

ایک مرموز پیغام کیسے بھیجا جاتا ہے anchor link

نوٹ کیجئے کہ سگنل کے خالق اوپن وہسپر سسٹمز دوسری کمپنیوں کے بنیادی ڈھانچوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ جب صارفین کو کوئی نیا پیغام ملتا ہے تو انہیں ہوشیار رہنے کا کہا جائے۔ یہ اینڈرائیڈ پر گوگل، اور آئی فون پہ ایپل استعمال کرتے ہیں۔ جس کا مطلب یہ ہوا کہ پیغام وصول کرنے والےکی معلومات ان کمپنیوں کے سامنے آشکار ہوجاتی ہے۔

ابتدا کرنے کیلئے سکرین کے نیچے دائیں کونے پر پنسل کے نشان پہ کلک کریں۔

آپ کے رابطوں میں آپ کو تمام رجسٹرڈ شدہ سگنل صارفین کی ایک تفصیل دیکھنے کو ملے گی۔

جو سگنل صارف آپ کے پہلے سے موجود رابطوں میں شامل نہیں ہے آپ انہیں بھی داخل کرسکتے ہیں۔ جب آپ ایک رابطے کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ کو آپ کے رابطوں کیلئے ٹیکسٹ پیغامات کی سکرین کی جانب لے جایا جائے گا۔ نوٹ کیجئے کہ سگنل صارفین کیلئے آپ کو "Signal Message" کا ٹیکسٹ دکھائی دے گا ، اس کا مطلب ہے کہ پیغام مرموز ہوگا۔ اسی سکرین پر اوپر دائیں کونے پر "phone" کا نشان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اب آپ سگنل کا استعمال کرتے ہوئے ایک مرموز کال بھی کر سکتے ہیں۔ اس سکرین سے آپ اینڈ ٹو اینڈ مرموز ٹیکسٹ، تصاویر، آڈیو ویڈیو پیغامات اور فائلیں بھیج سکتے ہیں۔

جن صارفین کے پاس سگنل انسٹال نہیں ہے ان کیلئے آپ کو "Unsecured SMS" کا پیغام دکھئی دے گا، جس کا مطلب ہے کہ پیغام مرموز نہیں ہے۔ اس سکرین پر اوپر دائیں کونے کی جانب "phone" کا نشان ایک روزمرہ کی عام غیر مرموز فون کال کا آغاز کر دے گا۔

ایک مرموز کال کی ابتدا کیسے کریں anchor link

کسی رابطے پر ایک مرموز کال کا آغاز کرنے کیلئے پہلے رابطے کا انتخاب کریں اور پھر فون کے نشان پر کلک کریں۔ اگر آپ کو فون کے نشان کیساتھ ایک چھوٹا سا پیڈ لاک نشان دکھائی دے تو آپ کو پتہ چل جائے گا کہ متعلقہ شخص سگنل کالز لے سکتا ہے۔

ایک بار آپ کی کال مل جائے تو اس پر خفیہ کاری لگ جاتی ہے۔

ایک مرموز ویڈیو کال کی ابتدا کیسے کریں anchor link

ایک مرموز ویڈیو کال ملانے کیلئے وہی طریقہ اختیار کریں جو اوپر دیا گیا ہے۔ سگنل کو آپ کے کیمرہ اور مائیکروفون تک رسائی کیلئے آپ کی اجازت کی ضرورت ہوتی ہے۔

اب آپ ویڈیو کیمرہ کے آئیکن پر کلک کریں

یہ آپ کی ویڈیو کو آپ کے دوست سے منسلک کردیتا ہے (آپ کے دوست کو بھی ایسا ہی کرنا پڑے گا)۔

ایک مرموز گروپ چیٹ کا آغاز کیسے کریں anchor link

سکرین کے نیچے دائیں کونے پر کمپوز آئیکن کو کلک کرکے آپ گروپ میں ایک مرموز پیغام بھیج سکتے ہیں، اس کے بعد جھلکتے ہوئے نشان (سکرین کے اوپر دائیں جانب تین نکتے ہوتے ہیں) پر کلک کریں اور "New group" کا انتخاب کریں۔

 

نیچے دی گئی سکرین پر آپ اس گروپ کو نام دیں گے اور اس گروپ میں مطلوبہ لوگوں کو شامل کریں گے۔

امیدواروں کو شامل کرنے کے بعد سکرین کے اوپر بائیں جانب چیک کے نشان پر آپ کلک کر سکتے ہیں۔ اس سے گروپ چیٹ کا آغاز ہو گا۔

اگر آپ گروپ کا نام یا علامت تبدیل کرنا چاہتے ہیں یا مزید امیدواروں کو شامل کرنا چاہتے ہیں تو یہ گروپ چیٹ پہ دکھائی دینے والے اسی جھلکتے ہوئے نشان (سکرین کے اوپر دائیں جانب تین نقطوں) پر کللک کرکے اور "Edit group" کا انتخاب کرکے ہو سکتا ہے۔

گفتگو کو روکنا anchor link

کبھی کبھار ہونے والی گفتگو کا رحجان تبدیل یا نا پسندیدہ ہوجاتا ہے تو اس صورت میں گروپ چیٹ کیلئے ایک بہت مخصوص اور کارآمد فیچر نوٹی فیکیشنز کو روکنا ہے، اس طرح آپ کو ہر وقت ایک نئے نوٹی فیکیشن کو نہیں دیکھنا پڑتا اور ایک نیا پیغام لکھا جاتا ہے۔ گروپ چیٹ سکرین پہ دیئے گئے جھلکتے ہوئے نشان (سکرین کے اوپر دائیں جانب تین نقطوں ) پر کلک کرکے اور "Mute Notification" کا انتخاب کرکے ایسا کیا جا سکتا ہے۔ پھر آپ اس کو کتنی دیر تک روک کر رکھنا چاہتے ہیں اس کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو یہی طریقہ انفرادی گفتگو پر بھی لاگو کر سکتے ہیں۔

اپنے رابطوں کی تصدیق کیسے کریں anchor link

اس مرحلے پر جس شخص سے آپ بات کر رہے ہوتے ہیں اس کے صحیح ہونے کی تصدیق اس یقین دہانی کیساتھ کر سکتے ہیں کہ جب آپ کی ایپلی کیشن نے اس شخص کی مرموز key کو ڈاؤن لوڈ کیا تھا تو اس کیساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ تو نہیں ہوئی تھی یا کسی اور کی کلید کیساتھ اس کا تبادلہ تو نہیں ہوا (اس مرحلے کو کلیدی تصدیق کہتے ہیں)۔ تصدیق کا ہونا ایک ایسا مرحلہ ہے جو اس وقت ہوتا ہے جب آپ جس شخص سے آپ بات کر رہے ہوتے ہیں تو وہ سامنے موجود ہو۔

پہلے آپ اس سکرین کو کھولیں جہاں آپ اپنے متعلقہ شخص کو پیغام بھیجنے کے قابل ہوتے ہیں جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے۔ اس سکرین سے اسی جھلکتے ہوئے نشان (سکرین کے اوپر دائیں جانب تین نقطوں ) پہ کلک کریں اور "Conversation settings"کا انتخاب کریں۔

نیچے دی گئی سکرین سے "View safety number" پر کلک کریں۔

اب آپ کو ایک اور سکرین کی طرف لے جایا جائے گا جو ایک QRکوڈ اور ایک 'safety number' دکھائے گا۔ یہ کوڈ آپ کیساتھ رابطے میں ہر شخص کیلئے مختلف ہوگا۔ اپنے مربوط شخص کوگفتگو کیلئے مطلوبہ سکرین پر لے کر جائیں تاکہ انہیں بھی ایک QR کوڈ ملے جو اس کی سکرین پر بھی ظاہر ہوتا ہے۔

اپنی ڈیوائس پہ واپس جا کر آپ اپنے QR کوڈ پر کلک کر سکتے ہیں جو آپ کے کیمرہ کا استعمال کر کے اس کوڈ کو سکین کرے گا اور یہ کوڈ آپ کے رابطوں والی سکرین پہ دکھایا جاتا ہے۔ اپنے کیمرے کا رخ QR کوڈ کی جانب کریں؛

آپ کا کیمرہ QR کوڈ کو سکین کرے گا اور ایک اس طرح کا چیک مارک دکھائی دے گا؛

اس سے پتہ چلتا ہے کہ آپ نے اپنے رابطے کی تصدیق کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔ ایپ کو یہ یاد دلانے کیلئے کہ آپ کے رابطے کی تصدیق کر لی گئی ہے اس کیلئے اب آپ کو "Verfied" سے اگلے سلائیڈر پہ کلک کرنا چاہئے۔اگر اس کے باوجود آپ کی سکرین اس طرح دکھائی دے تو پھر کچھ گڑ بڑ ہے؛

آپ کو حساس نوعیت کے معاملات پر گفتگو کرنے سے تب تک پرہیز کرنا چاہئے جب تک اس شخص کیساتھ مصدقہ کلیدیں آپ کے پاس نہ آجائیں۔

پاور صارفین کیلئے قابلِ غور؛ جو سکرین آپ کا QRکوڈ ظاہر کرتی ہے اسی کے اوپر دائیں کونے پہ آپ کا سیفٹی نمبر منسلک ہونے کی علامت بھی ظاہر ہوتی ہے۔ انفرادی تصدیق کرنا بہترین طریقہ ہے لیکن آپ اپنے رابطوں کی تصدیق کسی اور محفوظ ایپلی کیشن کا استعمال کرکے کر سکتے ہیں۔ چونکہ آپ کے پاس پہلے سے ہی اپنے رابطے تصدیق شدہ ہوتے ہیں اس لئے آپ سگنل میں رہ کر اپنے رابطے سے حقیقی طور پر ملے بغیر نمبرز کی تصدیق کرنے کیلئے اس ایپلی کیشن پہ اعتماد کر سکتے ہیں۔ اس صورت میں آپ "share" کی علامت پر کلک کرکے اور اپنے رابطے کو اپنا سیفٹی نمبر بھیج کراس ایپلی کیشن کیساتھ اپنے سیفٹی نمبر کا اشتراک کر سکتے ہیں۔

پیغامات غائب کرنا anchor link

سگنل کے پاس ایک فیچر ہے جسے "disappearing messages" کہا جاتا ہے جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ پڑھے جانے کے بعد آپ کی اور آپ سے مربوط شخص کی ڈیوائس سے منتخب کردہ وقت کے بعد پیغامات غائب ہوجائیں گے ۔

جس شخص سے آپ بات کررہے ہوتے ہیں اس پر آپ کو کوئی دسترس نہیں ہوتی لہٰذا وہ آپ کی گفتگو کی تصاویر حاصل کر سکتا ہے، خواہ آپ نے "disappearing messages" کا اختیار ہی کیوں نہ اپنایا ہو۔ 

 کسی بات چیت کے سلسلے میں "disappearing messages" کو چلانے کیلئے جس سکرین پر آپ اپنے رابطے کو پیغام بھیجتے ہیں اسے کھولیں۔ اس سکرین میں جھلکتے ہوئے نشان ( سکرین کے اوپر دائیں کونے پہ تین نقطے) پہ کلک کریں اور "Disappearing messages" کا انتخاب کریں۔

ایک نئی سکرین ظاہر ہوگی جو آپ کو پیغامات کے غائب ہونے کی مدت کے انتخاب کی اجازت دے گی؛

اس اختیار کے انتخاب کے بعد آپ کو گفتگو کے خانے میں کچھ معلومات دکھائی دیں گی جو نشاندہی کرے گی کہ "disappearing messages" کا اختیار اپنا لیا گیا ہے۔

اب آپ اس یقین کے ساتھ پیغامات بھیج سکتے ہیں کہ وہ آپ کی منتخب کردہ مدت کے بعد ختم ہوجائیں گے۔