خفیہ کاری (اینکرپٹ)
کسی قسم کے بھی رابطے یا معلومات کیلئے خفیہ کاری کی تکنیک کو لاگو کرنا۔ ایسا کرنا اس رابطے یا معلومات کو ایسے حسابی انداز میں تبدیل کردیتا ہے کہ وہ بے معنی لگنے لگتا ہے لیکن اس مشین یا شخص کیلئے وہ تمام معلومات اپنی اصل حالت میں واپس آجاتی ہیں جو صحیح خفیہ کلید اپنے پاس رکھتے ہیں۔اس طرح صرف وہی ڈیوائس یا شخص تک معلومات کی رسائی محدود ہو جاتی ہے جو اپنے پاس صحیح خفیہ کلید رکھتے ہیں کیونکہ اس کے بغیر خفیہ معلومات کو اپنی اصل حالت میں واپس لانا ناممکن ہو جائے گا۔ خفیہ کاری ان ٹیکنالوجی میں سے ایک ہے جو کرپٹو گرافی کہلائی جانے والی فیلڈ کو بناتے ہیں۔