پاس ورڈ (شناختی الفاظ)
یاد رکھنے کا ایک خفیہ ذریعہ اور کسی چیز تک محدود رسائی کا ذریعہ تاکہ صرف وہی رسائی حاصل کرسکے جو پاس ورڈ جانتا ہو۔ اس سے ایک آن لائن اکاؤنٹ، ایک مشین یا کسی بھی چیز تک رسائی محدود ہو سکتی ہے۔ کئی الفاظ پر محیط ایک طویل پاس ورڈ ’’پاس فریز ‘‘ کہلایا جا سکتا ہے تاکہ ہمیں یہ پتہ چلے کہ یہ کوئی ایک ’’لفظ‘‘ نہیں ہے۔ کسی پاس ورڈ منیجر یا پاس ورڈ کو محفوظ کرنے والی ایپلی کیشن میں دیگر پاس ورڈز کو اَن لاک کرنے کیلئے ایک مرکزی پاس ورڈ ہوتا ہے جسے ایک ’’ماسٹر پاس ورڈ‘‘ کہا جاتا ہے۔