عوامی کلید کی خفیہ کاری
روایتی خفیہ کاری کے نظام ایک ہی راز یا کلید کو پیغام کی خفیہ کاری اور خفیہ کشائی کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ پس اگر آپ نے ایک فائل کا کلیدی پاس ورڈ ‘‘ بلیو ٹانک مانسٹر’’ سے خفیہ کاری کی ہے تو اسکو ڈی کوڈ کرنے کیلئے آپکو فائل اور راز ‘‘ بلیو ٹانک ماسٹر’’ دونوں کی ضرورت ہو گی۔ خفیہ کاری کی عوامی کلید دو کلیدیں استعمال کرتی ہے۔ ایک خفیہ کاری کیلئے اور دوسری خفیہ کشائی کیلئے۔ اسکے ہر قسم کے مفید نتائج ہوتے ہیں۔ ایک طرف اسکا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنے پیغام کی خفیہ کاری کیلئے کلید کو حوالے کر سکتے ہیں جتنی دیر تک آپ دوسری کلید کو خفیہ رکھیں گے تو کوئی بھی آپکے ساتھ محفوظ طریقے سے بات کر سکتا ہے۔ وہ کلید جو آپ دور تک کسی کے حوالے کرتے ہیں وہ عوامی کلید کہلاتی ہے چنانچہ یہ ایک تکنیک کا نام ہے۔ فوری پیغامات اور ویب براؤزنگ کیلئے پریٹی گڈ پرائیویسی (پی۔جی۔پی ) او۔ٹی۔آر کے ذریعے ای۔میل اور فائلوں کی خفیہ کاری کیلئے خفیہ کاری کی عوامی کلید استعمال کی جاتی ہے اور ویب براؤزنگ کیلئے ایس۔ایس۔ایل یا ٹی۔ایل۔ایس کو استعمال کیا جاتا ہے۔