Skip to main content
Surveillance
Self-Defense

امریکی سرحد عبور کرتے وقت قابلِ غور باتیں

آخری تازہ کاری: October 29, 2018

This page was translated from English. The English version may be more up-to-date.

ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں کسی بھی وقت جلد ہی سرحد کو پارکرنے کی منصوبہ بندی ہے? کیا آپ جانتے ہیں کہ حکومت کو بغیر وارنٹ، مسافروں کی سرحد پر تلاشی لینے کا حق حاصل ہے — بشمول جب وہ بین الاقوامی ایئر پورٹس پر لینڈ کریں — ملک میں چیزوں کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے کے لئے اپنی روایتی طاقت کے ایک حصے کے طور پر? (یاد رکھیں کہ اگرچہ قانونی جواز موجود ہےان لوگوں کی تلاش کے لیے جو امریکہ چھوڑ کر جارہے ہیں اور اس طرح کی تلاشیاں ممکن ہیں, لیکن باہر جانے والے مسافروں کی تلاشی معمول نہیں ہے) ۔

اس مسئلے کے عمیق حل کے لیے، EFF کی گائیڈ دیکھیں, امریکی سرحد پر ڈیجیٹل پرائیویسی؛ اپنی ڈیوائسز پر ڈیٹا کا تحفظ۔

امریکی سرحد عبور کرتے وقت یہاں چند باتیں قابلِ غور ہیں؛ anchor link

سرحدی ایجنٹس آپ سے آپ کے ڈیجیٹل ڈیٹا کی مانگ کر سکتے ہیں۔ اس بارے مین اپنے ذاتی خدشات کا تجزیہ کیجئے۔ اس زمرے میں آپ کی حالت برائے نقل مکانی، سفری تفصیل آپ کے ڈیٹا کی حساسیت، اور دیگر حقائق آپ کے انتخاب پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

ہوشیار رہیں کہ آپ کی غیر معمولی احتیاط پسندی سرحد پر موجود سرکاری کارندوں کو شک میں ڈال سکتی ہے۔

  • اپنی مشینوں کا بیک اَپ کر لیجئے۔ یہ اس صورت میں کار آمد ہو سکتا ہے جب آپ کی ایک یا اس سے زائد ڈیوائسز لے لی جاتی ہیں۔ ایسی صورت میں آپ ایک آن لائن بیک اَپ سروس یا ایک بیرونی ہارڈ ڈرائیو استعمال کرسکتے ہیں اگرچہ ہم آپ کو کبھی یہ تجویز نہیں کریں گے کہ آپ اپنا لیپ ٹاپ اور بیک اپ ڈرائیو ایک ساتھ سفر میں لیکر جائیں۔
  • سرحد سے باہر جاتے وقت کم سے کم ڈیٹا اپنے پاس رکھیں۔ ایک خالی لیپ ٹاپ کیساتھ سفر کرنے پر غور کریں۔ لیکن یہ بات یاد رکھیں کہ trash میں ڈالی گئی آپ کی فائلیں مکمل طور پر ختم نہیں ہوتیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ نے اپنی فائلوں کو حفاظتی طریقے سے ختم کر لیا ہے۔ اپنے عام استعمال کے موبائل فون کو گھر پر چھوڑ کر جانے پر غور کریں اور ایک عارضی فون خرید لیں اور اپناSIM card تبدیل کرلیں یا اپنی منزل پہ پہنچنے پر کوئی نیا نمبر حاصل کریں۔
  • اپنی ڈیوائسز کی خفیہ کاری کر لیں۔ ہمارا مشورہ ہے کہ اپنی ڈیوائسز(لیپ ٹاپ، موبائل فون وغیرہ) پر مکمل ڈسک خفیہ کاری استعمال کریں اور محفوظ پاس فریسز کا انتخاب کریں۔
  • اگر کوئی سرحدی ایجنٹ آپ سے آپ کا پاس فریز مانگتا ہے تو اسے مت بتائیں۔ صرف ایک جج ایسی معلومات کی مانگ کر سکتا ہے۔ تاہم ایسی حکم عدولی پر سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے؛ آپ کا ملک میں داخلہ بند ہو سکتا ہے اگر آپ غیر شہری ہیں اور اگر آپ اسی ملک کے شہری ہیں تو آپ کی ڈیوائس آپ سے چھینی جا سکتی ہے یا آپ کو کئی گھنٹوں تک حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔
  • سرحد پر بڑے تکنیکی حملوں کو روکنے کیلئے وہاں پہنچنے سے پہلے اپنی ڈیوائسز کو بند دیں۔
  • فنگر پرنٹ یا دیگر بائیو میٹرک لاکس پر اکتفا نہ کریں کیونکہ وہ پاس ورڈ ز کی نسبت کمزور ہوتے ہیں۔
  • ایجنٹس آپ کی ڈیوائس میں موجود براؤزرز اور ایپس سے براہِ رااست یا کیچڈ کلاؤڈ مواد حاصل کر سکتے ہیں۔ لہٰذا لاگ آؤٹ ہونے، محفوظ کئے گئے لاگ اِن تفصیلات کو مٹانے، یا حساس ایپس کو اَن انسٹال کرنے پر غور کریں۔
  • جب سرحدی ایجنٹس کے ساتھ معاملات طے پارہے ہوں تو یہ تین باتیں اپنے ذہن میں رکھیں؛ شائستہ لہجے میں بات کریں اور جھوٹ بولنے سے گریز کریںاور جب ایجنٹ تلاشی لے رہا ہو تو جسمانی مزاحمت مت کریں کیونکہ سرحدی ایجنٹس کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ آپ کی ڈیوائس کی طبعی تلاشی لے (مثال کے طور پر یہ یقین کرنے کیلئے کہ اس ڈیوائس کے بیٹری والے حصے میں کوئی ممنوعہ یا نشہ آور ادویات تو نہیں)۔

کیا آپ کو یقینی نہیں کہ آپ کو یہ ضروری تجاویز یاد رہیں گی؟ تو EFF کی Border Search Pocket Guideکو دیکھ لیں جو سفر کرتے ہوئے آپ کی جیب کی مناسبت سے مرتب کی گئی ہے تاکہ باآسانی پڑھی اور رکھی جا سکے۔