iOS پر سگنل کس طرح استعمال کریں
آخری تازہ کاری: May 09, 2018
اینڈرائیڈ، iOS اور ڈیسک ٹاپ کیلئے سگنل، ایک مفت اور اوپن سورس سافٹ ویئر ایپلیکیشن ہے جو اینڈ ٹو اینڈ رمز نگاری کو استعمال میں لا کر صارفین کو یہ اجازت دیتا ہے کہ اینڈ ٹو اینڈ مرموز گروپ، ٹیکسٹ، تصاویر اور ویڈیو پیغامات بھیجیں اور سگنل صارفین کے مابین مرموز ٹیلی فونک بات چیت ہو۔ اگرچہ سگنل، ٹیلی فون نمبرز کو رابطوں کے طور پر استعمال کرتا ہے، کالیں اور پیغامات درحقیقت آپ کا ڈیٹا کنکشن استعمال کرتے ہیں؛ اسی لئےگفتگوکرنے والے دونوں فریقین کو اپنی موبائل مشینوں پر انٹرنیٹ رسائی رکھنی ہوتی ہے اسی وجہ سےسگنل صارفین کو ایسی گفتگو کیلئے ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس فیس ادا نہیں کرنی پڑتی۔
ڈاؤن لوڈ مقام؛ایپ کوApple App Store سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔
مطلوبہ نظام iOS 9.0 یا اس کے بعد کا ورژن۔ آئی فون، آئی پیڈ اور iPod touch کیساتھ مطابقت رکھتا ہو۔
اس رہنمائی میں استعمال شدہ ورژن؛ Signal iOS 2.23.4
لائسنس: GPLv3
دیگر مطالعہ:
سطح ابتدائیہ۔ متوسط
مطلوب وقت: 15-20منٹ
اپنے آئی فون پر نجی میسنجر۔ سگنل انسٹال کرنا anchor link
پہلا اقدام؛ نجی میسنجر سگنل ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کریں anchor link
اپنی iOS ڈیوائس پر App Store داخل کریں اور سگنل کی تلاش کریں۔ Signal Whisper Systems کے ذریعےSignal – Private Messengerایپ کا انتخاب کریں۔
ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے "Get" پہ کلک کریں۔ پھر "INSTALL" کریں۔ آپ کو شائد Apple ID مندرجات میں جانا پڑے ۔ ایک بار یہ انسٹال ہوجائے تو ایپ کو چلانے کیلئے "Open" پہ کلک کریں۔
دوسرا اقدام؛ اپنے فون نمبر کی تصدیق اور اسے رجسٹر کریں anchor link
اب آپ کو مندرجہ ذیل سکرین نظر آئے گی۔ اپنے موبائل فون نمبر کا اندراج کریں اور "Activate This Device" پہ کلک کریں۔
آپ کے فون نمبر کی تصدیق کیلئے آپ کو ایک چھ حرفی کوڈ ایک ایس ایم ایس پیغام کے ذریعے بھیجا جائے گا۔ اب آپ اس کوڈ کو داخل کریں اور پھر "Submit" پہ کلک کریں۔
اس کے بعد سگنل آپ کو نوٹی فیکیشن بھیجنے کیلئے آپ سے اجازت طلب کرے گا۔ "Allow" پہ کلک کریں۔
تیسرا اقدام؛ ایک پروفائل نام اور Avatar کا انتخاب کریں anchor link
جب بھی آپ کسی نئی گفتگو کا آغاز کرتے ہیں اور جب بھی آپ معلومات کیلئے رابطوں یا گروپس کو واضح طور پر اجازت دیتے ہیں تو منتخب کردہ Avatar اور پروفائل نام آپ کے ایڈریس بک میں محفوظ کردہ کسی بھی رابطے پر ظاہر ہو جائے گا۔ اس مرحلے میں کوئی بھی متعلقہ معلومات داخل کریں اور "Save" پہ کلک کریں یا پھر اوپر دیئے گئے "Skip" پہ کلک کرکے اس مرحلے کو چھوڑ سکتے ہیں۔
سگنل کا استعمال anchor link
سگنل استعمال کرنے کیلئے یہ ضروری ہے کہ جس شخص سے آپ رابطہ کررہے ہوں اس کے پاس بھی سگنل انسٹال ہو۔ اگر آپ کسی ایسے شخص کو سگنل سے پیغام بھیجتے ہیں جس کے پاس سگنل موجود نہیں ہے تو ایپ آپ سے یہ پوچھے گی کہ آیا آپ انہیں ایس ایم ایس کے ذریعے دعوت دینا چاہتے ہیں، لیکن یہ ایپ خود سے آپ کو اجازت نہیں دے گی کہ آپ اپنے رابطوں کو کوئی کال ملائیں یا پیغام بھیجیں۔
سگنل آپ کو آپ کے رابطوں میں موجود سگنل صارفین کی ایک تفصیل فراہم کرتا ہے۔ ایسا کرنے کیلئے ڈیٹا آپ کے رابطوں میں موجود فون نمبرز پیش کرتے ہوئے سگنل سرورز پر اَپ لوڈ ہوجاتا ہے، اگرچہ یہ ڈیٹا اکثر و بیشتر اچانک مِٹ جاتا ہے۔
ایک مرموز پیغام کیسے بھیجا جاتا ہے anchor link
نوٹ کیجئے کہ سگنل کے خالق اوپن وہسپر سسٹمز دوسری کمپنیوں کے بنیادی ڈھانچوں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ جب صارفین کو کوئی نیا پیغام ملتا ہے تو انہیں ہوشیار رہنے کا کہا جائے۔ یہ اینڈرائیڈ پر گوگل، اور آئی فون پہ ایپل استعمال کرتے ہیں۔ جس کا مطلب یہ ہوا کہ پیغام وصول کرنے والےکی معلومات ان کمپنیوں کے سامنے آشکار ہوجاتی ہے۔
ابتدا کرنے کیلئے سکرین کے اوپر دائیں کونے پر کمپوز کے نشان پہ کلک کریں۔
سگنل آپ کے رابطوں تک رسائی کی اجازت چاہے گا۔ اگرآپ کو اس بات پر اطمینان ہے تو"OK" پر کلک کریں ۔ اگر نہیں تو آپ اپنے رابطوں کا دستی اندراج بھی کر سکتے ہیں۔
آپ کے رابطوں میں آپ کو تمام رجسٹرڈ شدہ سگنل صارفین کی ایک تفصیل دیکھنے کو ملے گی۔
جب آپ کسی رابطے پر کلک کرتے ہیں تو آپ کے سامنے رابطوں کیلئے ٹیکسٹ پیغامات کی سکرین آجائے گی۔ اس سکرین سے آپ اینڈ ٹو اینڈ مرموز ٹیکسٹ، تصویر یا ویڈیو پیغامات بھیج سکتے ہیں۔
ایک مرموز کال کی ابتدا کیسے کریں anchor link
کسی رابطے پر ایک مرموز کال کا آغاز کرنے کیلئے پہلے رابطے کا انتخاب کریں اور پھر فون کے نشان پر کلک کریں۔
اس مرحلے پر سگنل آپ سے مائیکروفون تک رسائی اجازت مانگ سکتا ہے۔ "OK" پر کلک کریں۔
ایک بار آپ کی کال مل جائے تو اس پر خفیہ کاری لگ جاتی ہے۔
ایک مرموز ویڈیو کال کی ابتدا کیسے کریں anchor link
ایک مرموز ویڈیو کال ملانے کیلئے اوپر دیئے گئے طریقے کے مطابق کسی کو کال کریں؛
اب آپ ویڈیو کیمرہ کے نشان پر کلک کریں۔ آپ کو اپنے کیمرہ اور مائیکروفون تک سگنل کو رسائی دینی ہوتی ہے۔ اس سے آپ کی ویڈیوز آپ کے دوستوں کیساتھ منسلک ہوتی ہیں (آپ کے دوست کو بھی یہی طریقہ اپنانا ہوتا ہے)؛
ایک مرموز گروپ چیٹ کا آغاز کیسے کریں anchor link
سکرین کے اوپر دائیں کونے پہ (درمیان سے ایک پینسل پوائنٹ کیساتھ بنے ڈبے) کمپوز کی علامت پر کلک کر کے، اور پھر اسی جگہ پہ تین اشکال کے نشان پہ کلک کرکے آپ ایک مرموز گروپ پیغام بھیج سکتے ہیں۔
نیچے دی گئی سکرین پر آپ اس گروپ کو نام دیں گے اور اس گروپ میں مطلوبہ لوگوں کو شامل کریں گے۔۔ امیدواروں کو شامل کرنے کے بعد سکرین کے اوپر دائیں کونے پر "Create" پہ کلک کریں۔
اس سے گروپ چیٹ کا آغاز ہو گا۔
اگر آپ گروپ کا نام یا علامت تبدیل کرنا چاہتے ہیں یا مزید امیدواروں کو شامل کرنا چاہتے ہیں تو یہ گروپ چیٹ سکرین پر کللک کرکے اور "Edit group" کا انتخاب کرکے ہو سکتا ہے۔
گفتگو کو روکنا anchor link
کبھی کبھار ہونے والی گفتگو کا رحجان تبدیل ہوجاتا ہے تو اس صورت میں گروپ چیٹ کیلئے ایک بہت مخصوص اور کارآمد فیچر نوٹی فیکیشنز کو روکنا ہے، لہٰذا آپ کو ہر وقت ایک نئے نوٹی فیکیشن کو نہیں دیکھنا ہوتا اور ایک نیا پیغام لکھا جاتا ہے۔ ایسا گروپ چیٹ سکرین پہ گروپ کے نام پہ کلک کرکے اور "Mute" کا انتخاب کر کے ہی ہوسکتا ہے۔ پھر آپ اس کو جتنی دیر تک روک کر رکھنا چاہتے ہیں اس کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔ اگر آپ چاہیں تو یہی طریقہ انفرادی گفتگو پر بھی لاگو ہو سکتا ہے۔
اپنے رابطوں کی تصدیق کیسے کریں anchor link
اس مرحلے پر جس شخص سے آپ بات کر رہے ہوتے ہیں اس کے صحیح ہونے کی تصدیق اس یقین دہانی کیساتھ کر سکتے ہیں کہ جب آپ کی ایپلی کیشن نے اس شخص کی مرموز key کو ڈاؤن لوڈ کیا تھا تو اس کیساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ تو نہیں ہوئی تھی یا کسی اور کی کلید کیساتھ اس کا تبادلہ ہوا ہو (اس مرحلے کو کلیدی تصدیق کہتے ہیں)۔ تصدیق کا ہونا ایک ایسا مرحلہ ہے جو اس وقت وارد ہوتا ہے جب آپ جس شخص سے آپ بات کر رہے ہوتے ہیں تو وہ سامنے موجود ہو۔
پہلے آپ اس سکرین کو کھولیں جہاں آپ اپنے متعلقہ شخص کو پیغام بھیجنے کے قابل ہوتے ہیں جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے۔ اس سکرین کے بالکل اوپر خود سے مربوط شخص کے نام پر کلک کریں۔
نیچے دی گئی سکرین سے "Show safety number" پر کلک کریں۔
اب آپ کو ایک اور سکرین کی طرف لے جایا جائے گا جو ایک QRکوڈ اور ایک 'safety number' دکھائے گی ۔ یہ کوڈ آپ کیساتھ رابطے میں ہر شخص کیلئے مختلف ہوگا۔ اپنے مربوط شخص کوگفتگو کیلئے مطلوبہ سکرین پر لے کر جائیں تاکہ انہیں بھی ایک QR کوڈ ملے جو اس کی سکرین پر بھی ظاہر ہوتا ہے۔
اپنی ڈیوائس پہ واپس جا کر آپ اپنے QR کوڈ پر سکین کریں۔ اس مرحلے پر سگنل آپ سے کیمرے تک رسائی کی اجازت مانگ سکتا ہے۔ "OK" پہ کلک کریں۔
اب آپ کا کیمرہ QR کوڈ کو سکین کرے گا اور ایک اس طرح کا چیک مارک دکھائی دے گا۔ اپنے کیمرے کا رخ QR کوڈ کی طرف کر لیں۔
ہم پر امید ہیں کہ آپ کا کیمرہ QR کوڈ کو سکین کر چکا ہوگا اور "Safety Number Matches!" کا اسطرح کا ڈائیلاگ نظر آئے گا؛
اس سے پتہ چلتا ہے کہ آپ نے اپنے رابطے کی تصدیق کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔ ایپ کو یہ یاد دلانے کیلئے کہ آپ کے رابطے کی تصدیق کر لی گئی ہے اس کیلئے اب آپ کو "Mark as Verified" پہ کلک کرنا چاہئے۔اگر اس کے باوجود آپ کی سکرین اس طرح دکھائی دے تو پھر کچھ گڑ بڑ ہے؛
آپ کو حساس نوعیت کے معاملات پر گفتگو کرنے سے تب تک پرہیز کرنا چاہئے جب تک اس شخص کیساتھ مصدقہ کلیدیں آپ کے پاس نہ آجائیں۔
پاور صارفین کیلئے قابلِ غور؛ جو سکرین آپ کا QRکوڈ ظاہر کرتی ہے اسی کے اوپر دائیں کونے پہ آپ کا سیفٹی نمبر منسلک ہونے کی علامت بھی ظاہر ہوتی ہے۔ انفرادی تصدیق کرنا بہترین طریقہ ہے لیکن آپ اپنے رابطوں کی تصدیق کسی اور محفوظ ایپلی کیشن کا استعمال کرکے کر سکتے ہیں۔ چونکہ آپ کے پاس پہلے سے ہی اپنے رابطے تصدیق شدہ ہوتے ہیں اس لئے آپ سگنل میں رہ کر اپنے رابطے سے حقیقی طور پر ملے بغیر نمبرز کی تصدیق کرنے کیلئے اس ایپلی کیشن پہ اعتماد کر سکتے ہیں۔ اس صورت میں آپ "share" کی علامت پر کلک کرکے اور اپنے رابطے کو اپنا سیفٹی نمبر بھیج کراس ایپلی کیشن کیساتھ اپنے سیفٹی نمبر کا اشتراک کر سکتے ہیں۔
پیغامات غائب کرنا anchor link
سگنل کے پاس ایک فیچر ہے جسے "disappearing messages" کہا جاتا ہے جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ پڑھے جانے کے بعد آپ کی اور آپ سے مربوط شخص کی ڈیوائس سے منتخب کردہ وقت کے بعد پیغامات غائب ہوجائیں گے ۔
جس شخص سے آپ بات کررہے ہوتے ہیں اس پر آپ کو کوئی دسترس نہیں ہوتی لہٰذا وہ آپ کی گفتگو کی تصاویر حاصل کر سکتا ہے، خواہ آپ نے "disappearing messages" کا اختیار ہی کیوں نہ اپنایا ہو۔
کسی بات چیت کے سلسلے میں "disappearing messages" کو چلانے کیلئے جس سکرین پر آپ اپنے رابطے کو پیغام بھیجتے ہیں اسے کھولیں۔ اس سکرین میں جھلکتے ہوئے نشان ( سکرین کے اوپر دائیں کونے پہ تین نقطے) پہ کلک کریں اور "Disappearing messages" کا انتخاب کریں۔
ایک نئی سکرین ظاہر ہوگی جو آپ کو پیغامات کے غائب ہونے کی مدت کے انتخاب کی اجازت دے گی؛
اس اختیار کے انتخاب کے بعد آپ ">" کے نشان پر کلک کر سکتے ہیں جو کہ سکرین کے اوپر بائیں جانب نظر آتا ہے، اور گفتگو کے خانے میں آپ کو معلومات نظر آئیں گی جس سے پتہ چلے گا کہ آپ نے "disappearing messages" کا اختیار اپنا لیا ہے۔
اب آپ اس یقین کے ساتھ پیغامات بھیج سکتے ہیں کہ وہ آپ کی منتخب کردہ مدت کے بعد ختم ہوجائیں گے۔