ٹریفک بلاکنگ براؤزر ایکسٹینشن
جب آپ ایک ویب سائٹ کا معائنہ کرتے ہیں تو آپ کا براؤزر اس سائٹ کے آپریٹر یعنی آپکے آئی۔پی ایڈریس کو چند معلومات بھیجتا ہے۔ مثال کے طور پر آپکے کمپیوٹر سے متعلق دیگر معلومات اور کوکیز جو آپکو اس براؤزر کے سابقہ دوروں کے استعمال کرنے سے منسلک کرتا ہے۔ اگر ویب سائٹ میں تصاویر اور دیگر ویب خدمات سے لئے گئے مواد شامل ہیں تو وہی معلومات ڈاؤن لواڈنگ کے حصے کے طور پر یا صفحے کے مشاہدے کیلئے دوسری ویب سائٹ کو بھیجی جاتی ہیں۔ اشتہار چلانے والے نیٹ ورک روزی رساں، تفریحی اور دوسرے کوائف اکٹھے کرنے والے آپ سے اسی طرح معلومات حاصل کرلیتے ہیں۔
آپ اضافی سافٹ ویئر انسٹال کر سکتے ہیں جو آپکے براؤزر کیساتھ چلتا ہے اور اسی طریقے سے تیسرے فریق تک معلومات افشا ہونے کو محدود کر دے گا۔ ان کی بہت مشہور مثالیں وہ پروگرام ہیں جو اشتہارات کو روکتے ہیں۔ ای۔ایف۔ایف Privacy Badgerنامی ایک آلہ کی تجویز دیتا ہے جو ایک اور ٹریفک بلاکنگ ایکسٹینشن ہے۔