Skip to main content
Surveillance
Self-Defense

کمانڈ لائن ٹول

کمانڈ لائن ایک کمپیوٹر کو چھوٹے خود ساختہ احکامات کا سلسلہ دینے کا ایک طریقہ ہے۔ ایک کمانڈ لائن ٹول کے استعمال سے استعمال کنندہ ونڈو میں ایک کمانڈ تحریر کرتا ہے جو ٹرمینل ایمولیٹر کہلاتا ہے اور واپسی یا داخلی کلید کو دباتا ہے اور پھر اسی ونڈو میں ایک جوابی متن وصول کرتا ہے۔ ونڈوز، لینکس اور Mac کمپیوٹر آپکو یہ انٹر فیس استعمال کرنے کیلئے سافٹ ویئر چلانے دیتے ہیں بلکہ چند موبائل فون بھی صحیح ایپلیکیشن کے ساتھ ایسا کرنے دیتے ہیں۔ کمانڈ لائن کو آپکے آپریٹنگ سسٹم کیساتھ دوبارہ محفوظ کئے گئے سافٹ ویئر کو چلانے کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ چند قابلِ محفوظ پروگرام، خصوصاً تکنیکی افادیت استعمال کنندہ کے ایک زیادہ واقف ‘‘ آئیکنز اور بٹنز’’ کی بجائے کمانڈ لائن کو استعمال کر سکتا ہے۔ کمانڈ لائن کو اتنا خوفناک ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپکو صحیح نتائج حاصل کرنی کیلئے حروف اور اعداد کو بالکل صحیح ترتیب میں تحریر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور اگر ردِ عمل آپ کی توقعات کے مطابق نہ ہوں تو یہ غیر واضح ہوتا ہے۔