Skip to main content
Surveillance
Self-Defense

نشانِ انگشت

عوامی کلیدی رمز نویسی کی کلیدیں بہت زیادہ لمبے اعداد پر مشتمل ہوتی ہیں بعض دفعہ تو یہ ایک ہزار حروف یا ان سے زیادہ لمبی ہوتی ہیں۔ ایک نشانِ انگشت بہت کم اعداد یا اعداد کی ایک ترتیب اور حروف پر مبنی ہوتا ہے جو کہ کلیدی حروف کی تمام فہرست کو رکھے بغیر اس کلید کیلئے ایک منفرد نام کے طور پر استعمال کئے جاتے ہیں۔ مثلاً اگر آپ اور آپ کے دوست نے ایک ہی کلید رکھتے ہوئے اسے یقینی بنانے کی خواہش کی تو اس کیلئے یا تو آپ دونوں کو کلید میں موجود تمام سینکڑوں حروف کو پڑھنے کیلئے لمبا وقت درکار ہو سکتا ہے یا پھر آپ دونوں کو اپنے کلیدی نشانِ انگشت کو گننے اور ان کی وجہ سے مماثلت کرنی پڑ سکتی ہے۔ رمز نویسی کے سافٹ ویئر کی طرف سے پیش کئے گئے نشاناتِ انگشت عموماً چالیس حروف یا اعداد پر مشتمل ہوتے ہیں۔ اگر آپ احتیاط سے ایک نشانِ انگشت کے صحیح تعین کو مد نظر رکھتے ہیں تو آپ کو ایک جعلی کلید استعمال کرنے والی دوہری شخصیت رکھنے والے کیخلاف تحفظ ہو جانا چاہئے۔ چند سافٹ ویئر آلات ایک دوست کی کلید کی تصدیق سے بہتر آرام دہ متبادل راستوں کی تجویز دے سکتے ہیں۔ لیکن تصدیق کی بعض اقسام کو مواصلات کے مہیا کاروں کا آسانی سے سننے کا اہل ہونے سے بچنے کی ضرورت ہے۔