Skip to main content
Surveillance
Self-Defense

تجارتی وی۔پی۔این

تجارتی ورچوئیل پرائیویٹ نیٹ ورک ایک نجی سروس ہوتی ہے جو آپ کے انٹرنیٹ مواصلات کو ان کے اپنے نیٹ ورک کے ذریعے حفاظتی طور پر نشر کرنے کی پیشکش کرتا ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ وہ تمام ڈیٹا جو بھیجا اور وصول کیا جاتا ہے وہ دوسرے مقامی نیٹ ورک سے چھپ جاتا ہے تاکہ وہ قریبی مجرموں یا نا قبلِ بھروسہ مقامی آئی۔ ایس۔ پی اور سائبر کیفوں سے محفوظ رہے۔ ایک وی۔ پی۔ این بیرونِ ملک بھی چل سکتا ہے جو کہ مقامی حکومت سے مواصلات کی حفاظت اور قومی سنسر شپ کو چکمہ دینے کیلئے مفید ہے۔ منفی پہلو یہ ہے کہ تجارتی وی۔ پی۔ این کی طرف سے زیادہ تر آمدورفت کی خفیہ کشائی کر دی جاتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ آپ کو تجارتی وی پی این (اور جس ملک میں وہ پایا جائے) پر آپ کو اعتماد کرنا پڑتا ہے تاکہ آپ کی ڈیٹا ٹریفک پر جاسوسی نہ ہو۔