ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک
ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک انٹرنیٹ کے دوسری طرف ایک ادارے کے نیٹ ورک سے محفوظ طریقے سے آپکے کمپیوٹر سے جڑنے کیلئے ایک طریقہ کار ہے۔ جب آپ ایک وی۔پی۔این استعمال کرتے ہیں تو آپکے تمام کمپیوٹر کے انٹرنیٹ مواصلات ایک ساتھ بندھ جاتے ہیں، پھر اس کی خفیہ کاری کی جاتی ہے اور پھر اسے دوسرے ادارے سے نتھی کر دیا جاتا ہے جہاں اس کی خفیہ کشائی ہوتی ہے پھر اسے کھولا جاتا ہے تب کہیں جا کر اسے منزلِ مقصود پر بھیجا جاتا ہے۔ ادارے کے نیٹ ورک یا وسیع انٹرنیٹ پر کسی بھی کمپیوٹر سے یہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ آپ کے کمپیوٹر کی درخواست ادارے کے اندر سے نہ کہ آپکے مقام سے آرہی ہوتی ہے۔
وی۔پی۔اینز کاروباروں کے اندرونی وسائل کو محفوظ رسائی مہیا کرنے کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں (جیسا کہ فائل سرور یا پرنٹر) مقامی احتساب یا مقامی کڑی نگرانی کو شکست دینے کیلئے ہر ایک شخص کے ذریعے استعمال کئے جاتے ہیں۔