حفاظت سے نئی واقفیت
اگر کبھی آپ کو دوسروں سے اپنی گفتگو کی حفاظت یا اپنے ڈیجیٹل مواد کی پرائیویسی کی حفاظت کرنے میں دشواری کا سامنا ہو تو ہم یہاں آپ کی مدد کرنے کیلئے موجود ہیں۔ سرویلنس سیلف ڈیفنس ایک ڈیجیٹل حفاظتی گائیڈ ہے جو آپ کوبتاتی ہے کہ آن لائن جاسوسی سے اپنے ذاتی خدشات کی کس طرح تشخیص کرنی ہے۔ یہ آپ کی ان لوگوں سے حفاظت میں مدد دیتی ہے جو آپ کے راز جاننا چاہتے ہیں ان میں چھوٹے جرائم پیشہ افراد یا قومی ریاستیں ملوث ہو سکتی ہیں۔ ہم پرائیویسی کی طرف رغبت دلانے والے بہترین ٹولز کیلئے رہنمائیوں کی پیشکش کرتے ہیں اور یہ تفصیل بھی بتاتے ہیں کہ اپنی روزمرہ کی زندگی میں آپ کڑی نگرانی کیخلاف اپنے دفاع کیلئے خود کو کیسے شامل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ پہلا قدم اٹھانے کیلئے تیار ہیں تو (نیچے دی گئی) ہماری بنیادی رہنمائیوں کے مرحلہ وار سلسلے آپ کو یہ سمجھنے میں مدد دیں گے کہ ڈیجیٹل کڑی نگرانی کیا ہوتی ہے اور آپ اس سے کیسے نبرد آزما ہوسکتے ہیں۔ ہم آپ کو مشورہ دیتے ہیں کہ آپ اپنے خدشات کا تعین کرنے کی رہنمائی سے شروعات کیجئے۔