Skip to main content
Surveillance
Self-Defense

مکمل ڈسک خفیہ کاری

اگر آپ اپنی مقامی ڈیوائس پر کوائف کو محفوظ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تو آپ محض چند کلیدی فائلز کو منتخب یا کمپیوٹر پر ہر چیز مخفی کر سکتے ہیں۔ مکمل ڈسک خفیہ کاری ہر چیز کی خفیہ کاری کی ایک اصطلاح ہے۔ محض چند انفرادی مخفی فائلز کو منظم کرنے کی نسبت مکمل ڈسک خفیہ کاری عام طور پر محفوظ (اور اکثر آسان) ہوتی ہے۔ اگر آپ محض انفرادی فائلز کو خفیہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو آپکا کمپیوٹر آپکی تصدیق کئے بغیر عارضی غیر محفوظ کاپیاں بنا سکتا ہے اور کچھ سافٹ ویئر آپکے کمپیوٹر کے استعمال کے متعلق غیر محفوظ ریکارڈز رکھ سکتے ہیں۔ ایپل او۔ایکس، لینکس اور اعلیٰ پائے کی ونڈوز کے تمام ورژن پہلے سے تعمیر شدہ مکمل ڈسک خفیہ کاری رکھتے ہیں۔ لیکن عموماً یہ خودکار طریقے سے نہیں چلتی۔