سرویلنس سیلف ڈیفنس کے متعلق
یہ رہنمائی کس کیلئے ہے؟ anchor link
سرویلنس سیلف ڈیفنس پوری دنیا میں لوگوں کیلئے برقی کڑی نگرانی سے آپ کو بچانے کی ایک رہنمائی ہے۔ اس رہنمائی کے چند پہلو کم تکنیکی علم رکھنے والے لوگوں کیلئے مفید ہونگے جبکہ دیگر پہلو ایک سامع کو قابلِ ذکر تکنیکی مہارت اور خلوت حفاظتی تربیت کاروں کے ساتھ متوجہ کرتے ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ چین کے فعالیت پسندوں سے لیکر یورپ کے صحافیوں سے لیکر یوگنڈا کی ایل۔جی۔پی۔ٹی۔کیو معاشرے تک ہر ایک کا علامتی اندیشہ انوکھا ہے۔ ہمیں یہ بھی یقین ہے کہ ہر کوئی کسی نہ کسی چیز کو محفوظ رکھنا چاہتا ہے چاہے وہ حفاظت حکومت، والدین، بھیدی ملازمین، شکاری، کوائف کا کھوج لگانے والے ادارے یا ایک بے لگام ساتھی سے ہو۔
اس رہنمائی کا مطلب کیا ہے؟ anchor link
انٹرنیٹ پر خلوت اور حفاظت کیلئے بہت سے ہدایت نامے ہیں جو صارفین کو شناختی لفظ کی الماریاں یا وی۔پی۔این یا ٹور براؤزر بنڈل جیسے آلات کی ایک خاص ترتیب کا استعمال سکھاتے ہیں۔ سرویلنس سیلف ڈیفنس خلوت اور حفاظتی آلات کے ایک فرق کو انسٹال کرنے اور استعمال کرنے کیلئے تعلیمات کو بتدریج شامل کرتا ہے۔ لیکن اس کو ساتھ ساتھ یہ لوگوں کو ایک ایسے نفیس انداز میں آن لائن خلوت اور حفاظت کے بارے میں سوچنے کا طریقہ سیکھنے کا مقصد دیتا ہے جو کہ ان لوگوں کو مناسب آلات اور کارروائیوں کے انتخاب، ان کے گرد آلات اور مخالفین کی تبدیلی کے بارے میں بھی با اختیار بناتا ہے۔ برائے مہربانی اس بات کو قلم بند کر لیں کہ قانون اور ٹیکنالوجی کی فوری تبدیلی کیساتھ سرویلنس سعلف ڈیفنس کے جزئیات متروک ہو سکتے ہیں۔
یہ ہدایت نامہ تسلیم کرتا ہے کہ چند خصوصاً طاقتور اور ثقیف اندیشوں سے خود کو بچانا مشکل یا نا ممکن ہو سکتا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ ہدایت نامہ صارفین کو کسی خاص آلہ کا مکمل تحفظ یا خلوت کو در پیش وسیع شکایات پر مشکوک ہونا سکھاتا ہے۔ اگر مضبوط خلوت اور حفاظتی کارروائیاں کسی مخالف کے خلاف سو فیصد اثر انداز ہونے کی ضمانت نہیں دیتیں تم بھی یہ قابلِ قدر ہیں۔ یہ کارروائیاں کڑی نگرانی کی کوشش اور قیمت کو اس حد تک بڑھا دیتی ہیں کہ جہاں ایک مخالف یہ محسوس کرتا ہے کہ آپ کی کڑی نگرانی کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔.
اس ہدایت نامہ کی حدود کیا ہیں؟ anchor link
یہ ہدایت نامہ وسیع اصطلاح میں آپریشنل تحفظ یا ‘‘ او۔پی۔ایس۔ای۔سی’’ کو مخاطب نہیں کرتا۔ او۔پی۔ایس۔ای۔سی کسی شخص کی ایسی کارروائیوں کے بارے میں حفاظتی معلومات کا ایک عمل ہے جو شاید ایک ممکنہ مخالف کیلئے اہم ہوں۔ یہ ایک ایسا عمل بھی ہے جو بکثرت برقی دائرہ اثر سے آگے جاتا ہے۔.
مثال کے طور پر لوگ مخفی اجلاس منعقد کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو اس بات پر پریشانی ہو سکتی ہے کہ کہیں کسی نے طبعی طور پر انکا پیچھا تو نہیں کیا، یا کہیں سی۔سی۔ٹی۔وی کیمروں کے ذریعے انکا مشاہدہ کیا گیا ہو، یا کہیں انکے پڑوسی اس اجلاس کے بارے میں جان چکے ہوں، یا پھر کہیں انکے اجلاس کے مقامات پر مخصوص اوزار رکھ دئیے گئے ہوں۔ اگر وہ کارروائی کا ایک مشکوک طریقہ کار اختیار کر رہیں ہیں تو شاید انہیں حیران ہونا چاہئے۔ لوگ طبعی خدشات بھی رکھ سکتے ہیں جیسا کہ اگر کوئی ان کے گھر میں زبردستی داخل ہو جاتا ہے یا ان کے لیپ ٹاپ کے ساتھ گڑ بڑ کرتا ہے تو کیا وہ بتا سکتے ہیں؟ یا کیا ان کے مخفی مسودات محفوظ ہیں؟
لوگوں کے یہ خدشات حفاظتی ضروریات کی متعدد اقسام کے ساتھ اہم اور معقول ہیں لیکن وہ اس ہدایت نامہ کے دائرہ کار سے باہر ہی رہتے ہیں۔
برائے مہربانی سرویلنس سیلف ڈیفنس کو نقطہ آغاز کے طور پر ذاتی مشاہدے کیلئے استعمال کریں اور مزید حالیہ اربابِ اختیار، مقدمات اور حقائق جاننے کیلئے پڑتال کریں۔ ازراہِ کرم اس بات کو قلم بند کریں کہ اگر قانون کا بنایا گیا ایک بیان صحیح ہے تو وہ محض ایک عملداری (جگہ) میں صحیح ہو سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ قانون تبدیل کیا جاسکتا ہے اور اندراج بنادینے کے بعد سے ارتقائی نتیجے کے ذریعے نظر ثانی یا الٹ پلٹ کیا جا سکتا ہے۔ سرویلنس سیلف ڈیفنس میں شامل مواد قانونی مشوروں کی فراہمی کے مقصد کیلئے نہیں ہےبلکہ محض معلوماتی مقاصد کیلئے ہے۔ آپکو کسی خاص موضوع یا مسئلہ کی صورت میں با عزت مشورہ لینے کیلئے اپنے مقامی پریکٹس کرنے والے ایک لائسنس یافتہ وکیل سے رابطہ کرنا چاہئے۔.