کیسے کریں: macOS کیلئے Tor Messenger (beta) کو انسٹال

Tor Messenger کیا ہے؟ Anchor link

Tor Messenger ایک فوری پیغاماتی خدمت ہے جو Tor گمنامی نیٹ ورک کے تحت پیغامات بھیجتی ہے۔ یہ Windows, Linux اور macOS کیلئے دستیاب ہے۔ Tor Messenger مختلف پیغاماتی نیٹ ورک اور پروٹوکول بشمول IRC, XMPP, Twitter, Google Talk اور دیگر کیلئے مدد فراہم کرتا ہے۔ مزید برآں off-the-record مرموز کاری اس میں پہلے سے موجود ہوتی ہے۔

Tor Messenger کی ڈیفالٹ ترتیبات سے یہ صرف مرموز off-the-record (OTR) پروٹوکول کے ذریعے سے ہی رابطہ کرتا ہے۔ جس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ کسی ایسے شخص سے رابطہ کرنا چاہتے ہیں جس کے پاس OTR والے پروگرام کی صلاحیت موجود نہیں ہے تو آپ اس سے رابطہ نہیں کر پاتے۔ آپ "Tools -> OTR Preferences" میں جا کر "Require encryption" کو اَن چیک کر کے اس اختیار کو تبدیل کر سکتے ہیں لیکن یہ بات یاد رہے کہ اس طرح آپ کی گفتگو ایک سادہ پیغام کی صورت میں ہوتی ہے لہٰذا آپ کے پیغامات تک مہیاکار کی رسائی آسان ہو سکتی ہے۔

Tor Messenger ابھی تک beta میں ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اس کی فعالیت یا اسکی پختگی میں نقائص ہو سکتے ہیں۔اسے احتیاط سے استعمال کریں۔

کلائنٹ ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کرنا Anchor link

https://blog.torproject.org/tor-messenger-beta-chat-over-tor-easilyمیں جائیں۔ “Get the latest version”پر کلک کریں۔ اس صفحے سے “macOS” لنک پر کلک کریں۔

Tor Messenger انسٹالر آپ کے کمپیوٹر کے ڈاؤن لوڈز فولڈر میں ڈاؤن لوڈ ہو جائے گا۔ وہاں جانے کیلئے اپنے ڈیسک ٹاپ پر بنے “Downloads” آئیکن پر کلک کریں۔

پھر installer فائل پہ کلک کریں۔

ایک ونڈو کھلے گی جو آپ کو اجازت دے گی اپنی applications میں Tor Messenger انسٹال کریں۔ Tor Messenger ببل کو ہلا کر Applications فولڈر میں انسٹال کریں۔

Finder میں "tormessenger" ٹائپ کریں آپ کو پہلے نتائج یوں ہوں گے۔
اب، جب آپ

سبز رنگ کے آئیکن Tor Messenger پر ڈبل کلک کریں تاکہ application کا آغاز ہو۔ ایک وارننگ بار بار آسکتی ہے جو آپ کو بتا رہی ہوگی کہ اس application کو انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔ آپ احتیاط سے "Open"پہ کلک کرسکتے ہیں

جب ایپلی کیشن شروع ہوتی ہے تو آپ یہ یقین دہانی کرسکتے ہیں کہ یہ آپ کے ڈاک پر رہے تو تھوڑی دیر تک آئیکن کو دبائے رکھیں، "options" کا انتخاب کریں اور پھر "Keep in Dock" پہ کلک کریں۔

اب آپ میسنجر کو سیٹ اپ کرنے کیلئے تیار ہیں اور بات چیت شروع کردیں۔ ترتیب وار ہدایات کیلئے ہماری رہنمائی دیکھئے: کیسے کریں: macOS رہنمائی کیلئے Tor Messenger (beta) کا استعمال

 

آخری تازہ کاری: 
2017-09-08
This page was translated from English. The English version may be more up-to-date.
JavaScript license information