کیسے کریں: اینڈرائیڈ پر سگنل کا استعمال

سگنل ایک مفت اور کھلی رسائی والی سافٹ ویئر ایپلیکیشن ہے جو اینڈ ٹو اینڈ رمز نگاری کو استعمال میں لاتی ہے صارفین کو یہ اجازت دیتے ہوئے کہ اینڈ ٹو اینڈ مرموز گروپ، ٹیکسٹ، تصاویر اور ویڈیو پیغامات بھیجیں اور سگنل صارفین کے مابین اینڈرائیڈ اور آئی فون پر مرموز ٹیلی فونک بات چیت رکھیں  اگرچہ سگنل، ٹیلی فون نمبرز کو رابطوں کے طور پر استعمال کرتا ہے، کالیں اور پیغامات درحقیقت آپ کا ڈیٹا کنکشن استعمال کرتے ہیں؛ اسی لئےگفتگو والی دونوں پارٹیوں کو اپنی موبائل مشینوں پر انٹرنیٹ رسائی رکھنی ہوتی ہے  اسی وجہ سےسگنل صارفین ایس ایم ایس اور ایم ایم ایس فیس برداشت نہیں کرتے۔

اپنے اینڈرائیڈ فون پر سگنل کی تنصیب کرنا

پہلا قدم: سگنل ڈاؤن لوڈ اور تنصیب

اپنی اینڈرائیڈ مشین پر Google Play store درج کریں اور سگنل کی تلاش کریں ایپ منتخب کریںOpen Whisper Systems کے ذریعے Signal.

آپ کے ’’تنصیب‘‘ پر کلک کرنے کے بعد آپ کو اینڈرائیڈ کار گزاریوں کی ایک تفصیل ملے گی جو سگنل کی ضرورت ہوتی ہے کہ کارگزاری کے مقصد سے رسائی ہو۔ "Accept" کلک کریں۔

جب سگنل ڈاؤن لوڈنگ کرچکے تو ایپ چلانے کیلئے "Open" پر کلک کریں۔

دوسرا قدم: اپنے فون نمبر کو رجسٹر اور تصدیق ۔

آپ کو سکرین کچھ اس طرح سے دکھائی دے گی:

اپنا موبائل فون نمبر درج کریں اور "Register" پر کلک کریں۔ اپنے فون نمبر کی تصدیق کیلئے آپ کو ایک چھ ہندسوں پر مشتمل کوڈ کا پیغام بھیجا جائے گا، یہ خودکار طریقے سے آپ کی شناخت کرے گا جب آپ کو کوڈ ملے اور اپنی رجسٹریشن مکمل کریں۔

سگنل استعمال کرنا

سگنل استعمال کرنے کیلئے یہ ضروری ہے کہ جس شخص سے آپ بات کر رہے ہوں اس کے اینڈرائیڈ یا آئی او ایس پر سگنل کی تنصیب ہو۔ اگر آپ سگنل استعمال کرتے ہوئے کسی کو کوئی پیغام بھیجتے ہیں اور اس کے پاس سگنل کی تنصیب نہیں ہے تو وہ پیغام ایک عام پیغام کی طرح موصول ہوگا یعنی غیر مرموز پیغام ہوگا۔ اسی طرح اگر کسی کو کال ہوگی تو وہ بھی عام کالوں کی طرح ہوگی۔

ابتدا کرنے کیلئے سکرین کے نیچے دائیں طرف پینسل آئیکن پر کلک کریں۔

آپ اپنے رابطوں کی تفصیل میں رجسٹرڈ سگنل صارفین کی ترتیب پائیں گے۔۔ آپ ان سگنل صارفین کے فون نمبر بھی درج کر سکتے ہیں جو آپ کے رابطوں کی لسٹ میں شامل نہیں تھے۔ جب آپ ایسے کسی رابطے کا انتخاب کرتے ہیں تو آپ کے پاس یہ اختیار ہوتا ہے کہ آپ انہیں کال کریں یا کوئی پیغام بھیجیں۔

ایک مرموز کال کی ابتدا کیسے کریں

کسی رابطے کو ایک مرموز کال کی ابتدا کیلئے رابطے کا انتخاب کریںاور پھر فون آئیکن پر کلک کریں۔ اگر آپ فون آئیکن سے آگے ایک چھوٹا سا تالا دیکھیں تو سمجھ جائیں کہ وہ رابطہ آپ کی سگنل کالیں وصول کرسکتا ہے۔

ایک دفعہ کال قائم ہوجائے تو اس کال کے دونوں فریقین کو ایک بے ترتیب لفظی جوڑا دکھایا جائے گا۔ یہ لفظی جوڑا آپ کو دوسرے صارف کیساتھ آپ کی شناخت اور کلیدوں کی تصدیق کی کرنے دے گا، جسے کلیدی تصدیق بھی کہا جاتا ہے۔

کسی کال کرنے والے کی شناختی تصدیق کا سب سے قابلِ بھروسہ طریقہ یہ ہے کہ لفظی جوڑے کی تصدیق میں آؤٹ آف بینڈ تصدیق کا استعمال ہو۔ آپ لفظی جوڑے کو اونطی آواز میں بھی پڑھ سکتے ہیں اگر آپ کال کرنے والے کی آواز جانتے ہوں حالانکہ بہت گھاگ حملہ آور اگر چاہے تو اسے ناکام کر سکتا ہے۔ لفظی جوڑا دونوں صارفین کے فون پر ایک جیسا ہونا چاہئےکہ آپ کو یقین ہوجائے کہ آپ کے پیغام کو روکا نہیں جارہا۔

ایک مرموز پیغام کیسے بھیجیں

ایک اینڈ ٹو اینڈ مرموز

آپ اوپر چھلکتے ہوئے آئیکن ( سکرین کے اوپری دائیں کونے پر بنے تین نقطے) پر کلک کرکےاور "New group" کا انتخاب کرتے ہوئے ایک مرموز جماعتی پیغام بھیج سکتے ہیں۔

اس ایپ کا استعمال آپ کے روابظ کو مزید محفوظ رکھنے میں مددگار ہو سکتا ہےجبکہ سگنل کے ذریعے بھیجی گئی ہر چیز ہمیشہ اینڈ ٹو اینڈ مرموز ہے۔

آخری تازہ کاری: 
2016-11-30
JavaScript license information