کیسے کریں: نجی میسنجر۔ سگنل کا استعمال

سگنل۔ نجی میسنجر آئی فون کیلئے ایک آزاد اور کھلی رسائی والی سافٹ ویئر ایپلی کیشن ہے جو ایک سرے سے دوسرے سرے تک رمز نگاری  استعمال میں لاتی ہے،صارفین کو یہ اجازت دیتے ہوئے کہ ایک سرے سے دوسرے سرے تک کی مرموز جماعت، تحریر، تصویر یا ویڈیو  صارفین کے مابین مرموز فون بات چیت ہو۔ اگرچہ سگنل ٹیلی فون نمبروں کو رابطوں، کالوں بھیجیں اور آئی فون پر سگنل صارفین اور اینڈرائیڈ پرSignalاور پیغامات کے طور پر استعمال کرتا ہے درحقیقت آپکا ڈیٹا کنکشن استعمال کرتا ہے؛ اسی لئے بات چیت کرنے والے دونوں فریقین کو اپنے موبائل آلات پر انٹرنیٹ رسائی ضرور رکھنی چاہئے۔ اسی وجہ سے سگنل صارفین کو ایس۔ایم۔ایس اور ایم۔ایم۔ایس فیس نہیں بھرنی ہوتی۔  

آپکے آئی فون پر سگنل۔ نجی میسنجر کی تنصیب

پہلا قدم: سگنل۔نجی میسنجر کی ڈاؤن لوڈ اور تنصیب

اپنی آئی۔او۔ایس مشین پر ایپ سٹور داخل کریں اور ‘‘ سگنل’’ کیلئے تلاش کریں۔ اوپن وہسپر سسٹم کے ذریعے ‘‘ سگنل۔نجی میسنجر’’ کی ایپ کا انتخاب کریں۔

ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے کلک کریں اور ‘‘ تسلیم کرنا’’ کا انتخاب کرکے آئی ٹیونز قواعدوضوابط قبول کریں۔ ایپ خودکار طریقے سے ڈاؤن لوڈ اور نصب ہوگا۔ اب ایپ چلانے کیلئے ‘‘ کھولئے’’ پر کلک کریں۔

دوسرا قدم: اپنے فون نمبر کا اندراج اور تصدیق کریں۔

آپ اپنے فون کے پردے کو کچھ اس طرح دیکھیں گے۔

اپنا موبائل فون نمبر داخل کریں اور ‘‘ اس مشین کی تصدیق کریں’’ پر کلک کریں۔ اپنے فون نمبر کی تصدیق کرنے کیلئے آپکو ایک ۶ ھندسوں والے کوڈ کیساتھ ایک ایس۔ایم۔ایس ٹیکسٹ بھیجا جائے گا۔ اس کوڈ کو دی گئی جگہ پر لکھیں۔ اگر آپ کو ایس۔ایم۔ایس ٹیکسٹ موصول نہیں ہوا توآپ اپنے فون نمبر کی تصدیق کیلئے ایک فون کال موصول کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔ ‘‘مصدقہ کوڈ کو تسلیم کرنا’’ پر کلک کریں۔

سگنل کا استعمال کرنا

سگنل استعمال کرنے کیلئے جس شخص کو آپ کال کررہے ہوتے ہیں اس کے پاس (اینڈرائیڈ مشین پر) یا تو سگنل یا پھر ریڈفون کی تنصیب ہونی چاہئے۔ اگر آپ سگنل ایپ کے استعمال سے کسی کو کال کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ان کے پاس سگنل یا ریڈ فون نہیں ہے تو ایپ آپ سے پوچھے گی کہ کیا آپ ایس۔ایم۔ایس کے ذریعے ان کو دعوت دینا چاہتے ہیں لیکن اس سب کے بیچ میں آپ کی کال کرنے یا متعلقہ شخص کو پیغام بھیجنے کا مقصد پورا نہیں ہو گا۔

آغاز کرنے کیلئے"+" کلک کریں۔

آپ اپنے رابطوں کی ایک فہرست دیکھیں گے جو پہلے سے ہی سگنل، ٹیکسٹ سیکیور یا ریڈ فون کی تنصیب رکھتی ہے۔ آپ چاہیں تو انہیں کال کریں یا پیغام بھیجیں۔

ایک مرموز کال کی ابتدا کیسے کریں

کسی رابطے کو ایک مرموز کال کے آغاز کیلئے رابطہ کے نام سے آگے دیئے گئے آئی کن پر کلک کریں۔

ایک بار جب کال مل جاتی ہے تو کال سے منسلک دونوں فریقین کو ایک بے ترتیب شناختی الفاظ کا جوڑا دکھایا جاتا ہے۔ یہ شناختی الفاظ کا جوڑا آپ کو اجازت دے گا کہ دوسرے صارف کیساتھ آپ اپنی شناخت اور کلیدیں تصدیق کر لیں۔۔۔اسے کلیدی تصدیق بھی کہا جاتا ہے۔

لفظٰی جوڑے کی تصدیق کرنے کیلئے آؤٹ آف بینڈ تصدیق کرنا ایک کالر کی شناختی تصدیق کا سب سے قابلِ بھروسہ طریقہ ہے۔ اگر آپ کالر کی آواز پہچانتے ہیں تو اونچی آواز میں الفاظ پڑھ سکتے ہیں، حالانکہ بہت ہی گھاگ حملہ آور اگر چاہیں تو اسے بھی ناکام بنا سکتے ہیں۔ لفظی جوڑا دونوں صارفین کے فونوں پر ہو بہو ہونے چاہیئں تاکہ آپ کیلئے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آپ کا پیغام راستے میں نہیں روکا گیا۔

ایک مرموز پیغام کیسے بھیجیں

ایک سرے سے دوسرے سرے تک مرموز نصاب، تصویر یا ویڈیو پیغام بھیجنے کیلئے اپنے رابطوں کی فہرست سے تلاش کریں، جس سے رابطہ کرنا ہے اس نام پر کلک کریں اور اپنا پیغام بھیج دیں۔

آپ اپنے رابطوں کی فہرست تلاش کرتے ہوئے دائیں ھاتھ کے اوپری کنارے میں گروپ چیٹ آئیکن پر کلک کرکے، اور ایک نیا گروپ تخلیق کرتے ہوئے ایک مرموز جماعتی پیغام بھیج سکتے ہیں۔

اس ایپ کا استعمال آپ کے روابط کو محفوظ رکھنے میں مدد دے سکتا ہے کیونکہ سگنل ۔ نجی میسنجر سے براہِ راست بھیجی ہر چیز ہمیشہ ایک سرے سے دوسرے سرے تک مرموز ہوجاتی ہے۔

آخری تازہ کاری: 
2015-11-18
JavaScript license information