کیسے کریں: اپنے آئی فون کی خفیہ کاری؟

اگر آپ کے پاس iPhone 3GS یا اس کے بعد والا کوئی فون یا iPod تھرڈ جنریشن ، یا کوئی iPad ہے ، آپ اس کے مشمولات کو محفوظ بنا سکتے ہیں خفیہ کاری استعمال کرتے ہوئے. T جس کا مطلب ہے کہ اگر کوئی شخص آپ کے آلہ تک رسائی حاصل کر لیتا ہے تو اسے اس میں موجود ذخیرہ شدہ مواد بشمول روابط، فوری پیغامات یا متون کال کے نوشتہ جات اور ای میل کی خفیہ کشائی کے لیے پاس کوڈ کی ضرورت ہو گی.

درحقیقت، جدید ترین ایپل کے آلات اپنے مشمولات کی بمطابق طے شدہ، تحفظ کے مختلف درجات کے ساتھ رمزنگاری کرتے ہیں لیکن خود کو کسی کے جسمانی طور پر آپ کے آلے کو چوری کر کے آپ کے کوائف حاصل کرنے سے محفوظ رکھنے کے لئے آپکو اس خفیہ کاری کو کسی پاسفریز یا کوڈ سے محفوظ کرنے کی ضرورت ہے جسکو صرف آپ جانتے ہوں.

جن آلات پر iOS 4–iOS 7 چل رہا ہے ، آپ عمومی ترتیبات میں جا کر پاسکوڈ کا انتخاب کر سکتے ہیں (یا iTouch & Passcode). iOS 8 میں پاسکوڈ کا اپنا سیکشن ہے عمومی ترتیبات میں .پاس کوڈ کی تخلیق کرنے کے لئے مشوروں پر عمل کریں. آپکو "پاس کوڈ کی ضرورت ہے" کا اختیار "فوری" پر مرتب کرنی چاہیے، تاکہ آپ کا آلہ کھلا نہ رہے جب آپ اسے استعمال نہ کر رہے ہوں. سادہ پاس کوڈ نااہل بنائیں تا کہ آپ ایسا کوڈ استعمال کر سکیں جو ٤ اعداد سے زیادہ لمبا ہو.

اگر آپ تمام عددی پاس کوڈ کا انتخاب کرتے ہیں، جب آپ کو اپنے فون کو غیر مقفل کرنے کی ضرورت ہوگی تو بھی ایک عددی کیپیڈ حاصل کریں گے، جو ایک ننھے مجازی کلیدی تختہ پر نشانات اور حروف کے ایک سیٹ کی ٹائپ کاری سے زیادہ آسان ہوسکتا ہے. آپ کو ابھی بھی اپنے پاس کوڈ طویل رکھنے کے لئے کوشش کرنی چاہئے اگرچہ ایپل کے ہارڈ ویئر کو پاس ورڈ کریکنگ ٹول کو آہستہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ ایک ایسا پاسکوڈتخلیق کرنے کی کوشش کریں جو ٦ اعداد سے زیادہ پر مشتمل ہو.

ایک بار جب آپ ایک پاس کوڈ سیٹ کرچکے ہیں، پاس کوڈ ترتیبات کے صفحے کے نیچے طومار کریں. آپکو ایک پیغام دکھنا چاہیے " ڈیٹا کا تحفظ اہل کردیا گیا ہے"۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کے آلہ کی خفیہ کاری اب آپ کے پاسکوڈ سے منسلک ہے، اور آپ کے فون پر زیادہ تر ڈیٹا کو غیر مقفل کرنےکے لئےاس کوڈ کی ضرورت ہو گی۔

How to Encrypt Your iPhone 1

اگر آپ ذاتی کوائف کے ساتھ کام کر رہے ہیں یہاں کچھ دوسری iOS خصوصیات ہیں جنہیں آپ کو استعمال کرنے کے بارے میں سوچنا چاہئے:

  • آئی ٹیونزمیں حقِ انتخاب ہے کہ آپ کا آلہ آپ کے کمپیوٹر پر پشتارہ ( بیک اپ)بنائے،اگر آپ آئی ٹیونزمیں خلاصہ جدول پر "Encrypt backup" اختیار کا انتخاب کرتےہیں،آئی ٹیونز مزید خفیہ معلومات کا پشتارہ بنائے گا (جیسا کہ وائی فائی کے پاس ورڈ اور ای میل پاس ورڈ)، لیکن ان سب کوآپکے کمپیوٹر پر محفوظ کرنے سے قبل اسکی کی خفیہ کاری کرے گا. آپ یہاں استعمال کردہ پاس ورڈ محفوظ رکھنا یقینی بنائیے: بیک اپ سے بحال کرناشاذونادر ہوتا ہے، مگر بہت زیادہ تکلیف دہ اگر آپکو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پشتارہ کو غیر مقفل کر نے کے لیے پاس ورڈ یاد نہیں ہو۔

  • اگر آپ ایپل کے iCloud کے لیے پشتارہ بنائیں،آپ کو کوائف کی حفاظت کے لئے ایک طویل پاسفریز استعمال کرنا چاہئے، اور اس پاسفریز کو محفوظ رکھیں. جبکہ ایپل زیادہ تر ان پشتاروں میں کوائف کی خفیہ کاری کرتا ہے، کمپنی کے لئے قانون نافذ کرنے کے مقاصد کے لئے رسائی حاصل کرنا ممکن ہو سکتا ہے(خاص طور پر ای میل اور نوٹس ، جو تحریر کے وقت میں ناخفیہ کار کردہ جمع کیے جاتے ہیں)۔.

  • گر آپ اوپر بیان کئے گئے طریقہ کے مطابق ڈیٹا کا تحفظ کریں تو آپ اپنے آلہ پر آپ کے ڈیٹا کو محفوظ طریقے اور سرعت سے حذف کرنے کے قابل بھی ہو جائیں گے۔پاس کوڈ ترتیبات میں پاسفریز کے لئے دس ناکام کوششوں کے بعد آپ اپنے تمام ڈیٹا کو حذف کرنا اپنےآلہ پر مرتب کرسکتے ہيں

  • Apple’s old Law Enforcement Guideکے مطابق , “ایپل زیر عمل کوائف کی کچھ اقسام مقفل پاس کوڈ iOS کے الات سے اخذ کر سکتے ہیں۔خاص طور پر، iOS آلات پر صارف کی جانب سے بنائی گئی فعال فائلیں جو ایپل کے مقامی اطلاقات میں ہوتی ہیں اور جس کے لیے پاس کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے کوائف کی خفیہ کاری نہیں کی جاتی("صارف کی زیر عمل فعال فائلیں")، انہیں بیرونی ذرائع ابلاغ پر قانون نافذ کرنے والوں کے لئے حاصل اورانہیں فراہم کیا جا سکتا ہے۔. ایپل iOS کے الات پر یہ کوائف ماحصل کاری کا عمل انجام دے سکتا ہے جن میں iOS4 یا زیادہ حالیہ ورژن چل رہا ہے۔براہ مہربانی نوٹ کریں صارف زیر عمل فائلیوں کی اقسام جو قانون نافذ کرنے والے اداروں، جائز سرچ وارنٹ کے لئے فراہم کی جا سکتی ہیں، وہ ہیں:ایس ایم ایس، تصاویر، ویڈیوز، روابط، آڈیو ریکارڈنگ اور کال تاریخ۔ایپل فراہم نہیں کر سکتا: ای میل، کیلنڈر کے اندراجات، یا کوئی تیسری پارٹی اپلی کیشن کوائف۔ .”

مندرجہ بالا معلومات کا اطلاق صرف iOS کے آلات پر ہوتا ہے جو iOS 8.0 سے پہلے کے ورژن چلا رہے ہیں ۔

  • اب , ایپل کی طرف سے تاکید کہ “جو آلات iOS8 چلا رہے ہیں،ان میں آپ کے ذاتی کوائف جیسے تصاویر، پیغامات (مع منسلکات)، ای میل، روابط، تاریخ، آئی ٹیونز مواد، نوٹ اور یاد دہانیاں آپکے پاس کوڈ کی حفاظت کے تحت رکھا جاتا ہے۔… ایپل آپکے پاس کوڈ کو نظرانداز نہیں کر سکتا اور پس اس ڈیٹا تک رسائی نہیں کر سکتا۔لہذا ہہمارے لیے حکومت کی طرف سے ان کے پاس موجود ایسے آلات جن پر iOS8 چل رہا ہے ان میں سے ڈیٹا نکلنے کے لئے جواب دینا تکنیکی طور پر ممکن نہیں ہے.”

یاد رکھیں: جبکہ ایپل فون سی براہ راست کوائف اخذ کرنے کے قابل نہیں ہوگا ، لیکن اگر آلہ iCloud کے ساتھ ہم وقت ساز کریں کے لیے سیٹ کیا گیا ہے، یا ایک کمپیوٹر پر بیک اپ بنائیں گے ، تو اسی کوائف کا زیادہ تر حصہ بیشک قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے قابل رسائی ہو جائے گا۔زیادہ تر صورت حالوں میں، iOS خفیہ کاری صرف اس وقت مؤثر ہے جب جب ایک آلہ مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے (یا پھر بغیر انلاک کے ہے، تازہ ترین ریبوٹ کیا گیا ہے )۔کچھ حملہ آور آپ کا آلہ کھلنے پر آپ کے آلہ کی میموری سے قیمتی ڈیٹا لینے کے قابل ہوجاتے ہیں۔(وہ اس وقت بھی کوائف لینے کے قبل ہوسکتیا ہیں جب اسے ابھی ابھی بند کیا گیا ہو ). اس بات کو ذہن میں رکھیں اور، اگر ممکن ہو تو، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کا آلہ بند ہے (یا ریبوٹ ہوا وہ ہے اور ان لاک نہیں کیا گیا ہے )اگر آپ کو یقین ہے کہ اس کے ضبط یا چوری ہونے کا امکان ہے.

  • اگر آپ اپنے آلہ کے کھو جانے یا چوری ہو جانے کے بارے میں فکر مند ہیں، تو آپ ' میرے فون کی تلاش"کی خصوصیت استعمال کرتے ہوئے، ایپل کا آلہ بعید سے مٹانے کے لیے بھی مرتب کر سکتے ہیں۔نوٹ کریں کہ یہ ایپل کو کسی بھی وقت آپ کے آلہ کے محل وقوع کی بعید درخواست کرنے کے لئے اجازت دے گا۔آپ کو کوائف حذف کرنے کے فائدہ میں توازن قائم کرنا چاہیے، آپکے اپنے محل وقوع کو افشا کردینے کے خطرے کے ساتھ،اگر آپ اپنے آلہ پر قابوکھودیتے ہیں۔(یہ معلومات بلاشبہ طور پر موبائل فونز ٹیلی فون کمپنیوں کو ترسیل کرتے ہیں ؛وائی فائی آلات جیسے آئی پیڈ اور آئی پوڈ ٹچ نہیں کرتے.)

آخری تازہ کاری: 
2015-05-29
JavaScript license information