Skip to main content
Surveillance
Self-Defense

کلیدی تصدیق

آخری تازہ کاری: January 13, 2017

This page was translated from English. The English version may be more up-to-date.

جب خفیہ کاری صحیح طور پر استعمال ہوتی ہے، تو آپکی مراسلات یا معلومات آپ اور آپ سے مربوط شخص کے ذریعے قابلِ مطالعہ ہونی چاہئے۔ اینڈ ٹو اینڈ خفیہ کاری آپکے کوائف کو تیسرے فریقین کے ذریعے کڑی نگرانی سے بچاتا ہے، لیکن جس شخص سے آپ بات کرہے ہیں اس کی شناخت سے متعلق غیر یقین ہیں تو اس کی افادیت محدود ہے۔ تب وہاں کلیدی تصدیق آتی ہے۔ عوامی کلیدوں کی تصدیق کے ذریعے آپ اور آپ سے مربوط شخص ایکدوسرے کی شناختوں کی تصدیق کے ذریعے اپنی گفتگو کی حفاظت پر ایک اور پرت چڑھاتے ہیں، آپ کو مزید یقین ہونے کی اجازت دیتے ہوئے کہ آپ صحیح شخص سے بات کر رہے ہیں۔

کلیدی تصدیق دساتیر کا ایک عمومی چہرہ ہے جو اینڈ ٹو اینڈ خفیہ کاری استعمال کرتا ہے، جیسے پی۔جی۔پی اور او۔ٹی۔آر۔ سگنل پر، وہ "safety numbers" کہا جاتا رہے۔ مداخلت کے خدشے کے بغیر کلیدوں کی تصدیق کیلئے اس ایک کے علاوہ جس کی آپ خفیہ کاری کرنے جا رہے ہیں رابطہ کرنے کے ایک ثانوی طریقہ کا استعمال تجویز کیا جاتا ہے؛ اسے آؤٹ آف بینڈ تصدیق کہا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ اپنے او۔ٹی۔آر نشانِ انگشت کی تصدیق کر رہے ہیں تو آپ ایکدوسرے کو اپنے نشانِ انگشت ای۔میل کر سکتے ہیں۔ اس مثال میں، ای۔میل مراسلات کا ثانوی ذریعہ ہو گا۔

آؤٹ آف بینڈ کلیدیں تصدیق کرنا anchor link

یہ کرنے کے کئی طریقے ہیں۔ اگر یہ محفوظ طریقے سے مرتب ہو سکتے ہیں اور آرام دہ ہیں تو رو برو کلیدوں کی تصدیق میں یہ مثالی ہیں۔ یہ اکثر ساتھیوں کے مابین یا کلیدی دستخط کرنے والے فریقین میں ہوتی ہے۔

اگر آپ رو برو نہیں مل سکتے تو آپ اپنے ساتھی سے ایک مواصلاتی وسائل کے ذریعے رابطہ کر سکتے ہیں جس کیلئے آپ کلیدوں کی تصدیق کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔ مثلاً؛ اگر آپ کسی کے ساتھ پی۔جی۔پی کلیدیں تصدیق کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تو آپ ایسا کرنے کیلئے او۔ٹی۔آر چیٹ یا ٹیلی فون استعمال کر سکتے ہیں۔

جو پروگرام آپ استعمال کرتے ہیں اس کے باوجود آپ ہمیشہ اپنی اور اپنے سے مربوط ساتھی کی کلید دونوں تلاش کرنے کے اہل ہوں گے۔

اگرچہ اپنی کلید تلاش کرنے کا طریقہ پروگرام کے ذریعے تبدیل ہوتا ہے لیکن کلیدوں کی تصدیق کرنے کا طریقہ کار تقریبًا ایک جیسا ہوتا ہے۔ آپ اپنی کلیدوں کے نشانِ انگشت باآوازِ بلند بھی پڑھ سکتے ہیں (اگر روبرو ہیں یا ٹیلی فون استعمال کر رہے ہیں) یا پھر آپ اسے ایک مراسلاتی پروگرام سے نقل اور چسپاں کر سکتے ہیں، لیکن آپ جس کا بھی انتخاب کریں، یہ ضروری ہے کہ آپ ہر حرف اور ہندسہ کا معائنہ کریں۔

تجویز: اپنے کسی ایک دوست کیساتھ کلیدیں تصدیق کرنے کی کوشش کریں۔ ایک خاص پروگرام میں کلیدیں کس طرح تصدیق کریں، یہ جاننے کیلئے اس پروگرام کا کیسے رہنمائی کریں میں جائیے۔