کیسے کریں: Windowsکیلئے Tor کا استعمال
آخری تازہ کاری: December 07, 2018
یہ رہنمائی بتاتی ہے کہ مائیکرو سافٹ ونڈوز پرTor Browser کیسے استعمال کریں۔
مطلوبہ کمپیوٹر: انٹرنٹ کنکشن,Windows 7یا اس سے اوپر کا ورژن چلانے والا کمپیوٹر
اس رہنمائی میں استعمال شدہ ورژن:
- Windows 10 version 1703
- Tor Browser: 8.0.3
لائسنس: مفت سافٹ ویئر؛ مفت سافٹ ویئر لائسنسوں کا مرکب
دیگر مطالعہ:
- https://www.torproject.org/docs/documentation.html.en
- https://tor.stackexchange.com/
- https://www.eff.org/pages/tor-and-https
- https://www.youtube.com/playlist?list=PLwyU2dZ3LJErtu3GGElIa7VyORE2B6H1H
سطح: ابتدائی؛ درمیانی
مقررہ وقت: ۱۵ سے ۳۰ منٹ
Tor کیا ہے؟ anchor link
ٹور ایک رضاکارانہ طور پر چلائی جانے والی خدمت ہے جو آپکی شناخت اور آپ کے مقام پر پردہ رکھتے ہوئے آن لائن گمنامی اور رازداری فراہم کرتی ہے۔ یہ خدمت آپکو ٹورکے اپنے نیٹ ورک سے بھی محفوظ رکھتی ہے جس سے آپ کو یہ بہتر یقین ہوجاتا ہے کہ آپ دیگر Tor صارفین کیلئے گمنام ہی رہیں گے۔
ٹور براؤزر ان لوگوں کو ٹور نیٹ ورک استعمال کرنے کا ایک سبک اور آسان راستہ فراہم کرتا ہے جنہیں ویب سائٹس پر رسائی کرتے ہوئے کبھی کبھار گمنامی اور رازداری کی ضرورت ہو۔
Tor براؤزر بالکل ایک روزمرہ ویب براؤزر کی طرح کام کرتا ہے۔ ویب براؤزرز وہ پروگرام ہوتے ہیں جو آپ ویب سائٹس کو دیکھنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔اس کی مثالوں میں شامل ہیں Chrome, Firefox اور Safari. دوسرے ویب براؤزرز کے برعکس Tor براؤزر آپ کی ترسیلات Tor کے ذریعے سے ہی کچھ اس طرح سے بھیجتا ہے کہ ان لوگوں کیلئے آپ کے بارے میں جاننا کافی مشکل ہوجاتا ہے جو آپ پہ کڑی نگرانی رکھ کر یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ آن لائن کیا کام کر رہے ہیں اور جو لوگ سائٹس کی نگرانی کر رہے ہوتے ہیں ان کیلئے بھی یہ جاننا مشکل ہوجاتا ہے کہ آپ کہاں سے منسلک ہیں۔
یہ بات ذہن میں رکھ لیں کہ جو بھی کام آپ Tor براؤزر میں رہ کر کرتے ہیں صرف اسی پہ آپ کی پردہ پوشی ہوتی ہے۔ صرف Tor براؤزر کا آپ کے کمپیوٹر پر انسٹال ہونے سے ہی آپ کے کمپیوٹر میں موجود دیگر سافٹ ویئر کو گمنامی نہیں ملتی، جیساکہ آپ کے روز مرہ کے ویب براؤزر
Tor براؤزر حاصل کرنا۔ anchor link
Firefox, Chrome, Internet Explorer یا Microsoft Edge جیسا ایک براؤزر کھولیں اورURL میں تحریر کریں:
https://www.torproject.org/download/download-easy.html.en
اگر آپ ٹور براؤزر تلاش کرنے کیلئے ایک سرچ انجن کا استعمال کر رہے ہیں تو یو۔آر۔ایل کے صحیح ہونے کی یقین دہانی کرلیں.
کسی اور سورس کا استعمال مت کریں، اور اگر آپ کو متبادل HTTPS (SSL/TLS) حفاظتی سرٹیفیکیٹس مجبوراً تسلیم کرنے پڑتے ہیں تو پیش قدمی نہ کیجئے۔
ویب سائٹ کو آپکے آپریٹنگ سسٹم کی پڑتال کرنی پڑے گی اور تب ہی آپ Windows کی صحیح فائل حاصل کر پائیں گے۔ اگر اس میں ناکامی کا سامنا ہو تو صحیح ورژن ڈاوّن لوڈ کرنے کیلئے جامنی بٹن کی ایک طرف جو لنک ہو آپ اس کو کلک کرسکتے ہیں۔
کچھ براوّزرز آپ سے اس بات کی تصدیق مانگیں گے کہ آیا آپ اس فائل کو ڈاوّن لوڈ کرنا چاہتے ہیں۔ Microsoft Edge براوّزر ونڈو کے نیچے ایک باردکھاتا ہے۔ کسی بھی براوّزر کیلئے یہ بہتر ہے کہ آگے بڑھنے سے پہلے فائل کو محفوظ کر لیا جائے۔ Save بٹن پہ کلک کریں۔
یہ مثال Tor Browser کا ورژن 8.0.3 دکھاتی ہے جو کہ اس رہنمائی کو تحریر کرتے وقت تک کا تجدید شدہ ورژن ہے۔ ہوسکتا ہےکہ جب آپ اس کا مطالعہ کر رہے ہوں تو ڈاوّن لوڈ کرنے کیلئے Tor Browser کے اور جدید ورژن آچکے ہوں، لہٰذا Tor Project جو بحی نیا ورژن متعارف کروائے اسے ڈاوّن لوڈ کرلیں۔
Tor براؤزر انسٹال کرنا anchor link
ڈاؤن لوڈ مکمل ہونے کے بعد آپ کو وہ فولڈر کھولنے کا اختیار مل سکتا ہے جہاں فائل کو ڈاؤن لوڈ ہوئی تھی۔ ڈاؤن لوڈز فولڈر پہلے سے طے شدہ مقام ہے۔ اس فائل پر ڈبل کلک کریںtorbrowser-install-8.0.3_en-US
ٹور براؤزر انسٹالر پر ڈبل کلک کرنے کے بعد سافٹ ویئر کے ابتدا کی تنبیہ کیساتھ ایک ونڈو کھلے گی۔ آپ کو یہ تنبیہات سنجیدگی سے لینی چاہئیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ جس سافٹ کو آپ انسٹال کرنا چاہتے ہیں اس پر آپ کو بھروسہ ہےاور بتائیں کہ آپ کو ایک محفوظ رابطے کے ذریعے با ضابطہ سائٹ کی ایک مصدقہ نقل ملی تھی۔ چونکہ آپ جانتے ہیں کہ آپ کیا چاہتے ہیں اور یہ بھی پتہ چلا لیتے ہیں کہ سافٹ ویئر کہاں سے ملتا ہے اور اب Tor Project کی محفوظ HTTPSسائٹ سے آپ نے ڈاؤن لوڈ کیا تھا۔ Run پہ کلک کیجئے۔
ایک چھوٹی ونڈو کھلے گی اور آپ سے پوچھا جائے گا کہ آپ ٹور براؤزر کیلئے کون سی زبان استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ بہت سی زبانوں میں سے چناؤ ہو سکتا ہے۔ اپنی مرضی کی زبان کا انتخاب کریں اور OK بٹن پہ کلک کریں۔
آپ ایک نئی ونڈو پائیں گے جو آپ کو بتائے گی کہ ٹور براؤزر کہاں انسٹال ہوگا۔ اس زمرے میں آپ کا ڈیسک ٹاپ پہلے سے متعین مقام ہے۔ آپ اگر چاھیں تو متعین مقام تبدیل کر سکتے ہیں لیکن ابھی کیلئے مرتب شدہ جگہ کو ہی منتخب کریں۔
جب آپ ایک ونڈو کو یہ کہتے ہوئے دیکھتے ہیں کہ آپ نے انسٹالیشن کارروائی کو مکمل کرلیا ہے تو سمجھیں کارروائی مکمل ہو چکی ہے۔ اگر آپ Finish بٹن پہ کلک کرتے ہیں تو Tor براؤزر فوری طور پر شروع ہو جائے گا اور "Start Tor Browser" کے نام سے شارٹ کٹس Start Menu اور Desktop میں شامل ہوجائیں گے۔
Tor Browser استعمال کرنا anchor link
پہلی مرتبہ ٹور براؤزر کی شروعات ہوتی ہے اور اب آپ کو ایک ونڈو ملے گی جو آپ کو ضرورت کے مطابق بعض ترتیبات کی تراش خراش کرنے کی اجازت دے گی۔ آپ کو واپس آنا اور بعض تریبات کی ہئیت میں تبدیلی کرنی پڑ سکتی ہے، لیکن آگے بڑھئے اور Connectبٹن کو کلک کر کے Tor نیٹ ورک سے منسلک ہونے کی کوشش کریں۔
کنکٹ بٹن کو کلک کرنے کے بعد ایک نئی ونڈو ایک سبزبار کے ساتھ کھلے گی جو Tor براؤزر کو Tor نیٹ ورک سے منسلک کرنے کو بیان کرتی ہے۔
پہلی دفعہ ٹور براؤزر کو شروع ہونے میں معمول سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے لیکن آپ صبر کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دیں ایک یا دو منٹ میں Tor براؤزر کھلے گا اور آپ کو مبارکباد پیش کرے گا۔
خوش آمدیدی سکرین کی جانب سے آپ کو مبارکباد پیش کی جائے گی۔
یہ جاننے کیلئے کہ TOR کیسے کام کرتا ہے اس کا ایک ٹیوٹوریل دیکھنے کیلئے اوپر کی جانب بائیں کونے پر گنبد نما آئیٹم پہ کلک کریں۔
یہ ٹیوٹوریل تفصیلات بتاتا ہے کہ TOR سسرکٹس کیسے کام کرتے ہیں اور یہ آپ کو آن لائن نجی سطح پہ کیسے براؤز کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔
ایک عام ویب براؤزر کے بعض پہلو آپ کو man-in-the-middle کے حملوں میں غیر محفوظ کر سکتا ہے۔ دیگر فیچر اپنے اندر bugs رکھ کر صارف کی شناخت کو آشکار کر دیں گے۔ حفاظتی سلائیڈر کو اوپری درجے کی ترتیبات دینا ان فیچرز کو ناکارہ کر دے گا۔ اس طرح آپ ان بہتر نوازے گئے حملہ آوروں سے محفوظ رہیں گے جو آپ کے انٹرنیٹ کنکشن میں داخل ہوسکتے تھے یا جو ان فیچرز میں نا معلوم bugs کا استعمال کرسکتے تھے۔ کم درجے کی ڈیفالت ترتیب روز مرہ کی پرائیویسی کے بچاؤ کیلئے کافی ہے۔ لیکن اگر آپ کو گھاگ حملہ آوروں سے خطرہ ہے یا آپ اس بات کی پرواہ نہیں کرنا چاہتے کہ چند ویب سائٹس آپ کو صحیح نہ دکھائی دے رہی ہوں تو آپ ترتیبات کو اوپری درجے پہ رکھیں۔
بالآخر Tor کیساتھ براؤزنگ کرنا عام براؤز کرنے کے تجربے سے قدرے مختلف ہوتا ہے۔ ہم آپ کوان تجاویز کا مطالعہ کرنے کی تجویز دیتے ہیں تاکہ Tor کا استعمال صحیح طریقے سے ہو اور آپ کی پردہ پوشی برقرار رہے۔
اب آپ Tor کیساتھ گمنام رہ کر انٹرنیٹ پہ براؤزنگ کرنے کیلئے تیار ہیں۔