کیسے کریں: ونڈوز پر محفوظ طریقے سے اپنے کوائف کا اخراج

ہم میں سے اکثر یہ سمجھتے ہیں کہ اپنے کمپیوٹر پر ایک فائل حذف ہوجاتی ہے جب ایک بار ہم اپنے کمپیوٹر کے ٹریش فولڈر میں فائل ڈالتے ہیں اور ٹریش و خالی کرتے ہیں؛ در حقیقت، فائل حذف کرنا اسے مکمل طور پر نہیں مٹاتا۔ جب کوئی ایسا کرتا ہے تو کمپیوٹر محض صارف سے فائل کو اوجھل کر دیتا ہے اور ڈسک کے حصے پر نشان لگاتا ہے کہ فائل ’’دستیابی‘‘ کے طور پر محفوظ ہوگئی تھی، مطلب یہ کہ آپکا آپریٹنگ سسٹم اب نئے کوائف کیساتھ فائل پر تحریر کر سکتا ہے۔ بہر کیف، ہفتوں ، مہینوں، حتٰی کہ سالوں پہلے ہوسکتا ہے کہ فائل ایک نئی فائل کیساتھ مزید تحریر کی جاتی ہو۔ جب تک ایسا نہیں ہوتا، وہ ’’حذف شدہ‘‘ فائل آپکی ڈسک پر موجود رہتی ہے؛ یہ محض عام آپریشنوں سے اوجھل ہے۔ اور تھوڑے سی محنت اور صحیح آلات (جیسا کہ ’’غیر حذف‘‘ سافٹ ویئر یا فورینزک طریقوں سے)، آپ ’’حذف شدہ‘‘ فائل دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔ لبِ لباب یہ ہے کہ عام طور پر کمپیوٹر فائلیں ’’ حذف‘‘ نہیں کرتے؛ وہ صرف خالی جگہ فراہم کرتے ہیں وہ فائلیں مستقبل میں کچھ وقت کسی چیز کے ذریعے زیادہ لکھنے کیلئے اٹھا لیتی ہیں۔

ایک فائل ہمیشہ کیلئے حذف کرنے کا بہترین راستہ اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ یہ فوراً مزید تحریر لے لیتی ہے، اس طرح جو وہاں لکھا جاتا تھا اسے دوبارہ حاصل کرنے کو وہ مشکل بناتی ہے۔ یقینی طور پر آپ کا آپریٹنگ نظام پہلے سے ایک سافٹ ویئر رکھتا ہے جو آپ کیلئے ایسا کرسکتا ہے¬¬، ایسا سافٹ ویئر جو آپکی ڈسک پر تمام ’’خالی‘‘ جگہ بے معنی باتوں کیساتھ مزید تحریر کر سکتا ہے اور یوں حذف شدہ کوائف کی رازداری بچاتا ہے۔

نوٹ کریں کہ حفاظتی طریقے سے سالڈ سٹیٹ ڈرائیوز (ایس۔ایس۔ڈیز)، یو۔ایس۔بی فلیش ڈرائیوز، اور ایس۔ڈی کارڈوں سے کوائف حذف کرنا بہت مشکل ہے! نیچے دی گئی ہدایات محض روائتی ڈسک ڈرائیوز پر لاگو ہوتی ہیں، اور جدید لیپ ٹاپس میں معیاری بن رہی ہیں ، یو۔ایس۔بی کلیدیں اور یو۔ایس۔بی تھمب ڈرائیوز، یا ایس۔ڈی کارڈز اور فلیش میموری کارڈز ان پر لاگو not ہوتیں۔

ویئر لیولنگکہا جاتا ہے۔ ( آپ اس بارے میں مزید یہاں پڑھ سکتے ہیں کہ حفاظتی اخراج کیلئے یہ مسائل کیوں پیدا کرتا ہیے۔)

اگر آپ ایک ایس۔ایس۔ڈی یا ایک یو۔ایس۔بی فلیش ڈرائیو استعمال کررہے ہیں تو نیچے نیچے دیئے گئے حصے میں کود سکتے ہیں۔

ونڈوز پر، حالیہ طور پر ہم بلیچ بِٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ یہ ونڈوز اور لینکس کیلئے ایک مفت، کھلی رسائی والا محفوظ اخراج کا آلہ ہے، اور پہلے سے موجود Cipher.exe. گھاگ ہےسے کہیں زیادہ

بلیچ بِٹ انفرادی فائلوں کو محفوظ اخراج کیلئے جلد اور آسان نشانہ بنانے میں یا معیادی محفوظ اخراج حکمتِ عملیاں لاگو کرنے میں استعمال ہوتا تھا۔ رسمی فائل اخراج ہدایات لکھنے میں بھی یہ ممکن ہے۔ ازراہِ کرم دستاویز کاریکا مزید معلومات کیلئے جائزہ لیں

بلیچ بِٹ حاصل کرنا Anchor link

آپ بلیچ بِٹ سے انسٹالر ڈاؤن لوڈ کرکے ونڈوز پر بلیچ بِگ حاصل کرسکتے ہیں صفحہ ڈاؤن لوڈ کریں

BleachBit installer .exe لنک پر کلک کریں۔ آپکو ڈاؤن لوڈ صفحہ پر لی جایا جائے گا۔

بہت سے براؤزرز آپ سے پوچھیں گے کہ آیا یہ فائل آپ ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر ۱۱ ونڈو براؤزر کے نیچے ایک بار پر ایک نارنجی بارڈر کیساتھ دکھاتا ہے۔

کسی براؤزر کیلئے یہ بہترین ہے کہ پہلے فائل محفوظ کرے قبل اس کے کہ آگے بڑھے، لہٰذا ’’محفوظ‘‘ بٹن کلک کریں۔ پہلے سے موجود ترتیب کے ذریعے بیشتر براؤزرز ڈاؤن لوڈ فولڈر میں ڈاؤن لوڈ فائلیں محفوظ کر لیتے ہیں۔

بلیچ بِٹ تنصیب کرنا Anchor link

ونڈوز ایکسپلورر کی ونڈو کھولے رکھیں اور BleachBit-1.6-setup.پر ڈبل کلک کریں۔ آپ سے پوچھا جائے گا کہ اگر آپ اس پروگرام کو تنصیب ہونے کی اجازت دینا چاہتے ہیں۔ ’’ہاں‘‘ بٹن کلک کریں۔

ایک ونڈو آپ سے یہ پوچھتے ہوئے کھلے گی کہ تنصیب کرنے کی ایک زبان کا انتخاب کریں۔ اپنی مطلوبہ زبان کا انتخاب کریں اور ٹھیک ہے بٹن پر کلک کریں۔p>

اگلی ونڈو آپکو جی۔این۔یو ، جنرل پبلک لائسنس دکھائے گی۔ وصولی باکس پر چیک کریں اور اگلا بٹن کلک کریں۔

اگلی ونڈو میں بلیچ بِٹ چند روایتی اختیارات دکھاتا ہے۔ آپ ان اختیارات کو ایسے ہی چھوڑ دیں ۔ ہم ڈیسک ٹاپ آئیکن سے چیک مارک مٹانے کو تجویز کرتے ہیں۔ اگلا بٹن کلک کریں۔

اب بلیچ بِٹ تصدیق کیلئے آپ سے پوچھے گا آیا آپ دوبارہ تنصیب کرنا چاہتے ہیں۔ تنصیب بٹن پر کلک کریں۔

بالآخر بلیچ بِٹ انسٹالر ایک ونڈو دکھاتا ہے جو آپ کو بتاتی ہے کہ تنصیب مکمل ہو گئی ہے۔ اگلا بٹن کلک کریں

انسٹالر میں آخری ونڈو پوچھتی ہے کہ آیا آپ بلیچ بِٹ چلانا چاہتے ہیں۔ بلیچ بِٹ چلانا کے اختیار سے چیک مارک ختم کر دیں۔ مکمل ہوگیا بٹن پر کلک کریں۔

بلیچ بِٹ استعمال کرنا Anchor link

بلیچ بِٹ نقطہ اتصال

سٹارٹ مینو میں جائیے، ونڈوز آئیکن پر کلک کریں اور فہرست سے بلیچ بِٹ منتخب کریں۔

ایک چھوٹی ونڈو کھلے گی اور بلیچ بِٹ کھولنے کیلئے آپ سے تصدیق کرے گی۔

مرکزی بلیچ بِٹ ونڈو کھل جائے گی۔ بلیچ بِٹ بہت سے عمومی تنصیب شدہ پروگرام کا پتہ لگائے گا اور ہر پروگرام کیلئے خاص اختیارات دکھائے گا۔ بلیچ بِٹ پہلے سے موجود چار ترتیبات کیساتھ آتا ہے۔

ترتیبات کا استعمال

بلیچ بِٹ سراغ نشانات صاف کر دیتا ہے انٹرنیٹ ایکسپلورر اپنی ترتیبات استعمال کرنا پیچھے چھوڑ دیتا ہے (تاہم بلیچ بِٹ کسی اور براؤزر سے نشانات صاف نہیں کر سکتا)۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر سے اگلا باکس چیک کریں۔ نوٹس لیں کہ کیسے تمام باکس کوکیزسے تعلق رکھتے ہوئے ، تاریخ سے، اور عارضی فائلیں اختیار چیک ہو گئے ہیں۔ ضرورت کے تحت آپ انہیں ان چیک کریں۔ صاف کرنا بٹن پر کلک کریں۔

بلیچ بِٹ اب متعدد فائلیں صاف کرے گا اور آپ کو بہتری دکھائے گا۔

محفوظ طریقے سے ایک فولڈر کا اخراج

فائل مینو پر کلک کریں اور شریڈ فولڈر کا انتخاب کریں۔

ایک چھوٹی ونڈو کھلے گی۔ جس فولڈر کے آپ چیتھڑے کرنا چاہتے ہیں اس کا انتخاب کریں۔

بلیچ بِٹ آپ سے تصدیق کرنے کو کہے گا کہ آیا آپ نے جو فائلیں منتخب کی ہیں ان کا ہمیشہ کیلئے اخراج چاہتے ہیں۔ اخراج کا بٹن کلک کریں۔

بلیچ بِٹ آپکو اخراج شدہ فائلیں دکھائے گا۔ نوٹس لیں کہ بلیچ بِٹ فولڈر میں ہر فائل محفوظ طریقے سے خارج کرتا ہے، پھر محفوظ طریقے سے فولڈر خارج کرتا ہے۔

محفوظ طریقے سے ایک فائل کا اخراج

فائل مینو پر کلک کریں اور شریڈ فائلیں منتخب کریں۔

فائل منتخب کرنے والی ونڈو کھلے گی۔ جو فائلیں آپ اڑانا چاہتے ہیں ان کا انتخاب کریں۔

بلیچ بِٹ آپ کو تصدیق کرنے کیلئے کہے گا کہ آیا آپ اپنی منتخب کردہ فائلیں ہمیشہ کیلئے خارج کرنا چاہتے ہیں۔ خارج کرنا کے بٹن پر کلک کریں۔

بلیچ بِٹ کے پاس دیگر خدوخال کی ایک تعداد ہے۔ ’’وائپ فری سپیس‘‘ سے استفادہ ہو سکتا ہے۔ یہ فائلوں کے نشانات مٹانے کی کوشش کرے گا جو آپ پہلے سے خارج کر چکے ہیں۔ اکثر ونڈوز ہارڈ ڈرائیو پر باقی رہنے والی خالی جگہ میں خارج شدہ فائلوں کا حصہ یا تمام چھوڑ دیں گی۔ ’’وائپ فری سپیس‘‘ بے ترتیب کوائف کیساتھ ہارڈ ڈرائیو کے خالی مفروضی حصے مزید تحریر کرے گا۔ صاف کرنے والی خالی جگہ بہت سا وقت لے سکتا ہے، یہ آپکی ڈرائیو کی فالتو صلاحیت پر منحصر ہے۔

محفوظ اخراجی آلات کی حدود سے متعلق ایک تنبیہ Anchor link

اول، یاد رکھیں کہ اوپر دیا گیا مشورہ آپ کا استعمال ہونے والے کمپیوٹر کی ڈسک پر فائلیں حذف کرتا ہے۔ اوپر دیئے گئے آلات میں سے کوئی بھی بیک اپس حذف نہیں کرے گا جو آپکے کمپیوٹر، کسی اور ڈسک یا یو۔ایس۔بی ڈرائیو، ایک ’’ٹائم مشین‘‘، ایک ای۔میل سرور، یا کلاؤڈ میں کسی اور جگہ سے بنے ہوئے تھے۔ ایک فائل محفوظ طریقے سے حذف کرنے کیلئے آپ اس فائل کی ہر نقل ہر اس جگہ سے حذف کریں جہاں وہ محفوظ یا بھیجی گئی تھی۔۔ مزید برآں، ایک بار ف ئل کلاؤڈ میں محفوظ ہو جاتی ہے ( مثلاً: ڈراپ باکس یا بعض دیگر فائل بانٹنے کی خدمت کے ذریعے ) تو عام طور پر اس فائل کے ہمیشہ کیلئے اخراج کی کوئی ضمانت نہیں ہوتی۔

بد قسمتی سے، محفوظ اخراجی آلات کی ایک اور حد بھی ہے۔ اگرچہ آپ اوپر دیئے گئے مشورے پر عمل کرتے ہیں اور ایک فائل کی تمام نقول حذف کر چکے ہیں، لیکن ایک وجہ ایسی ہے جس سے آپکے کمپیوٹر پر حذف شدہ فائلوں کے متعدد نشان باقی رہ سکتے ہیں، اس لئے نہیں کہ فائلیں خود سے مکمل طور حذف نہیں ہوئیں، بلکہ اس لئے کہ آپریٹنگ سسٹم کا کچھ حصہ یا کوئی اور پروگرام ان فائلوں کا ایک دانستہ ریکارڈ رکھتا ہے۔

ایسے بہت سے راستے ہیں جن میں ایسا ہو سکتا ہے، لیکن دو مثالیں امکان منتقل کرنے میں کافی ہونی چاہئیں۔ ونڈوز یا میک او۔ایس۔ایکس پر، مائیکروسافٹ آفس کی ایک نقل ’’موجودہ مسودات‘‘ کی فہرست میں ایک فائل کے نام سے ایک حوالہ برقرار رکھ سکتی ہے، اگرچہ فائل حذف کردی گئی ہے ( آفس کبھی کبھار فائل کے مواد عارضی فائلیں رکھے والی جگہ پر بھی رکھ سکتا ہے)۔ ایک لینکس یا دوسرے نکس نظام پر، کھلا آفس مائیکرو سافٹ آفس کی طرح بہت سے ریکارڈوں کے طور پر رکھ سکتا ہے، اور ایک صارف کی شیل تاریخ احکامات کی حامل فائل ہو سکتی ہے جو فائل کے نام پر مشتمل ہوتی ہے، اگرچہ فائل محفوظ طریقے سے حذف کردی گئی ہے۔ زیرِ عمل ایسے درجنوں پروگرام ہوسکتے ہیں جو ایسا سلوک کرتے ہیں۔

اس مسئلے کا حل جاننا بہت مشکل ہے۔ یہ قیاس کرنا قرینِ مصلحت ہے کہ اگرچہ ایک فائل محفوظ طریقے سے حذف کر دی گئی ہے، لیکن اس کا نام یقینی طور پر آپکے کمپیوٹر پر کچھ وقت کیلئے باقی رہ سکتا ہے۔ مکمل ڈسک مزید تحریر کرنا ہی نام کے ختم ہونے کی ۱۰۰ فیصد یقینی ہونے کا ایک راستہ ہے۔

پرانا ہارڈویئر مسترد کرتے ہوئے محفوظ اخراج کرنا Anchor link

اگر آپ آخرکار ہارڈویئر کا ایک حصہ پھینکنا یا ای۔بے پر فروخت کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو یقین دہانے کرنی پڑے گی کہ کوئی اس میں سے آپ کے کوائف دوبارہ حاصل نہیں کر سکتا۔ مطالعے بارہا دریافت کر چکےہیں کہ کمپیوٹر مالکان عام طور پر ایسا کرنے سے ناکام ہوتے ہیں، ہارڈ ڈرائیوز دوبارہ پیوست کرکے بیچی جاتی ہیں جو بہت زیادہ حساس معلومات کی بھری ہوتی ہیں۔ لہٰذا، ایک کمپیوٹر بیچنے یا دوبارہ کارآمد بنانے سے پہلے اس کے ذخیرہ کار ابلاغ پہلے بیکار باتوں کیساتھ مزید تحریر کرنے کو یقینی بنائیں۔ اور اگرچہ آپ ابھی اس سے پیچھا نہیں چھڑا رہے، اگر آپ کے پاس ایک ایسا کمپیوٹر ہے جو اپنی معیاد پوری کر چکا ہے اور مزید زیرِ استعمال نہیں ہے تو حفاظتی تدبیر کے تحت مشین کو کسی کونے یا الماری میں پھینکنے سے پہلےہارڈ ڈرائیو صاف کر دیں۔ Darik's Boot and Nuke اس مقصد کیلئے ایک تیار کردہ آلہ ہے، اور ویب کے گرد اس کے استعمال سے متعلق یہاں مختلف اسباق موجود ہیں، (بشمول یہاں

مستقل طور پر ناقابلِ فہم ایک ہارڈ ڈرائیو کے مرموز مواد خدمت انجام دیتے ہوئے بعض مکمل ڈسک خفیہ کاری سافٹ ویئر ماسٹر کلید تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ چونکہ کلید کوائف کی ایک چھوٹی سی مقدار ہے اور تقریباً فی الفور تباہ ہو سکتی ہے، یہ ڈیرک کے بوٹ اور نیوک جیسے سافٹ ویئر کیساتھ مزید لکھنے سے ایک مزید تیز متبادل کی ترجمانی کرتا ہے، جو بڑے آلات کیلئے کافی وقت ضائع کرنے والا ہو سکتا ہے۔ تاہم، یہ طریقہ کار محض معقول ہے اگر ہارڈ ڈرائیو ہمیشہ مرموز تھی۔ اگر آپ وقت سے پہلے مکمل ڈسک خفیہ کاری استعمال نہیں کر رہے تھے تو آپ کو ہارڈ ڈرائیو سے جان چھڑانے سے قبل پوری ڈرائیو مزید تحریر کرنے کی ضرورت ہو گی۔

سی۔ڈی رومز کا اخراج Anchor link

جب سی۔ڈی رومز کی بات آتی ہے تو آپ کو وہی کرنا چاہئے جو آپ کاغذ کیساتھ کرتے ہیں، یعنی انہیں۔ پرزہ پرزہ کر دیںایسے کم لاگت آلات ہیں جو سی۔ڈٰی رومز چبا ڈالیں گے۔ محض ایک سی۔ڈی روم کوڑے میں نہ پھینکیں جب تک آپ یقین نہیں کر لیتے کہ اس میں کوئی حساس چیز باقی نہیں۔

سالڈ سٹیٹ ڈسکوں (ایس۔ایس۔ڈیز) یو۔ایس۔بی فلیش ڈرائیوز، اور ایس۔ڈی کارڈوں پر محفوظ اخراج Anchor link

بدقسمتی سے ایس۔ایس۔ڈیز، یو۔ایس۔بی فلیش ڈرائیوز، اور ایس۔ڈی کارڈوں کے طریقہ عمل کی وجہ سے محفوظ طور پر دونوں انفرادی فائلیں اور خالی جگہ حذف کرنا، اگر نا ممکن نہیں تو مشکل ضرور ہے۔ نتیجتاً خفیہ کاری کا استعمال حفاظت کی اصطلاح میں آپ کا بہترین طرزِ عمل ہے، اگرچہ فائل ڈسک پر موجود ہو گی لیکن وہ کم از کم اس شخص کو بیکار دکھائی دے گی جو اسے اپنے قابو میں کر لیتا ہے اور وہ آپ کو اس فائل کی خفیہ کشائی کیلئے مجبور نہیں کر سکتا۔ حال حاضر میں، ہم ایک اچھا عام طریقہ پیش نہیں کر سکتے جو یقیناً ایک ایس۔ایس۔ڈی سے آپکے کوائف مٹا دے گا۔ اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ کوائف حذف کرنا اتنا مشکل کیوں ہے، تو آگے پڑھئے۔

جیسا کہ ہم نے اوپر بیان کیا کہ ایس۔ایس۔ڈیز اور یو۔ایس۔بی فلیش ڈرائیوز ایک تکنیک کا استعمال کرتی ہیں جسے ویئر لیولنگ کہا جاتا ہے۔ بڑے پیمانے پر، ویئر لیولنگ مندرجہ ذیل کام کرتا ہے۔ ہر ڈسک پر خالی جگہ بلاکس میں تقسیم ہوتی ہے، جس طرح ایک کتاب میں صفحات ہوتے ہیں۔ جب ایک فائل ڈسک کو لکھی جاتی ہے، یہ متعدد بلاک یا بلاکس کی ترتیبات (صفحات) کے سپرد کر دئیے جاتے ہیں۔ لیکن ایس۔ایس۔ڈیز اور یو۔ایس۔بی فلیش ڈرائیوز میں، بارہا مٹانے اور لکھنے سے بلاکس اسے بیکار کر سکتے ہیں۔ ہر بلاک محدود بار برہا لکھا اور مٹایا جا سکتا ہے قبل اس کے کہ وہ بلاک مزید کام کرنا چھوڑ دے ( یہ بالکل کاغذ اور پینسل کی طرح ہے کہ بالآخر کاغذ پر بار بار لکھنے اور مٹانے سے کاغذ بیکار ہوجاتا ہے)۔ اس کے سدِ باب کیلئے ایس۔ایس۔ڈیز اور یو۔ایس۔بی ڈرائیوز اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کریں گے کہ ہر بلاک کو مٹانے اور دوبارہ لکھنے کی تعداد ایک جیسی ہو، تاکہ ڈرائیو لمبے عرصے تک چلے (ویئر لیولنگ کی طرز پر)۔ ضمنی اثرات کے طور پر، کبھی کبھار بلاک مٹانے اور لکھنے کی بجائے ایک فائل حقیقنت میں ذخیرہ ہوجاتی تھی، ڈرائیو اس بلاک کو اکیلا چھوڑنے کی بجائے بے اثر ہونے کے طور پر نشان لگادے گی، اور ایک مختلف بلاک سے اختیار کی ہوئی فائل لکھ دے گی۔ ایک مختلف صفحے پر اختیاری فائل لکھنا، اور پھر نئے صفحے سے محض کتاب کے مندرجات کی تفصیل کی تجدید کرنا، غیر تبدیل شدہ کتاب میں صفحہ چھوڑنے کی طرح ہے۔ یہ سب ڈسک کی برقیات میں ایک بہت چھوٹے پیمانے پر ہوتا ہے، لہٰذا آپریٹنگ سسٹم یہ سب کچھ ہونے کو کچھ بھی نہیں گردانتا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگرچہ آپ ایک فائل مزید لکھنے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم، اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہوتی کہ ڈرائیو اسے حقیقی طور پر مزید لکھے گی، یہی وجہ ہے کہ ایس۔ایس۔ڈٰیز کیساتھ محٖفوظ اخراج کیوں اتنا کٹھن ہوتا ہے۔

آخری تازہ کاری: 
2015-03-04
اس صفحے کا ترجمہ انگریزی زبان سے کیا گیا ہے، انگریزی ورژن میں شاید تجدید ہوچکی ہو۔
JavaScript license information