کس طرح کریں: Mac OS X کے لیے PGP استعمال

Pretty Good Privacy (PGP) اپنی مطلوبہ وصول کنندگان کے علاوہ کسی کی طرف سے پڑھے جانے کی وجہ سے آپکی ای میل مواصلت کو تحفظ فراہم کرنے کا ایک طریقہ ہے ۔ یہ کمپنیوں، حکومتوں، یا آپ کا انٹرنیٹ کنکشن پر مجرمانہ جاسوسی کے خلاف تحفظ فراہم کر سکتا ہے،اور کچھ کم حد تک، آپکی ای میل کو پڑھے جانے سے بچا سکتی ہے اگر وہ کمپیوٹر جس پر وہ محفوظ ہیں وو چوری یا گم ہوجائے۔.

اسے ایک خاص شخص کیطرف سے آئی ایک ای میل ثابت کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا،کسی اور مرسل کی طرف سے بھیجے گئے ایک جعلی پیغام ہونے کی بجائے( ورنہ ای میل کو گھڑ نا بہت آسان ہے) ۔یہ دونوں اہم دفاع ہیں اگر آپ کو نگرانی یا پھر غلط معلومات کے لئے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

PGP استعمال کرنے کے لیے آپکو کچھ اضافی سافٹ ویئر تنصیب کرنے کی ضرورت ہو گی جو آپکی حالیہ ای میل پروگرام کے ساتھ کام کریں گے ۔ آپکو ایک نجی کلید بنانے کی بھی ضرورت پڑے گی جسے آپ ذاتی رکھیں گے۔نجی کلید کو آپ ای میل کی خفیہ کشائی کے لئے استعمال کریں گے اور عددی طور پر دستخط کردہ ای میلز کے لئے کہ یہ دکھانے کے لیےکہ وہ ایمیل واقعی آپ نے کی ہے۔. آخر میں، آپ اپنی عوامی کلید تقسیم کرنے کا طریقہ سیکھیں گے — ایک چھوٹے ٹکڑے کی معلومات جو دوسروں کو جاننے کی ضرورت ہو گی اس سے پہلے کہ وہ آپ خفیہ کاری کی میل بھیج سکتے ہیں،اور وہ آپ کی ای میلز کی تصدیق کرنے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں ۔

یہ گائیڈ آپکو ایپل میک (لیکن iPad or iPhone نہیں ), کے ساتھ PGP استعمال کرنا سیکھائے گی یا تو میک کے طے شدہ میل پروگرام کے ساتھ، یا موزیلا تھنڈربرڈ کے ساتھ،ایک مقبول متبادل ای میل پروگرام.

آپ براہ راست جی میل، ہاٹ میل، Yahoo! میل یا Outlook Live کی طرح کی ایک ویب ای میل سروس کے ساتھ فی الحال PGP کا استعمال نہیں کرسکتے ۔آپ اب بھی اپنا الیکٹرانیک میل پتہ استعمال کرسکتے ہیں؛آپ کو صرف Thunderbird پروگرام آپ کے کمپیوٹر کے ساتھ تشکیل دینا ہوتا ہے ۔

نوٹ کریں کہ ای میل کی گفتگو کے دونوں سروں کو اس کے کام کرنے کے لئے PGP موازن سافٹ ویئر کے استعمال کرنے کی ضرورت ہے

لوگ عام طور پر یہ صرف ان کے اپنے ذاتی آلات پر استعمال کریں گے, حصہ دارانہ آلات پر نہیں. خوش قسمتی سے, PGP اکثر ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز اور موبائل آلات کے لیے دستیاب ہے ۔, اور آپ انہیں اپنے ورژن اپ سیٹ میں ان کی مدد کے لیے ان کی ہدایت کی طرف اشارہ کر سکتے ہیں ۔یہ گائیڈ میک کے صارفین کے لئے ہے .

GPGTools کی آپکے میک پر تنصیب Anchor link

PGP ایک آزاد معیار ہے ۔, اس کا مطلب ہے کہ سافٹ ویئر کو ایک سے زائد تعداد میں استعمال کر سکتے ہیں PGP کے لئے ہم جو سافٹ ویئر استعمال کرنے جا رہے ہیں اسے GPG Suite کہتے ہیں، GPG آلات کی طرف سے، کیوں کہ یہ میک پر کام کرتا ہے ، ہر کسی کے استعمال کے لیے مفت ہے.اور یہ اوپن سورس ہے: بنیادی ماخذ کا ضابطہ کسی نقص اورخفیہ طریقہ کو چیک کرنے کے لیے دستیاب ہے.

ایک بار GPG Suite کی تنصیب ہوجائے، آپ اپنی کلیدیں پہلی دفعہ ترتیب دے سکتے ہیں، اور پھر PGP کو ایپل میل ، اور اختیاری طور پر ، تھنڈر برڈ ، پر اہل بنا سکتے ہیں .

مرحلہ ١ : پروگرام کی تنصیب کریں .

سب سے پہلے، اپنے براؤزر میں https://www.gpgtools.org/ پر جایے اور "GPG Suite ڈاؤن لوڈ کریں" کا انتخاب کریں۔

آپ کو ایک ڈسک کی تصویر نظر آئے گی جس پر کلک کر کے آپ سافٹ ویئر کی تنصیب کر سکتے ہیں. اگر آپ تیسرے فریق کے سافٹ ویئر اپنے کمپیوٹر پر نصب کرنے کے عادی نہیں ہیں، ایک قریبی میک ماہر سے پوچھیں--اس مرحلے پر بہت سارے ٹیکنالوجی سے دلچسپی رکھنے والے آپ کی مدد کر سکتے ہیں، یہاں تک کہ اگر وہ PGP یا خفیہ کاری نہیں جانتے۔

تنصیب پر کلک کرنا آپکو آلات کی ایک فہرست دے گا جو آپ کے کمپیوٹر پر شامل ہو جائیں گے۔

میں یہاں آخر کس چیز کی تنصیب کر رہا ہوں؟

یہ آلات زیادہ تر پیچھے رہ کر کام کریں گے تا کہ آپ کے میک پر ایک سے زیادہ پروگرام PGP استعمال کر سکیں.انہیں ایسے پروگرام سمجھئے جنہیں دوسرے پروگرام استعمال کرتے ہیں ، بجائے ایپلیکیشن کے جنہیں آپ استعمال کرتے ہیں.GPGMail کی مدد سے ایپل میل PGP ای میلس بھیج اور موصول کر سکتی ہے GPG Keychain Access کی مدد سے آپ اپنی عوامی اور نجی کلیدوں کو بلکل اس ہی طرح میک پر محفوظ کر سکتے ہیں جیسے آپ اپنا پاس ورڈ محفوظ کرتے ہیں.GPGServices OS X میں اختیاری طور پر خصوصیت کا اضافہ کرتی ہے تا کہ آپ PGP کو ای میل کے علاوہ پروگرامس میں بھی براہ راست استعمال کر سکیں(جیسا کہ ورڈ پروسیسر میں ).GPGPreferences ایپل کی ترجیحات میں PGP ترتیب تبدیل کرنے کے لیے ہے . آخر میں, MacGPG2 بنیادی آلہ ہے جسے کسی بھی پروگرام کو دستخط یا خفیہ کاری کرنے کے لئے استعمال کرنے کی ضرورت ہوتی ہے..

اکتوبر ٢٠١٤ میں، GPG آلات کی ٹیم نے اعلان کیا کہ وہ جلد ہی GPGMail کے لیے پیسے وصول کریں گے، ان کے پیکج کا حصّہ جو آپکو ایپل میل کی ایپلیکیشن کے ساتھ GPG استعمال کرنے دیتا ہے.یہ سبق GPG کے ساتھ Thunderbird استعمال کے بارے میں ہے،لہذا یہ اس جزو کو استعمال نہیں کرتا.آپ صرف صفر اخراجات GPG سوٹ کا حصہ استعمال کر سکتے ہیں.اس کے علاوہ، یہ تمام آلات "مفت سافٹ ویئر" ہیں فلاس کے معنی میں.کہ آپ کو اب بھی آزادانہ جانچ پڑتال، تدوین اور GPG میل کے بنیادی ماخذ کے ضابطہ دستورالعمل کرنے کی اجازت ہے .مزید معلومات کے لیے،GPG ٹول کا خود سے متعلق FAQ ملاحظہ کریں ' انکے اپنے فیصلے پر۔.

GPG Suite تنصیب کرنے کے لیے ' جاری رکھیں' پرکلک کریں.

جب تنصیب مکمل ہوجائے ، GPG Keychain کھولیں (آپ کے ایپلی کیشنز کے فولڈر میں ملے گی )اگر وہ خود نہ کھلے اور آپکو PGP کلیدیں بنانے کے لئے لقمیا نہ دے تنصیب کے بعد ؛ PGP کلیدیں پیدا کرنے کے لئے "نیا" پر کلک کریں.

مرحلہ ٢: اپنی PGP کلید بنائیں .

کبھی کبھار جب آپ نیا سافٹ ویئر تنصیب کریں, آپ کا کمپیوٹر آپکو سوالات کے ساتھ ستائے گا جنکا کوئی واضح جواب نہیں ہے، دراصل آپ کو جواب دینے کے لیے کوئی مشورہ دئے بغیر. یہ اس میں سے میں سے ایک ہے.

جو جوابات آپ یہاں دیں گے ان کے بارے میں تھوڑا وقت خرچ کر کے سوچنا بہت ضروری ہے، کیوں کہ اپنی PGP کلید کی تفصیلات بعد میں تبدیل کرنا مشکل ہے، اور اگر آپ نے اپنی کلید کی اشاعت کر دی ہے ، تو آپ اسے نہ شائع کرنے کے قابل نہیں ہونگے.(١٩٩٠ء کی دہائی سے ہزاروں قدیم عوامی چابیاں ارد گرد اب بھی ہیں، ان لوگوں کے ناموں اور ای میل پتوں کے ساتھ جنہوں نے انہیں اس وقت بنایا تھا .)

PGPکلیدیں نام اور ای میل پتہ پر مشتمل ہونگی جو انہیں آپ سے منسلک کرتے ہیں ای میل پتہ کئی طریقوں میں سے ایک ہو گا جنہیں دوسرے دریافت کر سکتے ہیں کہ کون سی کلید استعمال کرنا ہے جب وہ آپ کے لیے ایک پیغام کی خفیہ کاری کر رہے ہونگے۔

کب مجھے اپنا اصل نام اور ای میل پتہ میری PGP کلید میں استعمال نہیں کرنا چاہیے؟ کب مجھے اپنی کلید اپلوڈ نہیں کرنی چاہیے ؟

بہت سارے لوگوں کے لیے اپنی کلید کے ساتھ اپنا اصل ای میل پتہ منسلک کرنا اور اسے کیسرور پر ڈالنا قابل قبول بات ہے --اس طرح سے لوگ صحیح کلید کو آپ سے مشابہ کریں گے.وہ آپ کو براہ راست ای میل بھیج سکتے ہیں، اور یہ بات جانتے ہونگے کہ اسے صحیح کلید کے ذریعہ خفیہ بنایا گیا ہے، اور جب انہیں آپکی طرف سے ایک خفیہ ای میل ملے گی ،عددی دستخط آپ کے نام کے ساتھ نشان زد کیا جائے گا.

کچھ لوگوں کے لئے ، اگر چہ، کلید کے ساتھ اپنا اصل نام شامل کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے، مثال کے طور پر اگر آپ کے خطرے کے سانچے کے مطابق اپنی کلید کے ساتھ اپنی شناخت کو منسلک کرنا (اور منسلکہ ای میل پتہ )ایک اچھا خیال نہیں ہے.ایڈورڈ سنوڈین نے اپنی شناخت ظاہر کرنے سے قبل PGP اور ایک گمنام ای میل ایڈریس کا استعمال کرتے ہوئے صحافیوں سے رابطہ کیا تھا؛ –اسکی PGP کلید یقینی طور پر اس کے نام کے ساتھ منسلک نہیں تھی .

اپنی کلید اپلوڈ کرنا معمول کی مشق ہے ، لیکن یہ اس بات کو ظاہر کر سکتا ہے کہ آپ خفیہ کاری استعمال کر رہے ہیں، چاھے آپ اپنا اصل نام نہ بھی استعمال کر رہے ہوں.اس کے علاوہ، ہم دیکھیں گے کہ دوسرے ہو سکتا ہے آپ کی کلید اپ لوڈ کرنے اور اپنی کلید کو اس کے ساتھ وابستہ کر دیں ، جویہ ظاہر کرتا ہے کہ آپکا اور انکا کوئی رابطہ ہے.یہ نقصان دہ ہے اگر آپ رابطہ کر رہے ہیں اور آپ لوگوں کو اس بارے میں بتانا نہیں چاہتے .یہ مشکلات کھڑی کر سکتا ہے اگر آپ رابطہ نہیں کر رہے لیکن آپکا حملہ آور لوگوں کو یہ باور کرانا چاہتا ہے کہ آپ رابطہ کر رہے ہیں۔

یہاں کچے رہنما اصول ہیں: اگر آپ عام طور پر اپنا جعلی نام استعمال کرنے کا سوچ رہے ہیں ، وہ جعلی نام (اور متبادل ای میل ) اپنی کلید کے ساتھ استعمال کریں .اگر آپ کسی زیادہ خطرناک ماحول میں ہیں ،جب آپ لوگوں کو ہرگز نہیں بتانا چاہتے کہ آپ PGP استعمال کر رہے ہیں ، یا یہ کہ آپ کس کے ساتھ رابطے میں ہیں، اپنی کلید کو عوامی کی سرور پر بلکل بھی نہ ڈالیں -- اور اس بات کو یقینی بنائیے کے جس لوگوں کے چھوٹے گروہ کے ساتھ آپ رابطہ کر رہے ہیں وہ بھی آپکی کلید اپلوڈ نہ کریں .یہاں اور بھی بہت سرے طریقے ہیں کلید کی توثیق کرنے کے جن میں کلید کو عوامی کی سرور پر ڈالنے کی ضرورت نہیں ہے -- دیکھئے کلید کی تصدیق.

"اپ لوڈ عوامی کنجی بنانے کے بعد" خانہ پر کلک کریں اگر آپ چاہتے ہیں کہ دوسرے آپکی کلید کو فوری تلاش کر لیں تاکہ وہ آپکو خفیہ پیغامات بھیج سکیں . یہ بلکل اسی طرح ہے جیسے اپنے فون نمبر کو عوامی ڈائرکٹری میں ڈالنا : آپکو اسکی ضرورت نہیں ، لیکن دوسروں کو آسانی رہے گی.

کلید بنانے سے پہلے ،"اختیارات اعلی" توسیع کریں.آپ تبصرہ خالی چھوڑ کر سکتے ہیں، اور کلید کی قسم "RSA and RSA (طے شدہ)." رہنے دیں لیکن لمبائی کو ٤٠٩٦ کردیجیے .

آپکی کلید ایک مخصوص وقت پر کالعدم ہوجائے گی ؛ جب ایسا ہو . لوگ اسے آپکی نئی ای میل کے لیے استعمال کرنا بلکل چھوڑ دیں گے ، اگر چہ آپکو کوئی بھی تنبیہ اور وضاحت موصول نہیں ہوگی.تو, آپ اپنے کیلنڈر پر نشان لگائیں اور اس معاملے پر توجہ کرنا چاہیں گے مدت ختم ہونے سے تقریباً ایک ماہ پہلے.

موجودہ کلید کی مدّت معیاد بڑھنا ممکن ہے ، اسے ایک نئی، بعد کی ختم ہونے کی تاریخ دے کر، یا پھر اسے بلکل نئی شروع سے بنی ہوئی ایک کلید سے بدل کر.دونوں عمل میں ان لوگوں سے رابطہ کرنا ضروری ہے جن سے آپ ای میل کا رابطہ رکھتے ہیں تاکہ انہیں تازہ کلید دی جا سکے؛ موجودہ سافٹ ویئر میں اس کی خود کاری صحیح نہیں ہے.تو ایک یاد دہانی کے لئے اپنے آپ کو ؛اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ اس کا انتظام کرنے کے قابل نہیں ہوں گے،آپ ایک ایسی کلید ترتیب دے سکتے ہیں جو کبھی کالعدم نہ ہو ، اگر چہ اس صورت میں لوگ آپ سے بہت بعد میں بھی اس کلید کے ذریعہ رابطہ کر سکتے ہیں جب کہ آپ کے پاس نجی کلید نہ ہو یا آپ مزید PGP استعمال نہ کر رہے ہوں.

جب آپ تیار ہوں، "نکالیں کلید" بٹن پر کلک کریں.

آپکا کمپیوٹر آپکی دونوں نجی اور عوامی کلیدیں بنانا شروع کر دے گا . یہ چند منٹ میں ہی ختم ہوجائے گا.(یہ تھوڑی دیر لیتا ہے کیونکہ آپ کی کلیدوں کو تخلیق کرنے کے لئے،آپ کے کمپیوٹر کو، بے ترتیب عدد جمع کرنے کی ضرورت ہے.اسے آپ ایسے ہی سمجھ لیجے جیسا آپکا کمپیوٹر بہت بہت بہت بہت دفعہ پانسہ پھینک رہا ہے۔)

جب آپ اپنی کلید بنا چکے ہوں آپ اسے GPG Keychain Access کی فہرست میں دیکھیں گے.آپ اپنی کلید پر دوہرا کلک کر کے اس کے بارے میں تفصیلات دیکھ سکتے ہیں ، بشمول اسکے "فنگرپرنٹس کے "--آپ کی PGP کلید کی شناخت کا ایک منفرد طریقہ (دیکھیے کلید کی تصدیق ).

اب تصدیق نامہ تنسیخ پیدا کرنے کے لئے ایک اچھا وقت ہے ۔.

مستقبل میں، اگر آپ پریشان ہیں کہ آپکی نجی کلید کسی نے نقل کر لی ہے ، یا آپ نے حادثاتی طور پر اسے حذف کر دیا ہے یا آپکی نجی کلید کھو گئی ہے ، یا آپ اپنا passphrase بھول گئے ہیں ، آپ تنسیخی تصدیق نامہ استعمال کر کے، ہر کسی کو مطلع کر سکتے ہیں کہ اسے باطل قرار دے دیا گیا ہے، یا ہٹا دیا گیا ہے۔

یہ بہتر ہے کہ ابھی ایک بنائی جائے، کیوں کہ تنسیخی تصدیق نامہ کے لیے آپکو ایک نجی کلید اور passphrase کی ضرورت ہوگی.اگر آپ اسے بعد کے لیے چھوڑیں گے ، ہوسکتا ہے آپ ایک یا دوسری چیز کھو دیں، اور پھر اس وقت تک بہت دیر ہو چکی ہوگی. اسلیے ایک سند بنائیے اپنی کلید پر کلک کر کے، مینو اندراج "کلید" کا انتخاب کیجیے ، اور پھر "منسوخی سند بنائیے " پر .آپ کو کہیں فائل محفوظ کرنے کے لیے کہا جائے گا.آپ اسکو کلید کی ایک بیک اپ نقل کے ساتھ رکھنا چاہتے ہیں (اگلا مرحلہ دیکھیں) ۔

مرحلہ ٣:اپنی PGP کلید کا بیک اپ بنائیے

اگر آپ اپنی PGP کلید تک رسائی کھو دیتے ہیں تو آپ موصول ہونے والی ای میل کی خفیہ کشائی نہیں کر سکیں گے ، یا اپنی پرانی میل کی.دوسری طرف، آپ کو اپنی نجی کلید جتنا ہوسکے اتنی محفوظ رکھنی چاہیے.

آپ بیک اپ نقل کو اپنی USB میں محفوظ رکھنا چاہیں گے ، جسے آپ محفوظ طریقے سے پوشیدہ رکھیں.آپ کو اسکی ضرورت صرف اس وقت ہوگی جب آپ اپنی اصل کلید کھو دیتے ہیں ، لیکن آپکی حفاظت کے لئے آپ اسے اپنے ممکنہ حملہ آوروں کے ہاتھوں سے دور رکھنا چاہیں گے.

کیا ہر چیز ختم ہوجائے گی اگر میرے حملہ اور کو میری نجی PGP کلید کا پتا چل گیا؟

کیا ہو اگر آپکا میک چوری ہوجائے، یا آپکی بیک اپ کلید آپ سے لے لی جائے؟کیا اسکا مطلب ہے کہ آپ کے PGP پیغامات خطرے سے دوچار ہیں؟ نہیں:اگر آپ نے ایک اچھے passphrase کا انتخاب کیا تھا اور کسی کو نہیں پتہ چل سکا کہ وہ کیا ہے.آپ اب بھی زیادہ تر محفوظ ہیں.احتیاطاً آپ کو اپنی پرانی کلید کالعدم کر دینی چاہیے اور ایک نئی PGP کلید بنانی چاہئے . اس سے آپکی پرانی کلید کے آپکی ای میل کی خفیہ کشائی کرنے پر فرق نہیں پڑے گا لیکن یہ لوگوں کو آپکو پرانی کلید کے ساتھ نئی ای میل نہیں بھیجنے دے گی.

اپنی کلید کا بیک اپ بنانے کا لیے GPG Keychain Access کھولیے .اپنی کلید کا انتخاب کیجیے اور ٹول بار میں "برآمد" پر کلک کریں.اپنی USB کو مشین میں لگائیے ،اور اسے "محفوظ کیجیے بطور..." کے "کہاں " کے حصّے میں منتخب کیجیے . "خفیہ کلیدی برآمد کی اجازت دیں" پڑتال خانہ کا انتخاب کریں ۔.

ایپل میل کی تشکیل Anchor link

جب آپ پہلی دفعہ ایپل میل کھولیں گے ، آپ سب سے پہلے چلت مددگار دیکھیں گے جو آپکا میل اکاؤنٹ بنانے میں مدد دے گا .اپنا نام، ای میل ایڈریس اور پاس ورڈ ڈالیں اور "تخلیق" پر کلک کریں.

میل اکاؤنٹ کی تنصیب کا مدد گار

اگر آپ مشہور مفت ای میل کی سہولت جیسا کہ gmail استعمال کرتے ہیں ، میل خود بخود آپکی ای میل کی ترتیبات کا پتہ لگا لے گی جب آپ جاری رکھیں پر کلک کریں.اگر یہ نہیں کرتی تو آپ کو پھر خود اپنی IMAP اور SMTP کی ترتیبات تشکیل دینا پڑیں گی . جس کمپنی کی ای میل آپ استعمال کر رہے ہیں اس سے بات کریں، یا پھر کسی ایسے ٹیکنیکل شخص سے بات کریں جو آپ کے ای میل مہیا کار کو جانتا ہو (پس کوئی آئی-ٹی کا فرد، یا ایک تکنیکی دوست ہے جو ایک ہی ISP آپ کے جیسی استعمال کرتا ہے انہیں PGP استعمال کرنے کا طریقہ معلوم کرنے کی ضرورت نہیں، لیکن آپ ان سے "کیا آپ میرے لئے ایپل میل تشکیل دے سکتے ہیں؟" پوچھ سکتے ہیں).

میل اکاؤنٹ ترتیب خود کار-کھوج

جب آپ کوئی نیا پیغام کمپوز کر رہے ہیں, موضوع قطعہ کے نیچے دو شبیہیں ہیں . ایک تالہ ہے (خفیہ کاری ای میل) اور ایک ستارہ (عددی دستخط ای میل). تو تالہ بند ہونے کا مطلب ہے اس ای میل کو خفیہ کیا جائے گا, اور اگر سترہ میں چیک لگا ہے , اس کا مطلب ہے اس ای میل پر عددی دستخط کیے جائیں گے.

PGP کی دستخط شدہ یا خفیہ ای میل بھیجنا Anchor link

آپ ہمیشہ آپ کے ای میل دستخط کر سکتے ہیں یہاں تک کہ اگر وصول کنندہ PGP استعمال نہیں کرتا . کیوں کہ عددی طور پر دستخط شدہ ای میل کو آپکی خفیہ کلید چاہیے ہوتی ہے۔ میل ایک ونڈو کھولے گا اور آپ سے آپ کے passphrase کا پوچھے گا جب آپ پہلی دفعہ ای میل دستخط کریں گے.

آپ صرف اس وقت ایمیل کی خفیہ کاری کر سکتے ہیں جب وہ شخص بھی PGP استعمال کرتا ہو جسے آپ ای میل بھیج رہے ہیں اور آپ کے پاس اسکی عوامی کلید ہو.اگر خفیہ کاری تالہ کی شبیہ کھلی ہے اور سرمائی رنگ کی ہے آپ اس پر کلک نہیں کر سکتے، اسکا مطلب ہے آپ کو سب سے پہلے وصول کنندہ کی عوامی کلید برآمد کرنی ہوگی . یا تو ان سے کہیں کہ وہ آپکو کلید بھیج دیں یا پھر GPG Keychain Access استعمال کرتے ہوئے عوامی کی سرور سے کلید تلاش کریں..

بالکل محفوظ ہونے کے لئے، آپکو کیسرور سے یا کولیگ سے ملی ہوئی کلید کی توثیق کرنا ہوگی.ہمارا سیکشن ملاحظہ کریں کلیدوں کی توثیق کرنا پر ۔

Mozilla Thunderbird کے ساتھ PGP استعمال کرنا ۔ Anchor link

یہاں سے آپکو پتہ چلے گا کہ PGP کو مفت، کھلے ماخذ،تھنڈر برڈ میل کلائنٹ موزیلا کی طرف سے،کے ساتھ کس طرح استعمال کیا جائے اناگمیل پلگ ان کے ساتھ ملا کر ای میل خفیہ کاری کے لیے.

سب سے پہلے، ڈائونلوڈ کریں ، Thunderbirdیہاں سے https://www.mozilla.org/thunderbird، ڈسک کی تصویر کا انتخاب کریں جیسا کہ آپ نے PGP میں کیا تھا ، اور تھنڈر برڈ کو اٹھا کر ایپلی کیشنز میں ڈال دیں. جب آپ اسے پہلی دفعہ کھولیں گے وہ آپ سے پوچھے گا کہ کیا آپ اسے آپ کے طے شدہ ای میل وصول کار کے طور پر رکھنا چاہیں گے.آگے بڑھیں اور "بطور طے شدہ سیٹ" پر کلک کریں۔

پھر آپ سب سے پہلے چلت مددگار کو دیکھیں گے ۔ اپنے موجودہ ای میل کو استعمال کرنے کے لیے ، "اس کو چھوڑ دیں اور میرے موجودہ ای میل کو استعمال کریں" پر کلک کریں.پھر اپنے ای میل اکاؤنٹ کا نام ، پاس ورڈ اور ای میل ایڈریس ڈالیں.

گر آپ مشہور مفت ای میل کی سہولت جیسا کہ gmail استعمال کرتے ہیں ، تھنڈر برڈ خود بخود آپکی ای میل کی ترتیبات کا پتہ لگا لے گی جب آپ جاری رکھیں پر کلک کریں.اگر یہ نہیں کرتی تو آپ کو پھر خود اپنی IMAP اور SMTP کی ترتیبات تشکیل دینا پڑیں گی . جس کمپنی کی ای میل آپ استعمال کر رہے ہیں اس سے بات کریں، یا پھر کسی ایسے ٹیکنیکل شخص سے بات کریں جو ای میل ترتیب دینا جانتا ہو.کبھی کبھی, تھنڈر برڈ بالکل صحیح ترتیبات کا اندازہ لگا سکتا ہے ۔

اگر آپ گوگل کے ساتھ دو عنصر توثیق کاری استعمال کریں(اور آپ شاید چاہیں آپ کے خطرہ ماڈل کی بنیاد پر!)آپ تھنڈر برڈ کے ساتھ اپنے معیاری جی میل کا پاس ورڈ استعمال نہیں کر سکتے۔اس کی بجائے،آپ کو اپنے gmail اکاؤنٹ تک رسائی کے لئے تھنڈر برڈ کے لئے ایک نئی ایپلی کیشن کے مخصوص پاس ورڈ کو تخلیق کرنے کی ضرورت ہو گی.دیکھئے گوگل کی اپنی گائیڈ ایسا کرنے کے لئے .

جب آپ اپنی ای میل کو دیکھنے کے لئے تھنڈر برڈ کی تشکیل کر لیں گے ، کلک کریں "ہوگیا"۔ پھر "ان باکس" سب سے اوپر بائیں پر کلک کریں اپنی ای میل اٹھانے کے لئے۔

اب جب کہ آپ نے اپنی ای میل کے لیے تھنڈر برڈ کی تشکیل اور تنصیب کر لی ہے، آپکو تنصیب کرنے کی ضرورت ہے href="https://www.enigmail.net/home/index.php" target="_blank">Enigmailتھنڈر برڈ کے لئے GPG اضافیہ.تھنڈر برڈمیں، بالا دائیں میں مینو شبیہ پر کلک کریں،اور ایڈ-آن کا انتخاب کریں۔

"اناگمیل" تلاش کا خانہ میں بالا دائیں میں تلاش کریں.

انگمیل کو ڈائونلوڈ اور تنصیب کرنے کے لئے اناگمیل توسیع کے ساتھ تنصیب کریں بٹن پر کلک کریں. جب یہ ہوجائے ،"پھر شروع کریں" پر کلک کریں تھنڈر برڈ کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے۔

پہلی بار آپ Thunderbird اناگمیل کے ساتھ چلائیں گے تویہ OpenPGP سیٹ اپ مددگار کو کھولتا ہے ۔ "منسوخ." پر کلک کریں ہم دستی طور پر اناگمیل کی تشکیل دیں گے.

مینیو بٹن پر کلک کریں, ترجیحات پر جائیں، اور اکاؤنٹ سیٹنگیں منتخاب کریں۔

OpenPGP کے سلامتی جدول پر جائیں۔ یقینی بنائیے "OpenPGP کو اس شناخت کے لیے (انگمیل )کی حمایت کے لیے اھل بنائیے " کا انتخاب کریں۔"مخصوص OpenPGP استعمال کلیدی شناخت" منتخب کی جانی چاہیے،اور اگر آپکی کلید پہلے ہی منتخب شدہ نہیں ہے تو آپ اسے منتخب کرنے کے لیے "منتخب کریں کلید" پر کلک کر سکتے ہیں ۔

آپکو منتخب کرنا چاہئے "سائن ان غیر خفیہ کاری پیغام بمطابق طے شدہ،" "سائن ان خفیہ پیغامات بنيادي طور پر،" اور "استعمال کریں PGP /MIME بنیادی طور پر،" مگر (سب سے زیادہ لوگوں کے لئے) "طے شدہ طور پرپیغامات خفیہ کریں"نہیں۔

اگر زیادہ تر لوگ جو آپ کو ای میل کریں PGP استعمال کریں ۔ (یا آپ انکی ایسا کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا چاہیں گے), آپ کو فطری طور پر خفیہ کاری کی خواہش رکھتے ہوں گے. یہ مثالی ہوگا اگر آپ کی تمام بھیجی جانے والی ای میل خفیہ ہوں لیکن ایسا ہمیشہ ہونا ممکن نہیں ہے.یاد رکھئے آپ خفیہ ای میل صرف ان لوگوں کو بھیج سکتے ہیں جو PGP استعمال کرتے ہیں اور آپ کو انکی عوامی کلیدیں اپنی کیچین میں رکھنے کی ضرورت ہوگی . زیادہ تر لوگوں کے لئے اگر آپ خود ہر ای میل کو خفیہ کرنے کا انتخاب کریں تو یہ سب سے بہترین ہوگا.

پھر تمام ترتیبات کو محفوظ کرنے کے لیے "ٹھیک ہے" پر کلک کریں۔.

مبارک ہو، اب آپ کے پاس تھنڈر برڈ اور انگمیل سیٹ اپ ہوگیا ہے !یہاں کچھ فوری نشان کار ہیں:

  • آپ مینو بٹن پر کلک کر سکتے ہیں، OpenPGP پر کلک کریں ، اور اوپن کلید مینجمنٹ کو کھولیں PGP کلید مینیجر کو دیکھنے کے لئے جو انگمیل میں پہلے سے موجود ہے . یہ GPG Keychain Access کی طرح ہے ، اور یہ آپ کا انتخاب ہے کہ آپ کسے استعمال کرتے ہیں.
  • جب آپ کوئی نیا پیغام لکھ رہے ہیں, پایان دایاں گوشہ کے ونڈو میں دو شبیہیں ہیں : ایک قلم (عددی دستخط ای میل) اور ایک کلید (خفیہ کاری ای میل). اگر سنہری شبیہیں ہیں اس کا مطلب وہ منتخب ہیں, اور اگر وہ چاندی جیسی ہیں اس کا مطلب وہ منتخب نہیں ہیں. دستخط کرنے اور خفیہ ای میل لکھنے پر تبدیل کرنے لے لئے ان پر کلک کریں.

آخری تازہ کاری: 
2015-05-27
This page was translated from English. The English version may be more up-to-date.
JavaScript license information