کس طرح کریں: ونڈوز کے لیے PGP استعمال

Pretty Good Privacy (PGP) اپنی مطلوبہ وصول کنندگان کے علاوہ کسی کی طرف سے پڑھے جانے کی وجہ سے آپکی ای میل مواصلت کو تحفظ فراہم کرنے کا ایک طریقہ ہے ۔ یہ کمپنیوں، حکومتوں، یا آپ کا انٹرنیٹ کنکشن پر مجرمانہ جاسوسی کے خلاف تحفظ فراہم کر سکتا ہے،اور کچھ کم حد تک، آپکی ای میل کو پڑھے جانے سے بچا سکتی ہے اگر وہ کمپیوٹر جس پر وہ محفوظ ہیں وو چوری یا گم ہوجائے۔.

اسے ایک خاص شخص کیطرف سے آئی ایک ای میل ثابت کرنے کے لئے استعمال کیا جا سکتا،کسی اور مرسل کی طرف سے بھیجے گئے ایک جعلی پیغام ہونے کی بجائے( ورنہ ای میل کو گھڑ نا بہت آسان ہے) ۔یہ دونوں اہم دفاع ہیں اگر آپ کو نگرانی یا پھر غلط معلومات کے لئے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

PGP استعمال کرنے کے لیے آپکو کچھ اضافی سافٹ ویئر تنصیب کرنے کی ضرورت ہو گی جو آپکی حالیہ ای میل پروگرام کے ساتھ کام کریں گے ۔ آپکو ایک نجی کلید بنانے کی بھی ضرورت پڑے گی جسے آپ ذاتی رکھیں گے۔نجی کلید کو آپ ای میل کی خفیہ کشائی کے لئے استعمال کریں گے اور عددی طور پر دستخط کردہ ای میلز کے لئے کہ یہ دکھانے کے لیےکہ وہ ایمیل واقعی آپ نے کی ہے۔. آخر میں، آپ اپنی عوامی کلید تقسیم کرنے کا طریقہ سیکھیں گے — ایک چھوٹے ٹکڑے کی معلومات جو دوسروں کو جاننے کی ضرورت ہو گی اس سے پہلے کہ وہ آپ خفیہ کاری کی میل بھیج سکتے ہیں،اور وہ آپ کی ای میلز کی تصدیق کرنے کے لئے استعمال کر سکتے ہیں ۔

مجموعی جائزہ Anchor link

PGP کو استعمال کرتے ہوئے محفوظ ای میل کا تبادلۂ کرنے کے لیے تین پروگرام استعمال ہونگے: GPG4Win ( Privacy Guard for Windows known as GnuPG), Mozilla Thunderbird اور Enigmail GnuPG ای میل کی خفیاکاری اور خفیہ کشائی کے لیے استعمال ہوتا ہے موزیلا تھنڈر برڈ ایک ای میل کلائنٹ ہے جو براؤزر کے بغیر ای میل پڑھنے اور لکھنے کی سہولت فراہم کرتا ہے ینگمیل تھنڈر برڈ کا ایک اضافیہ ہے جو ان سب کو جوڑتا ہے .

نوٹ! کیا اس ہدایت نامہ سکھاتا ہے PGP کے لیۓ Mozilla Thunderbird استعمال کرنے کا طریقہ, ایک ای میل وصول کار پروگرام جو آؤٹ لک کی طرح فعل انجام دیتی ہے. آپکا اپنا پسندیدہ ای میل سافٹ ویئر پروگرام ہو سکتا (یا جیسے Google میل یا Outlook.com ویب میل سروس استعمال کریں). یہ ہدایت نامہ آپ کو PGP کے ساتھ ان پروگراموں کو استعمال کرنے کا طریقہ نہیں بتائے گا. آپ یا تو تھنڈر برڈ نصب کریں اور PGP کے ساتھ ایک نیا ای میل کلائنٹ کے ساتھ تجربات کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں, یا آپ PGP آپ کے مروجہ سافٹ ویئر کے ساتھ استعمال کرنے کے لیے دیگر مسائل کے حل کی تحقیق کر سکتے ہیں. ہمیں اب بھی تسلی بخش حل ان دوسرے پروگراموں کے لیے نہیں ملی.

PGP کا استعمال کرتے ہوئے مکمل طور پر آپ کا ای میل کی خفیہ کاری نہیں ہوتی: مرسل اور رسیور معلومات اور موضوع کی لائن ابھی تک ناخفیہ کار کر دی ہے !

مرسل اور رسیور معلومات کی خفیہ کاری ای میل کے موجودہ نظام میں ممکن نہیں ہے۔. تھنڈر برڈ کے ساتھ انگمیل کا استعمال آپکی ای میل کے مشمولات کو خفیہ بنا دیتا ہے.اگر کوئی آپکی ای میل کی جاسوسی کر رہا ہے اسکو اب بھی پتا چل جائے گا کہ آپ کس سے رابطہ کر رہے ہیں اور کب.

آپ سب سے پہلے ان تمام سافٹ ویئر کو ڈائونلوڈ کریں، تنصیب کریں، انکی تشکیل دیں اور آخر میں انہیں استعمال کریں، جنکی آپکو ضرورت ہے۔

GPG4Win کو حاصل کرنا Anchor link

آپ GPG4Win کے ڈائونلوڈ کے صفحے سے ایک چھوٹا تنصیب کار حاصل کر کے ونڈوز کے لئے GnuPG (جسے GPG بھی کہتے ہیں) حاصل کر سکتے ہیں .

GPG4Win کے صرف GPG کے جز کے ساتھ موجود(Vanilla یا Light) کے سب سے زیادہ حالیہ ورژن کو کلک کریں GPG تنصیب کار ڈونلوڈ کرنے کے لئے.

GPG کا یہ ورژن صرف ایسی ویب سائٹ پر دستیاب ہے جو "http" ورژن استعمال کرتی ہے محفوظ "https" نہیں .اگر آپ کو تحفظات ہیں کہ کوئی ایسی تنظیم آپ کی نگرانی کر سکتی ہے جو آپکے انٹرنیٹ رابطے میں مداخلت کر سکتی ہے، آپکو مزید انتہائی حل کی تحقیق کرنے کی ضرورت ہے، جیسا کہ Tail کو ڈائونلوڈ اور تنصیب کرنا، یہ ایک محفوظ نظام عمل کاری ہے جو ونڈوزکا متبادل ہے ۔

بہت سارے براؤزر آپ سے تصدیق چاہیں گے کہ کیا آپ واقعی اس فائل کو ڈائونلوڈ کرنا چاہتے ہیں . انٹرنیٹ ایکسپلورر 11 ایک سنتری سرحد کے ساتھ براؤزر ونڈو کے نچلے حصے میں ایک بار نمایش کرتا ہے ۔

کسی بھی براوزر کے لیے سب سے پہلے آگے بڑھنے سے قبل فائل محفوظ کرنا سب سے بہتر ہے، تو "محفوظ کریں" کے بٹن پر کلک کریں . طےشدہ کے طور پر, زیادہ تر برائوزر آپکی ان فائلوں کو ڈاؤن لوڈ کے فولڈر میں محفوظ کرتے ہیں

موزیلا تھنڈر برڈ حاصل کرنا Anchor link

موزیلا تھنڈر برڈ کی ویب سائٹ پر جائیے.

'تھنڈر برڈ مفت ڈاؤن لوڈ کرنا ۔' لیبل شدہ سبز بٹن پر کلک کریں۔

تھنڈر برڈ کی ویب سائٹ آپکی پسندیدہ زبان کی کھوج لگا لے گی.اگر آپ چاہتے ہیں کہ تھنڈر برڈ کوئی اور سی زبان استعمال کرے تو 'دیگر نظام اور عمومی زبانوں پر"پر کلک کریں اور وہاں سے چناؤ کریں.

بہت سارے براؤزر آپ سے تصدیق چاہیں گے کہ کیا آپ واقعی اس فائل کو ڈائونلوڈ کرنا چاہتے ہیں . انٹرنیٹ ایکسپلورر 11 ایک سنتری سرحد کے ساتھ براؤزر ونڈو کے نچلے حصے میں ایک بار نمایش کرتا ہے ۔

کسی بھی براوزر کے لیے سب سے پہلے آگے بڑھنے سے قبل فائل محفوظ کرنا سب سے بہتر ہے، تو "محفوظ کریں" کے بٹن پر کلک کریں . طےشدہ کے طور پر, زیادہ تر برائوزر آپکی ان فائلوں کو ڈاؤن لوڈ کے فولڈر میں محفوظ کرتے ہیں

انگمیل حاصل کرنا Anchor link

آپ انگمیل کو انگمیل کی ویب سائٹ سے حاصل ایکر سکتے ہیں .

بہت سارے براؤزر آپ سے تصدیق چاہیں گے کہ کیا آپ واقعی اس فائل کو ڈائونلوڈ کرنا چاہتے ہیں . انٹرنیٹ ایکسپلورر 11 ایک سنتری سرحد کے ساتھ براؤزر ونڈو کے نچلے حصے میں ایک بار نمایش کرتا ہے ۔

کسی بھی براوزر کے لیے سب سے پہلے آگے بڑھنے سے قبل فائل محفوظ کرنا سب سے بہتر ہے، تو "محفوظ کریں" کے بٹن پر کلک کریں . طےشدہ کے طور پر, زیادہ تر برائوزر آپکی ان فائلوں کو ڈاؤن لوڈ کے فولڈر میں محفوظ کرتے ہیں

Enigmail, GPG4Win, اور Mozilla Thunderbird ڈائونلوڈ کرنے کے بعد آپ کے ڈائونلوڈ کے فولڈر میں تین فائلیں ہونی چاہیے :

GPG4Win کی تنصیب کاری Anchor link

ونڈوز ایکسپلورر کی ونڈو کو کھلا رکھیں اور gpg4win-xxx-x.x.x.exe. پر دوہرا کلک کریں . آپ سے پوچھا جائے گا کہ کیا آپ اس پروگرام کی تنصیب چاہتے ہیں "جی ہاں" بٹن پر کلک کریں.

ایک ونڈو کھلے گی اور اب تک جو بھی تنصیب ہوا ہے اسکا ایک جائزہ دے گی."اگلا" بٹن پر کلک کریں.

لائسنس معاہدہ کے ساتھ ایک ونڈو کھلے گی. "اگلا" بٹن پر کلک کریں.

GPG4Win کے ونیلا پیکج میں منتخب کرنے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے ،تو "اگلا"بٹن پھر کلک کریں.GPG4Win-Light package کے لیے سارے اختیارات کو نا منتخب کر کے صرف GnuPG کی تنصیب کریں.

آپ آپ سے پوچھ جائے گا کہ GPG کو کہاں تنصیب کرنا ہے.طے شدہ سیٹنگ تبدیل نہیں کریں. "اگلا" بٹن پر کلک کریں.

اگلی دو ونڈوز میں تنصیب کاری کے کچھ اختیارات ہونگے "اگلا" بٹن پر کلک کریں اور پھر "انسٹال" بٹن پر کلک کریں:

آپکو ایک ترقی بار کے ساتھ ایک ونڈو نظر آئے گا--جب یہ مکمّل ہوجائے گا تو یہ "تنصیب مکمل" کہے گا "اگلا" بٹن پر پھر کلک کریں ۔

آخر کار آپ تنصیب کے آخری مرحلہ پر ہیں ."Readme فائل دیکھیں " کے برابر میں نشان کو ہٹائیں اور "ختم" بٹن پر کلک کریں.

یہ ہوگیا. اب موزیلا تھنڈر برڈ کی تنصیب کاری کرتے ہیں.

موزیلا تھنڈر برڈ کی تنصیب کاری Anchor link

GPG4Win کی طرح تھنڈر برڈ کی تنصیب کاری کے لیے آپکو تھنڈر برڈ کی سیٹ اپ فائل 24.6.0.exe پر دوہرا کلک کرنا ہوگا۔ہمیشہ کی طرح،آپ سے پوچھا جائے گا کہ آپ اس فائل کو چلانا چاہتے ہیں. "چلائیں" بٹن پر کلک کریں۔

آپ سے پوچھ جائے گا کہ آیا تھنڈر برڈ آپ کے کمپیوٹر پر تنصیب کر کے آپ کے کمپیوٹر میں تبدیلیاں کر دے."جی ہاں" بٹن پر کلک کریں۔

آپکو تھنڈر برڈ کی سیٹ اپ ونڈو نظر آئے گی."اگلا" بٹن پر کلک کریں.

اب آپ سے معیاری اور مخصوص تنصیب کاری میں سے ایک کا انتخاب کرنے کو کہا جائے گا.معیاری تنصیب کو منتخب رکھیں اور "اگلا" بٹن پر کلک کریں۔

آپکو جہاں موزیلا تھنڈربرڈ کی فائلیں تنصیب کیجائیں گی کا خلاصہ دیا جائے گا. "انسٹال" بٹن پر کلک کریں.

جب تنصیب کاری کا عمل مکمّل ہوجاے گا، آپکو ایک آخری ونڈو دکھے گی جہاں سے آپ تھنڈر برڈ کھولیں گے."ختم" بٹن پر کلک کریں.

اناگمیل کی تنصیب کے لیے تیاری Anchor link

جب تھنڈر بورڈ پہلی دفعہ کھلے گا ، آپکو ایک چھوٹی تصدیقی ونڈو دکھے گی جو آپ سے کچھ طےشدہ ترتیب کا پوچھے گی.ہم سفارش کرتے ہیں "سیٹ کریں بطور طے شدہ" بٹن پر کلک کرنے کی.

پھر آپ سے پوچھ جائے گا کہ آیا آپ نیا ای میل پتہ بنانا چاہتے ہیں . "اس کو چھوڑ دیں اور میرا موجودہ ای میل استعمال کریں" کے بٹن پر کلک کریں ۔اب آپ تھنڈر برڈ کو ای میل بھیجنے اور موصول کرنے کے لیے تشکیل دیں گے اگر آپ صرف gmail.com، outlook.com یا yahoo.com کے ذریعے ای میل پڑھنے اور بھیجنے کے لیے استعمال کرتے ہیں،موزیلا تھنڈربرڈ ایک بالکل نیا تجربہ ہوگا،لیکن یہ مجموعی طور پر مختلف نہیں ہے.

میل اکاؤنٹ کو موزیلا تھنڈر برڈ میں شامل کرنا Anchor link

ایک نئی ونڈو کھلے گی .

اپنے اکاؤنٹ کا ای میل پتہ، صارف کا نام اور پاس ورڈ داخل کریں.موزیلا کو آپکے ای میل اکاؤنٹ اور پاسورڈ تک رسائی حاصل نہیں ہے."جاری رکھیں" بٹن پر کلک کریں۔.

کئی صورتوں میں موزیلا تھنڈربرڈ خود بخود ضروری ترتیبات کا کھوج لگائے گا. بعض صورتوں میں موزیلا تھنڈربرڈ کو مکمل معلومات نہیں ہوتی ہے، اور آپ کو اسے خود داخل کرنے کی ضرورت ہوگی.یہاں ایک مثال ہے ان ہدایات کی جو گوگل gmail کے لئے فراہم کرتا ہے.:

Incoming Mail (IMAP) Server - SSL کی ضرورت ہوتی ہے

  • imap.gmail.com
  • Port: 993
  • Requires SSL:Yes

Outgoing Mail (SMTP) Server - TLS کی ضرورت ہوتی ہے

  • smtp.gmail.com
  • Port: 465 or 587
  • Requires SSL: Yes
  • Requires authentication: Yes
  • موصولہ میل پیش کار جیسی سیٹنگیں استعمال کریں

مکمل نام یا ظاہر کرنے والا نام : [آپکا نام یا تخلص ]

اکاؤنٹ کا نام یا صارف نام : آپکا مکمّل gmail کا پتہ (username@gmail.com). گوگل ایپس کے صارفین , براہ مہربانی داخل کریں username@your_domain.com

ای میل پتہ : آپکا مکمّل gmail کا پتہ (username@gmail.com) گوگل ایپس کے صارفین , براہ مہربانی داخل کریں username@your_domain.com

پاس ورڈ: آپکا جی میل کا پاس ورڈ

گر آپ گوگل کے ساتھ دو عنصر توثیق کاری استعمال کریں (اور آپ کے خطرے کے ماڈل پر منحصر آپکو شاید کرنا چاہیے!) آپ کے ساتھ Thunderbird آپکا معیاری جی میل کا پاس ورڈ استعمال نہیں کر سکتا. اس کے بجائے، آپ ایک نیا ایپلی کیشن کا مخصوص پاس ورڈ جسے Thunderbird آپ کے جی میل اکاؤنٹ پر رسائی حاصل کرنے کے لئے استعمال کرے تخلیق کرنے کی ضرورت ہو گی. دیکھیں گوگل کا اپنا گائیڈ ایسا کرنے کے لئے.

جب ساری معلومات صحیح طریقے سے داخل ہوجائے تو ، "ہوگیا " بٹن پر کلک کریں.

موزیلا تھنڈر برڈ آپکی ای میل کی نقلیں آپ کے کمپیوٹر پر اتارنا شروع کر دے گا .اپنے دوستوں کو ایک آزمائشی ای میل بھیجنے کی کوشش کریں۔

انگمیل کی تنصیب کاری Anchor link

انگمیل، تھنڈر برڈ اور GPG4Win سے الگ طریقے سے تنصیب ہوتا ہے.جیسا کہ پہلے ذکر ہے, اناگمیل موزیلا تھنڈربرڈ کے لئے بر-اضافہ ہے ۔"مینو بٹن،" پر کلک کریں جسے ہیمبرگر بٹن بھی کہا جاتا ہے،اور "ad -ons" منتخب کریں۔

آپکو بر-اضافہ جات کے منیجر جدول پر لے جایا جائے گا.

انگلی کے نشان پر کلک کرنے سے ایک چھوٹا مینو آئے گا اس پر "فائل سے بر-ا ضافہ تنصیب کریں" منتخب کریں جو ایک فائل انتخاب ونڈو لائے گی۔

فائل منتخب کرنے کی ونڈو ڈائونلوڈ کے فولڈر کو کھول دے گی.اگر وہ نہ کھولے، تو ڈائونلوڈز کے فولڈر پر جائیے(جہاں انگمیل محفوظ ہوا تھا ) ، enigmail-1.7-tb+sm.xpi پر کلک کریں پھر "کھولیں" بٹن پر کلک کریں..

اب آپ کو ایک چھوٹی ونڈو دکھے گی جو آپ سے تصدیق چاہے گی کہ کیا آپ انگمیل تنصیب کرنا چاہتے ہیں . "ابھی تنصیب " بٹن پر کلک کریں ۔

جب انگمیل اضافہ تنصیب ہوجائے، موزیلا آپ سے انگمیل چالو کرنے کے لئے براؤزر کو دوبارہ چلانے کے لئے کہے گا۔"ابھی پھرشروع کریں" بٹن پر کلک کریں اور موزیلا تھنڈربرڈ دوبارہ کھلے گا۔

جب موزیلا تھنڈر برڈ دوبارہ کھلے گا ایک اضافی ونڈو کھلے گی جو انگمیل کو ترتیب دینے کا عمل شروع کرے گی. "جی ہاں، میں شروعات کرنے کے لیے مددگار چاہوں گا" بٹن منتخب رکھیں اور "اگلا" بٹن پر کلک کریں.

اگر آپ کے پاس کسی دوسرے شخص کی "عوامی کنجی" ہے تو ای میلز خفیہ کاری کے لیے طے شدہ اختیار ہے, Enigmail ای میل کی خفیہ کاری کرے گا جو آپ بھیج رہے ہیں لیکن ای میلز کوناخفیہ کار کر دی چھوڑ دو اگر آپ کے پاس ابھی تک وصول کنندہ کی عوامی کنجی نہیں ہے ۔ آپکے پاس آپ کی ای میلز کو PGP کلیدوں کے ساتھ ہر وقت ہر شخص کے لیے خفیہ کاری کا اختیار بھی ہے, جس کا مطلب ہے آپکو لوگوں کے لئے جن کی پہلے ہی عوامی کلیدیں نہیں ہیں تلاش کرنا پڑیں گی۔ یا مکمل طور پر خودکار خفیہ کاری آف کریں اور جب ہدایت کی جائے فقط اسوقت ہی PGP استعمال کریں.

ہمیں نہیں معلوم آپ کے لئے مناسب اختیار کیا ہے, مگر خیال میں "آسان خود کار خفیہ کاری"ایک اچھا انتخاب کرنے کا اختیار ہے ۔ اگر آپ شک میں ہیں, منتخب کریں "میرے پیغامات کی ڈیفالٹ کے طور پر خفیہ کاری نہیں ہو" "اگلا" بٹن پر کلک کریں.

اب آپ تمام بھیجے جانے والے ای میلز پر عددی دستخط کرنے کا اختیار ہے۔ اپنی ایمیل کو PGP سے سائن کرنے سے وصول کنندہ کو یہ پڑتال کرنے میں آسانی رہتی ہے کہ وہ پیغام اپ نے ہی بھیجا ہے اور پیغام کے مشمولات میں رد و بدل نہیں کیا گیا ہے۔اس فیچر کو آن کرنے کے لئے "ڈیفالٹ کے طور پر میرے پیغامات پر دستخط" بٹن پر کلک کریں. اس کام کے بھی کچھ مسائل ہیں, بہر حال، کہ یہ ہر اس شخص کو بتا سکتے ہیں کہ آپ PGP استعمال کر رہے ہیں جس کو بھی آپ ای میل بھیجیں گے. دنیا کے کچھ حصوں میں (بشمول چین، ایران، بیلاروس اور کچھ مشرق وسطیٰ کے ممالک) غیرلائسنس شدہ خفیہ کاری استعمال کرتے ہوئے، ذاتی استعمال کے لیے بھی غیر قانونی ہے، پس آپ کے پاس بہت اچھی وجوہات ہیں دوسروں کو یہ نہ بتانے کی کہ آپ PGP استعمال کر رہے ہیں .

"اگلا" بٹن پر کلک کریں

اب آپ ایک اختیار دیکھیں گے انگمیل کو موزیلا تھنڈر برڈ کی تشکیل میں تبدیلیاں کرنے کا احتیار دینے کے لیے .

اگر آپ تفاصیل بٹن پر کلک کریں ان تبدیلیوں کو دہکھ سکتے ہیں.

مندرجہ ذیل اختیارات (دوبارہ قابل استعمال )، غیر پڑتال شدہ ہو سکتا ہے ایک زیادہ سیملیس منتقلی کے لیے, اگر آپ طے شدہ (ہم جو بعد میں قائم کریں گے) PGP /Mime استعمال کریں:

  • متن کو نااہل بنائیں
  • جسد پیغام بطور سادہ متن دیکھیں
  • HTML پیغامات نہ بنائیں

خفیہ کاری اور آپ کے ای میل کی خفیہ کشائی میں ممکنہ مسائل کو حتمی اختیار روکتا ہے ۔ احتیاط کریں کہ اس باکس کو منتخب کرنا جو متن بھیج رہے ہیں اسکی خط کشیدہ یا رنگین کیا گیا صلاحیت کو ہٹا دے گا. ان تبدیلیوں کا جائزہ لینے کے بعد, "ٹھیک ہے بٹن ۔" پر کلک کریں

اب آپ اپنی نجی کلید اور عوامی کلید بنانا شروع کریں گے..

ایک عوامی کنجی اور نجی کلید بنانا Anchor link

Enigmail add-on کی تنصیب ور تشکیل مکمّل ہوگئی . اب آپکے پاس اپنی عوامی اور نجی کلید جوڑی بنانے کا اختیار ہوگا۔یہ فرض کر لیتے ہیں آپ اس سے قبل ایک نجی کلید نہیں بنا چکے ہیں.

"اگلا" بٹن پر کلک کریں.

اگر آپ نے پہلے ہی ایک سے زائد ای میل اکاؤنٹ تشکیل نہیں دیا ہے, اناگمیل آپ کے پہلے ہی تشکیل کردہ ای میل اکاؤنٹ کا انتخاب کرے گا ۔ سب سے پہلی چیز جو آپ کو کرنے کی ضرورت ہو گی وہ ہےایک مضبوط پاسفریز اپنے نجی کلید کے لیے ۔

passphrase کو کسی کاغذ پر لکھنا یقینی بنائیں جب تک یہ آپکو یاد نہ ہوجائے.اسکو کسی ایسی جگہ رکھیں جہاں آپ یہ بتا سکیں اگر اسے دیکھا گیا ہے یا اٹھایا گیا ہے (جیسا کہ آپکا پرس ). بس اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اس کاغذ کو حفاظت سے رکھیں..

Click the “Next” button.

انگمیل آپکی نجی کلید کے بارے میں معلومات ظاہر کرے گا اور ساتھ ساتھ تشکیل کی ترتیبات بھی.ہم سفارش کرتے ہیں ٤٠٩٦ بٹ کی لمبائی کی چابیاں بنانےکی ۔ "اگلا" بٹن پر کلک کریں.

آپکی کلید کو ایک مخصوص وقت میں ختم ہو جائے گی; جب ایسا ہوتا ہے,لوگ آپکو نئی ای میل بھیجنے کے لئے اسے استعمال کرنا مکمّل طور پر بند کر دیں گے.اگر چہ آپکو اس کے بارے میں کوئی تنبیہ یا وضاحت موصول نہیں ہوگی.آپ اپنے کلنڈر پر نشان لگنا چاہیں گے اور اس مسئلہ پر معیاد ختم ہونے کی تاریخ سے ایک مہینہ پہلے توجہ دینا چاہیں گے.

ایک موجودہ کلید کی زندگی بڑھانے کے لیے ممکن ہے کہ اسے ایک نئی، بعد میں ختم ہونے کی تاریخ دے دی جائے، یا یہ اسے ایک نئی کلید کے ساتھ بدلنا ممکن ہے ایک تازہ کلید شروع سے بناتے ہوئے. دونوں عمل میں ان لوگوں سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہے جو آپ کو ای میل کرتے ہوں اوریہ بات یقینی بنائیں کہ انہیں تازہ کاری کے لیے کلید حاصل ہو; حالیہ سافٹ ویئر اسکو خودکار کرنے کے لئے بہت اچھا نہیں ہے ۔ تواپنے لئے ایک یاد دہانی بنائیے; اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ اس کا انتظام کرنے کے قابل نہیں ہونگے,تو آپکو ایسی کلید بنانے کی ضرورت ہے جو کبھی ختم نہ ہوں ، اگرچہ اس صورت میں دوسرے لوگ اسے مستقبل بعید میں رابطہ کرنے کی کوشش کرنے میں استعمال کرسکتے ہیں جب آپ اب نجی کلید یا PGP کا استعمال نہ کررہے ہوں ۔

اناگمیل کلید پیدا کرے گا اور جب یہ مکمل ہوگا، ایک چھوٹی سی ونڈو کھلے گی تصدیق نامہ تنسیخ پیدا کرنے کے لئے آپ سے پوچھا جائے گا. تنسیخ کی توثیق ضروری ہے کہ یہ آپ کی نجی کلید اور عوامی کلید ناجائز بنانے کے لئے اجازت دیتا ہے ۔ یہ نوٹ کریں کہ محض نجی کلید حذف کرنا سے عوامی کنجی منسوخ نہیں ہوتی اور لوگوں کو آپکو خفیہ میل بھیجنے پر منتج ہو سکتا جسکی آپ خفیہ کشائی نہیں کر سکتے ۔

"تصدیق نامہ کی تخلیق" بٹن پر کلک کریں.

ایک ونڈو آپکے تصدیق نامہ تنسیخ کو بچانے کے لئے ایک جگہ فراہم کرنے کے لئے کھول دے گا ۔ جبکہ آپ اپنے کمپیوٹر پر فائل محفوظ کر سکتے ہیں، ہم سفارش کرتے ہیں ایک USB ڈرائیو پر فائل محفوظ کر نے کی جسے آپ کسی اور چیز کے لئے استعمال نہیں کر رہے ہیں اور ڈرائیو کو محفوظ مقام پر ذخیرہ کردیں۔. ہم بھی تصدیق نامہ تنسیخ کلیدوں کے ساتھ کمپیوٹر سے ہٹانے کی سفارش کرتے ہیں, صرف غیر ارادتاً تنسیخ سے بچنے کے لئے.

اس سے بھی بہتر، علیحدہ خفیہ کردہ ڈسک پر یہ فائل محفوظ کریں. محل وقوع کا انتخاب کریں جہاں آپ یہ فائل محفوظ کر رہے ہیں اور "محفوظ" بٹن پر کلک کریں ۔

اب اناگمیل آپکو مزید معلومات دے گا تنسیخ تصدیق نامہ فائل کو پھر محفوظ کرنے کے بارے میں. "ٹھیک ہے" بٹن پر کلک کریں.

آخر کار، آپ کی نجی کلید اور عوامی کنجی پیدا ھو گئی. "ختم" بٹن پر کلک کریں۔

اختیاری تشکیل کے مراحل Anchor link

طویل کلیدی شناخت دکھائیں

اگلا قدم مکمل طور پر اختیاری ہے لیکن وہ OpenPGP اور اناگمیل استعمال کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔مختصراً, کلید شناخت فنگر پرنٹ کا ایک چھوٹا سا حصہ ہے ۔جب اس بات کی توثیق کرنے کا معاملہ آتا ہے کہ کوئی عوامی کلید کسی مخصوص شخص سے منسوب ہے تو فنگر پرنٹ بہترین طریقہ ہے .طے شدہ ڈسپلے کو تبدیل کرنے میں آسانی فنگر پرنٹ تصدیق نامہ پڑھنے کے لئے ہوتی ہے آجن کے بارے میں آپ جانتے ہیں. تشکیل کے لیے بٹن پر کلک کریں،پھر اناگمیل اختیار، پھر کلیدی انتظام۔

ایک ونڈو کھلے گی اور دو کالم دیکھائے گی: نام اور شناختی کلید.

دائیں پر ایک چھوٹا سا بٹن وہاں ہے. کالم کی تشکیل کے لیے اس بٹن پر کلک کریں. کلید شناخت اختیار پر ان کلک اور فنگر پرنٹ کے اختیار پر کلک کریں ۔

اب کالم اس طرح نظر آئے گا:

اب آپ عام اور خفیہ کردہ ای میل موصول کرنے اور بھیجنے کے لئے قائم کر رہے ہیں . اب آپ دراصل لوگوں کو تلاش کرنے کے مراحل میں جائیں گے خفیہ میل کا تبادلہ کرنے کے لئے.

PGP /MIME استعمال کرنا Anchor link

PGP/MIME کو اہل بنانا تشکیل کا آخری مرحلہ ہے جو خفیہ منسلکات کے بھیجنے اور وصول کرنے کو آسان بناتا ہے .

آپ مینو بٹن پر کلک کر کے اس ترتیب کو حاصل کر سکتے ہیں، اختیارات پر جائیں ، اور اکاؤنٹ کی ترتیبات پر کلک کریں . اکاؤنٹ کی ترتیبات کی ونڈو کھلے گی.

جب اکاؤنٹ سیٹنگ کی ونڈو کھلے تو OpenPGP تحفظ ٹیب پر کلک کریں پھر ڈیفالٹ کے طور پر PGP /MIME استعمال کریں کے برابر میں چیک بوکس پر کلک کریں اگلا ٹھیک ہے بٹن پر کلک کریں.اب PGP/MIME کو انگمیل ڈیفالٹ کے طور پر استعمال کرے گا ..

PGP استعمال کرنے سے آپکی ای میل کی مکمّل طور پر خفیہ کاری نہیں ہوتی کیوں کہ مرسل اور وصول کنندہ کی معلومات کی خفیہ کاری نہیں ہوتی.مرسل اور وصول کنندہ کی معلومات کی خفیہ کاری ای میل کو نقصان پہنچائے گی.تھنڈر برڈ کو انگمیل کے ساتھ استعمال کرنے سے صرف ای میل کے مشمولات کی خفیہ کاری ہوتی ہے.

دوسروں کو آگاہ کرنا کہ آپ PGP استعمال کر رہے ہیں Anchor link

اب جب کہ آپ کے پاس PGP ہے آپ دوسروں کو آگاہ کرنا چاہیں گے کہ آپ اسے استعمال کر رہے ہیں تا کہ وہ بھی آپکو PGP استعمال کرتے ہوئے خفیہ پیغامات بھیج سکیں۔.

چلو تین مختلف طریقے تلاش کریں جن سے آپ لوگوں کو آپ PGP استعمال کر رہے ہیں جاننے دیں..

١- دوسروں کو بتائیے کہ آپ PGP استعمال کر رہے ہیں ایک ای میل کے ذریه

آپ آسانی سے اپنے عوامی کنجی ای میل کر سکتے ہیں کسی دوسرے شخص کو انہیں ایک نقل بطور ایک منسلکہ بھیج کر۔

موزیلا تھنڈر برڈ میں "لکھیں" بٹن پر کلک کریں.

پتہ اور ایک عنوان داخل کریں, "میری عوامی توجہ،" کی طرح کچھ شاید ۔اناگمیل مینو پر کلک کریں اور "منسلک کریں میری عوامی کنجی" اختیار منتخب کریں .

آپ اب ای میل کر سکتے ہیں اور وصول کنندہ ڈاؤن لوڈ کرنے اور آپ کی بھیجی ہوئی عوامی کلید استعمال کرنے کے قابل ہو جائے گا.

اگر یہ طریقہ استعمال کیا جاتا ہے, تو وصول کنندہ سے اپنی عوامی کلید کے فنگر پرنٹ کی تصدیق کردہ ایک اچھا خیال ہے ابلاغ کی بعض دوسری صورت پر، اگر ای میل میں پہلے ہی دخل اندازی کی گئی ہے اور گڑ بڑ ہے.

٢- دوسروں کو بتائیے کہ آپ PGP استعمال کر رہے ہیں ایک ویب سائٹ کے ذریه

لوگوں کو ای میل کے ذریه مطلع کرنے کے ساتھ ساتھ آپ اپنی عوامی کلید آپ کی ویب سائٹ پر پوسٹ کر سکتے ہیں ۔فائل اور ربط کو اپ لوڈ کرنے کا سب سے آسان طریقہ ہے ۔اس ہدایت نامہ میںان چیزوں کو کرنے کا طریقہ نہیں ہو گا،لیکن آپ کو مستقبل میں استعمال کرنے کے لیے تصدیق نامہ کس طرح فائل کے طور پر برآمد کیا جائے پتہ ہونا چاہیئے۔

تشکیل کے لیے بٹن پر کلک کریں, پھر اناگمیل اختیار, پھر کلیدی انتظام.

آپ تصدیق نامہ جلی میں نمایاں کریں، پھر دائیں کلک مینو کو لانے کے لئے فائل کو منتخب کریں کلیدیں برآمد کرنے کے لئے.

ایک چھوٹی سی ونڈو کے ساتھ تین بٹن پاپ اپ ہونگے۔"برآمد عوامی چابیاں صرف" بٹن پر کلک کریں۔

اس بات کا یقین کریں کہ آپ "خفیہ چابیاں برآمد کریں" کے بٹن پر کلک نہیں کریں کیوں کہ خفیہ کلید کو بر آمد کرنے سے دوسرے آپکی شخصیت اختیار کر سکتے ہیں اگر وہ آپکا پاس ورڈ شناخت کرنے کے قبل ہیں..

اب ایک ونڈو کھلے گی تا کہ آپ فائل محفوظ کر سکیں۔مستقبل میں تلاش کرنے کے لئے آسان تر بنانے کے لئے فائل کو دستاویزات فولڈر میں محفوظ کریں.

اب جیسا کہ آپ چاہتے ہیں آپ اس فائل کو استعمال کر سکتے ہیں.

٣- ایک کلید سرور پر چڑھانا

کییسرورس عوامی چابیاں تلاش کرنا اور ڈاؤن لوڈ کرنا آسان تر بناتا ہے۔جدید ترین کییسرورس ہم وقت سازی کرتے ہیں، مطلب یہ ہے کہ عوامی کلید ایک سرور پر اپ لوڈ ہوتی ہے آخر میں تمام پیش کار تک پہنچ جائے گی۔

حالاں کہ عوامی کلید کو کیسرور پر ڈالنے سے لوگوں کو پتہ چل سکتا ہے کہ آپ کے پاس عوامی PGP سرٹیفکیٹ ہے۔ آپکو پتہ ہونا چاہیے کے جس طرح کیسرورس کام کرتا ہے ایک بار جب وہ اپ لوڈ ہوگئی ہیں تو عوامی کلیدوں کو حذف کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے ۔ آپ صرف انہیں باطل قرار دے کر بطور نشان زد کر سکتے ہیں۔

اپنی عوامی کلید کو کیسرور , پر اپلوڈ کرنے سے پہلے آپ اچھی طرح سے سوچ لیجیے کہ کیا آپ پوری دنیا کو اپنی عوامی کلید بتانا چاہتے ہیں جب کہ آپ اسکو بعد میں حذف بھی نہ کر سکیں..

اگر آپ عوامی کلید کو کیسرور پر اپلوڈ کرنا چنتے ہیں تو آپ دوبارہ انگمیل کلیدی مینجمنٹ ونڈو پر جائیں گے .

کییسرور مینیو پر کلک کریں اور عوامی چابیاں اپ لوڈ کرنے کا اختیار منتخب کریں

ایسے لوگوں کو تلاش کرنا جو PGP استعمال کر رہے ہیں Anchor link

١- ای میل کے زریعہ عوامی کلید حاصل کرنا

ہوسکتا ہے آپ کو عوامل کلید ایک ای میل منسلکہ کے طور پر ملے .

نئے پیغام پر دوہرہ کلک کریں جس سے ایک نیا ٹیب کھلے گا.ونڈو کے نچلے حصّے میں منسلکہ پر غور کریں.منسلکہ پر دایاں کلک کریں اور "درآمد OpenPGP کلید." منتخب کریں ایک چھوٹی سی ونڈو کھلے گی آپکو آپکی در آمد کے نتائج بتانے کے لئے . ٹھیک ہے بٹن پر کلک کریں.

اگر آپ اناگمیل کلیدی انتظام ونڈو کو دوبارہ کھولیں, آپ اس کا نتیجہ چیک کر سکتے ہیں. آپکی PGP کلید میں جلی ہے کیونکہ آپکے پاس دونوں نجی کلید اور عوامی کنجی ہیں. درآمد شدہ عوامی کلید شوخ نہیں ہے کیونکہ یہ نجی کلید کا حامل نہیں ہے.

٢- ہوا،ا کلید ایک فائل کے طور پر حاصل کرنا

ایسا ہوسکتا ہے کہ آپ عوامی کلید کسی ویب سائٹ سے حاصل کریں یا پھر کوئی آپ کو چیٹ سافٹ ویئر کے ذریعہ عوامی کلید بھیجے .کسی ایسی صورت میں، آپکی کلید ڈونلوڈ کے فولڈر میں آے گی،.

اناگمیل کلید مینیجر کھولیں اور 'فائل' مینیو پر کلک کریں. "فائل سے چابیاں درآمد کریں" کو منتخب کریں

عوامی کلید کی فائل کا ہوسکتا ہے کچھ مختلف نام ہو جس کا اختتام .asc, .pgp, or .gpg پر ہورہا ہو. مسل منتخب کریں اور "کھولیں " بٹن پر کلک کریں.ایک چھوٹی سی ونڈو کھلے گی, آپ کے درآمد کے نتائج دینے کے لئے. "ٹھیک ہے" بٹن پر کلک کریں.

ایک چھوٹی سی ونڈو کھلے گی, آپ کے درآمد کے نتائج دینے کے لئے. "ٹھیک ہے" بٹن پر کلک کریں..

٣- کلید سرور سے عوامی کلید حاصل کرنا

کییسرورس عوامی کلیدیں حاصل کرنے کا ایک بہت ہی مفید طریقہ ہو سکتا ہے. ایک عوامی کلید ڈھونڈنے کی کوشش کریں. کلیدی مینیجر کھولیں پھر "کییسرور" مینیو پر کلک کریں اور "کلیدوں کی تلاش" منتخب کریں۔

ایک چھوٹی ونڈو تلاش کی فیلڈ کے ساتھ کھلے گی. آپ ایک مکمل ای میل پتے, ایک جزوی ای میل ایڈریس, یا ایک نام کے ذریعے تلاش کر سکتے ہیں.اس صورت میں آپ "eff.org" پر مشتمل تصدیق نامہ تلاش کریں گے۔

یک بڑی ونڈو بہت سارے اختیارات کے ساتھ کھلے گی.اگر آپ نیچے اسکرال کریں آپ محسوس کریں گے بعض اسناد ترچھے انداز میں ہیں اور سرمئی رنگ میں ہیں.یہ سرٹیفکیٹ ہو گیا اپنے طور پر باطل ہو گئے ہیں یا انکی مدت ختم ہو گئی ہیں ۔

مثال کے طور پر ، ڈینی او برائن کی >strong> عوامی کلید لیتے ہیں.اس کے پاس ایک بعد از معیاد یا باطل سند ہے اور ایک جائز تصدیق نامہ.بائیں جانب باکس پر کلک کرکے جائز تصدیق نامہ منتخب کریں پھر ٹھیک ہے بٹن دبائیں.

بعض صورتوں میں، کسی انسان کے پاس ایک سے زائد تصدیق نامے ہوسکتے ہیں، تمام جائز نظر آرہے ہیں.نوٹ کریں کہ کسی کو بھی کسی کے لئے سرکاری تصدیق نامہ کو اپ لوڈ کرنا ممکن ہے, اور اور ان میں سے کوئی کلید ہوسکتا ہے اس شخص سے وابستہ نہ ہو جو اس سے وابستہ ای میل پتہ کا مالک ہے ۔ فنگرپرنٹ کی توثیق کرنا اس معاملے میں انتہائی اہم ہے.

ایک چھوٹا سا نوٹیفیکیشن دریچہ آئےگا آپکو بتانے کے لئے اگر آپ کامیاب ہیں, اور اناگمیل کلید مینیجر اب آپ کو جمع شدہ اسناد دکھائے گا:

اناگمیل کلید مینیجر اب آپکو شامل کی گئی اسناد دکھاے گا :

PGP خفیہ ڈاک بھیجنا Anchor link

اب آپ اپنی پہلی رمز شدہ ای میل بھیجیں گے .موزیلا تھنڈربرڈ ونڈو میں "لکھیں" بٹن پر کلک کریں ۔ ایک نئی ونڈو کھلے گی .

اپنا پیغام لکھیں اور ایک وصولندہ داخل کریں. امتحان کے لیے, ایسا وصولندہ منتخب کریں جس کی عوامی کلید پہلے ہی آپکے پاس ہو . اناگمیل کھوج لگائے گا اور خودکار طور پر ای میل کی خفیہ کاری کرے گا (آپ اس ای میل کے دائیں پایان پر سنہری کنجی کی طرف سے خفیہ کاری ہو گی بتا سکتے ہیں) ۔

نوٹ کریں کہ موضوع کی لائن خفیہ نہیں کیا جائے گا, کچھ بے ضرر "ہیلو " کی طرح کا انتخاب کریں۔

جب آپ "بھیجیں" کے بٹن پر کلک کریں, آپکو ایک دریچہ فراہم کیا جائے گا آپکو PGP کلید کے لیے پاس ورڈ داخل کرنے کے لیے. یاد رہے یہ آپ کے ای میل پاس ورڈ سے مختلف ہے!

آپ پاس ورڈ درج کریں پھر "ٹھیک ہے" بٹن پر کلک کریں اور آپ کے ای میل کو خفیہ کیا جائے گا اور بھیجا جائے گا ۔

.

ای میل کے متن کی خفیہ کاری کی گئی اور تبدیل کیا گیا ہے۔. مثلاً ہمارا متن بالا, تبدیل ہوگیا تھا:

میں تبدیل کر دیا جائے گا:

PGP رمز شدہ ای میل وصول کرنا Anchor link

دیکھتے ہیں جب آپ خفیہ کار ای میل موصول کرتے ہیں تو کیا ہوتا ہے ۔سب سے پہلے پیغام پر کلک کریں۔

ایک چھوٹی ونڈو کھلے گی جو آپ سے PGP کلید کا پاس ورڈ مانگے گی. یاد رکھیے: اپنا ای میل کا پاس ورڈ مت داخل کیجیے گا."ٹھیک ہے" بٹن پر کلک کریں.

اب پیغام غیر رمز شدہ دکھے گا

PGP کلید کی تنسیخ Anchor link

آپکی PGP کلید کی انگمیل انٹرفیس کے ذریعہ منسوخی

اناگمیل کی طرف سے بنائی گئی PGP کلیدیں خود بخود پانچ سال بعد ختم ہو جائیں گی . سو اگر آپ نے اپنی تمام فائلیں ضائع کر دیں، آپ توقع رکھ سکتے ہیں کہ لوگ آپ سے پوچھیں گے ایک دوسری کلید کے لیے اگر کلید مدت ختم ہو گئی ہے.

آپ کے پاس PGP کلید کو غیر فعال کرنے کی کوئی معقول وجہ ہوسکتی ہے اس سے پہلے کہ وہ ختم ہو. شاید آپ ایک نئی اور مضبوط PGP کلید پیدا کرنا چاہتے ہیں ۔اناگمیل میں اپنی PGP کلید کو منسوخ کرنے کا آسان طریقہ اناگمیل کلید مینیجرکے ذریعہ ہے ۔ آپ PGP کلید (یہ جلی میں ہے )پر دایاں کلک کریں. اور "کلید منسوخ کریں" اختیار منتخب کریں۔

آپ PGP کلید (یہ جلی میں ہے) پر دایاں کلک کریں، اور "منسوخ بٹن" کا اختیار منتخب کریں.

ایک ونڈو کھلے گی آپکو یہ بتانے کے لئے کہ کیا ہورہا ہے اور آپکی توثیق کے لئے پوچھے گی. "کلید منسوخ کریں " بٹن پر کلک کریں۔

پاس ورڈ ونڈو کھلے گی اپنا PGP کلید کے لئے پاس ورڈ داخل کریں اور "ٹھیک ہے" بٹن پر کلک کریں ۔

اب ایک ونڈو کھلے گی آپکو یہ بتانے کے لئے کہ آپ کامیاب ہوچکے ہیں. "ٹھیک ہے" بٹن پر کلک کریں ۔

جب آپ انگمیل کلید مینجمنٹ کی ونڈو پر واپس جائیں گے تو آپ PGP کلید میں تبدیلی محسوس کریں گے.یہ اب سرمئی اور ترچھی ہوگئی ہوگی.

تنسیخی تصدیق نامہ کے ساتھ PGP کلید کی منسوخی Anchor link

جیسا کہ پہلے بیان ہوا،اناگمیل کی طرف سے بنائی گئی PGP کلیدیں خود بخود پانچ سال بعد ختم ہو جائیں گی . سو اگر آپ نے اپنی تمام فائلیں ضائع کر دیں، آپ توقع رکھ سکتے ہیں کہ لوگ آپ سے پوچھیں گے ایک دوسری کلید کے لیے اگر کلید مدت ختم ہو گئی ہے.

ہم نے پہلے ذکر کیا جیسے, لید کو غیر فعال کرنے کی کوئی معقول وجہ ہوسکتی ہے اس سے پہلے کہ وہ ختم ہو.

اسی طرح, دوسروں کے پاس بھی موجودہ کلید کی منسوخی کی معقول وجہ ہوسکتی ہے.

آپکو دوستوں کی طرف سے منسوخی اسناد بھیجی جاسکتی ہیں یہ بتانے کے لئے کہ وہ اپنی کلید منسوخ کرنا چاہتے ہیں.

پچھلے سیکشن میں ،ہو سکتا ہے آپ نے محسوس کیا ہو کہ اناگمیل پیدا کرتا ہے اور درآمد کرتا ہے اندرونی تنسیخی تصدیق نامہ جب آپ اناگمیل کلید منیجر ایک کلید منسوخ کرنے کیلئے استعمال کریں. چونکہ آپ کے پاس پہلے ہی مسترد سند ہے, آپ وہ استعمال کریں گے جو آپ نے اپنی کلید منسوخ کرنے کے لئے پہلے بنائی تھی ۔

اناگمیل کلید مینیجر شروع کریں اور 'فائل' مینیو پر کلک کریں اور "درآمد کلیدیں از فائل" منتخب کریں۔

ایک ونڈو کھل جائے گی تاکہ آپ تصدیق نامہ تنسیخ منتخب کر سکیں . فائل پر کلک کریں, اور "کھولیں" بٹن پر کلک کریں. آپ کو اطلاع مل جائے گی کہ یہ تصدیق نامہ کامیابی سے درآمد کیا گیا تھا اور ایک کلید باطل قرار دے دی تھی. "ٹھیک ہے" بٹن پر کلک کریں۔

آپکو تصدیق نامہ کامیابی سے درآمد کیا گیا کی ایک اطلاع مل جائے گی اور ایک کلید باطل قرار دے دی تھی . "ٹھیک ہے" بٹن پر کلک کریں.

ایک بار آپ "ٹھیک ہے" بٹن پر کلک کریں, آپکو واپس اناگمیل کلید مینیجر کو لے جایا جائے گا اور آپ کو آپ کا خارج کردہ تصدیق نامہ سرمئی رنگ میں اور ترچھا دکھے گا۔

جو کلید آپ نے منسوخ کی اگر وہ آپ کی اپنی ہے ، اور آپ نے پہلے اپنی عوامی کلید کیسرور پر ڈالی تھی، اب آپ اپنی منسوخ کردہ کلید کیسرور پر ڈالنا چاہیں گے ، تاکہ دوسرے دیکھ لیں کہ اب اسے استعمال نہیں کرنا.

اب جب کہ آپ کے پاس مناسب آلات ہیں, آپ اپنی PGP خفیہ کار ای میل بھیجنے کی کوشش کریں..

آخری تازہ کاری: 
2016-08-12
This page was translated from English. The English version may be more up-to-date.
JavaScript license information