کس طرح: آن لائن احتساب( سنسر شپ) کو ٹالا جائے

آن لائن احتساب کو ختم کرنے کے لیے یہ ایک مختصر جائزہ ہے مگر یہ کسی طور بھی جامع نہیں ہے. آن لائن احتساب کو چکمہ دینے پر ایک تفصیلی گائیڈ کے لیے فلاس کے کتابچہ ، سنسرشپ کو درگزر کرو.کو ملاحظہ کیجیے.

ہت ساری حکومتیں کمپنیاں، اسکول اور عوامی رسائی کی جگہیں انٹرنیٹ صارفین کو بعض ویب سائٹس اور انٹرنیٹ خدمات تک رسائی کرنے سے روکنے کے لئے سافٹ ویئر استعمال کرتے ہیں. اسے انٹرنیٹ فلٹرنگ یا بلاکنگ کہتے ہیں اور یہ انٹرنیٹ کے احتساب کی ایک شکل ہے.مشمول کی چھان پھاٹک کی مختلف اشکال ہیں.بیشتر اوقات مکمّل ویب سائٹ کو روک دیا جاتا ہے، بعض اوقات انفرادی ویب صفحات اور کبھی کبھار مشمول بلاک کردیا جاتا ہے اس میں موجود الفاظ کی بنا پر. ہوسکتا ہے کہ کوئی ملک فیس بک مکمّل طور پر مسدود کر دے ، یا پھر کسی مخصوص گروپ کے صفحات یا پھر کوئی بھی ایسا صفحہ اور ویب سرچ مسدود کردے جس میں "فلن گونگ" کا لفظ مجود ہو.

اس بات سے قطع نظر کہ مواد کو کس طرح چھانا یا بند کیا جاتا ہے ،دھوکہ دہی آلے (سرکموینشن ٹول ) کا استمعال کرتےہوئے آپ ہمیشہ اپنی ضرورت کے مطابق معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ . ناکام کرنے کے اوزار (سرکموینشن ٹولز )عام طور پر آپ کے ویب یا کسی اور ٹریفک کا رخ کسی اور کمپیوٹر کی مدد سے پھیر دیتے ہیں تا کہ یہ ان مشینوں کو نظر انداز کر سکے جو احتساب کر رہی ہیں . ایک وسطی سروس جس کے ذریعےاس عمل میں آپ اپنی ابلاغ کرتے ہیں اسے پراکسی کہا جاتا ہے .

ناکام بنانے کے آلات (سرکموینشن ٹولز ) ضروری نہیں کہ اضافی تحفظ یا گمنامی فراہم کریں، یہاں تک کہ وہ لوگ جو رازداری یا سلامتی کا وعدہ کرتے ہیں،یہاں تک کہ جن کے نام میں "انونیمائزر" جیسے اصطلاحات ہیں۔

انٹرنیٹ کے احتساب کو ناکام بنانے کے مختلف طریقے ہیں، جن میں سے بعض تحفّظ کی اضافی پرت فراہم کرتے ہیں ۔. سانچہ کونسا آلہ آپ کے لئے سب سے زیادہ مناسب ہے یہ آپکے خطرہ کے خاکہ پر منحصر ہے ۔.

اگر آپکو نہیں پتا کہ آپکا تخویف کا خاکہ کیا ہے, شروعات کیجئے یہاں سے.

بنیادی تکنیک Anchor link

HTTPS پروٹوکول HTTP کا محفوظ ورژن ہے جسے ویب سائٹس تک رسائی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے. بعض اوقات سنسر کسی ویب سائٹ کا صرف غیر محفوظ ورژن بند کرے گا، جس کا مطلب ہے کہ آپ اس سائٹ تک صرف اس ڈومین کے شروع میں HTTPS لکھ کر رسائی حاصل کر سکتے ہیں . یہ خاص طور پر مفید ہے اگر آپ کا سامنا ایسی فلٹرنگ سے ہے جو کلیدی الفاظ پر مبنی ہے یا صرف انفرادی ویب صفحات کو بلاک کرتی ہے.HTTPS سنسر کوآپکا ویب ٹریفک پڑھنے سے روکتا ہے تا کہ وہ یہ نہ جان سکیں کہ کون سے کلیدی الفاظ بھیجے جا رہے ہیں ، یا کون سا انفرادی ویب صفحہ آپ دورہ کر رہے ہیں( تا ہم سنسر اب بھی تمام ویب سائٹ جن کا آپ دورہ کر رہے ہیں انکا ڈومین دیکھ سکتے ہیں).

اگر آپکو اس قسم کی سادہ بندش کا شبہ ہے تو عمل داری سے پہلے http :// کی جگہ https :// داخل کرکے کوشش کریں..

EFF کا HTTPS Everywhere پلگ-ان استمعال کریں جو ان سائٹس پر خود بخود https کا استمعال کرتا ہے جو اس پر چلتی ہیںt.

بنیادی سنسر شپ کی تکنیک کو جل دینے کا ایک اور طریقہ متبادل ڈومین کا نام یا URL کی کوشش کرنا ہے. مثال کے طور پر،, http://twitter.com,کا دورہ کرنے کے بجائے، آپhttp://m.twitter.com, ویب سائٹ کا موبائل ورژن ملاحظہ کر سکتے ہیں. Cمحتسب (سنسر ) جو ویب سائٹ یا ویب صفحات کو روکتا ہے وہ قدغن لگائی گئی ویب سائٹ کی بلیک لسٹ پر کام کر رہا ہوتا ہے ، اسلیے کوئی بھی چیز جو بلیک لسٹ میں نہیں ہے اس تک رسائی حاصل ہوسکتی ہے۔. وہ ہوسکتا ہے کسی مخصوص ویب سائٹ کے ڈومین کے نام کے تمام تغییرات کو نہ جانتے ہوں ---خاص طور پر اگر سائٹ کو پتا ہو کہ اسے روک دیا گیا ہے اور وہ ایک سے زیادہ ناموں سے مندرج ہو۔ .

ویب پر مبنی متبادل Anchor link

ویب پر مبنی متبادل (جیسے http://proxy.org/) سنسر شپ کو ناکام بنانے کا ایک آسان طریقہ ہے ۔. ویب پر مبنی متبادل استمعال کرنے کے لئے ، آپکو صرف وہ فلٹر شدہ پتہ جو آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں درج کرنے کی ضرورت ہے ؛ پھر متبادل درخواست کردہ مواد دکھائے گا.

ویب پر مبنی متبادل مسدود ویب سائٹس تک جلدی سے رسائی حاصل کرنے کا ایک اچھا طریقہ ہے، لیکن اکثر یہ کسی بھی قسم کا تحفّظ فراہم نہیں کرتے اور ایک غلط انتخاب ہونگے اگر آپ کے خطرے کے سانچے میں کسی کا آپ کے انٹرنیٹ کنکشن کی نگرانی کرنا شامل ہے۔. اسکے علاوہ یہ آپکی کسی مسدود غیر ویب صفحاتی سروس جیسا کہ فوری پیغام کاری پروگرام کو استمعال کرنے میں مدد نہیں کرتے . آخر میں, ویب پر مبنی متبادل خود بہت سے صارفین کے خطرے کے سانچے پر انحصار کرتے ہوئے انکی رازداری کے لیے خطرہ ہیں ،کیوں کہ آپ جو بھی آن لائن کرتے ہیں متبادل کے پاس اسکا ریکارڈ موجود ہوگا.

رمزشدہ متبادل Anchor link

متعدد پراکسی اوزار موجود ہیں جو خفیہ کاری کو استمعال کرتے ہوئے فلٹر کاری کو نظرانداز کرنے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ تحفّظ کی اضافی پرت فراہم کرتے ہیں.اگرچہ کنکشن کی خفیہ کاری گئی ہے تاہم آلہ مہیّہ کار کے پاس آپکی نجی معلومات ہوسکتی ہیں جس کا مطلب یہ آلات گمنامی فراہم نہیں کرتے ۔ یہ تاہم ایک سادہ ویب پر مبنی متبادل کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہیں .

ایک خفیہ کار ویب متبادل کی سب سے آسان صورت ہے کہ "https کے ساتھ شروع ہوتا ہے ۔یہ عام طور پر محفوظ ویب سائٹوں کی طرف سے فراہم کردہ خفیہ کاری استعمال کریں گے۔ ستم ظریفی ہے کہ، ان متابادلوں کے مالکان اس تمام معلومات اور مواد کو دیکھ پائیں گے جو آپ دیگر محفوظ ویب سائٹس کو بھیجتے ہیں یا ان سے حاصل کرتے ہیں، ، اس لیے محتاط رہئے.

دوسرے آلات مخلوط طریقہ استعمال کرتے ہیں، وہ ایک متبادل(پراکسی ) کی طرح عمل کرتے ہیں تاہم نیچے فہرست میں بیان کی گئیں خفیہ سروسز کے عناصر کے حامل ہو تے ہیں . ان ٹولز کی مثالوں میں Ultrasurf اور Psiphon شامل ہیں ۔

مجازی نجی نیٹ ورک Anchor link

ایک مجازی نجی نیٹ ورک (VPN) تمام انٹرنیٹ ڈیٹا کو خفیہ کرتا ہے اور آپ کے کمپیوٹر اور دوسرے کمپیوٹر کے درمیان بھیجتا ہے ۔یہ کمپیوٹر ایک کمرشل یا غیر منافع بخش VPN سروس، آپ کی کمپنی یا کسی معتبر رابطہ کی ملکیت ہوسکتا ہے۔ایک مرتبہ ایک وی-پی-این سروس صحیح طور پر تشکیل دے دی گئی، آپ اسے ویب صفحات، ای میل، فوری پیغامی رسانی، وی-او-آئی-پی اور کسی دوسری انٹرنیٹ سروس تک رسائی کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔ایک وی-پی-این آپکی مواصلات کہ مقامی طور پر روکے جانے سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔لیکن آپ کے VPN کا مہیا کار آپکی مواصلات کے نوشتہ جات کو رکھ سکتا ہے (جن ویبسائیٹس تک آپ نے رسائی حاصل کی اور کب رسائی حاصل کی ) یا یہاں تک کہ کسی تیسرے فریق کو آپکی ویب براؤزنگ کی تفصیلات دیکھنے کی سہولت فراہم کر سکتا ہے. آپکے خطرے کے خاکے پر منحصر ہے کہ ، حکومت کے آپ کے VPN کنکشن پر مواصلات کا پتا لگانے یا نوشتہ جات کو حاصل کرنے کے امکان کا قوی خطرہ ہوسکتا ہے اور، کچھ صارفین، وی-پی-این کا استعمال کرتے ہوئے قلیل مدتی فوائد سے زیادہ حاصل کر سکتے ہیں۔.

مخصوص VPN کی سروس کے بارے میں معلومات کے لئے، یہاں کلک کریں. اظہار لاتعلقی : مثالی رازداری کی پولیسیوں کے ساتھ کچھ VPN پُرفریب لوگوں کے بھی ہوسکتے ہیں، ایسا VPN ہر گز استعمال نہ کریں جس پر آپ بھروسہ نہ کرتے ہوں.

ٹور Anchor link

ٹور ایک مفت اور اوپن سورس مصنع لطیف ہے جس کا مقصد آپکو گمنامی فراہم کرنا ہے، لیکن ساتھ ہی ساتھ یہ آپکے احتساب( سنسر شپ) کو بھی دھوکہ دیتا ہے.جب آپ ٹور استعمال کرتے ہیں تو آپکی ترسیل کی گئی معلومات محفوظ ہوتی ہے کیوں کہ آپکی مواصلات سرور کے ایک تقسیم شدہ نیٹ ورک کے گرد گھومتی ہے جنہیں onion routers کہا جاتا ہے. یہ گمنامی فراہم کر سکتا ہے کیوں کہ جسکی کمپیوٹر سے آپ رابطہ کر رہے ہیں وہ کبھی آپکی IP نہیں جان پائے گا بلکہ اس کے بجائے وہ اس ٹور رائوٹر کی IP دیکھے گا جس کے ذریعے آپکی مواصلات سفر کر رہی ہے.

جب ٹور کو کچھ اختیاری خصوصیات (bridges اور pluggable transports) کے ساتھ استعمال کیا جائے تو ٹور مقامی ریاست کے خلاف انتہائی اعلیٰ معیار کا محفوظ احتسابی سدباب فراہم کرتا ہے ، کیونکہ یہ تقریباً تمام قومی سنسر شپ اغماض کرتا ہے اور ساتھ ساتھ ،صحیح طور پر تشکیل دیا جائے تو، ملک کے نیٹ ورک پر آپکی شناخت کی حفاظت بھی کرتا ہے.تاہم، یہ سست رفتار اور استعمال میں مشکل ہوسکتا ہے.

استعمال کرنے کا طریقہ جاننے کے لیے کلک کریں یہاں

آخری تازہ کاری: 
2015-08-14
اس صفحے کا ترجمہ انگریزی زبان سے کیا گیا ہے، انگریزی ورژن میں شاید تجدید ہوچکی ہو۔
JavaScript license information